وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

عزت مآب صدر جمہوریہ ہند  نے وشاکھا پٹنم کے ساحل سمندر سے پرے انٹرنیشنل فلیٹ ریویو 2026  کا جائزہ لیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 FEB 2026 7:13PM by PIB Delhi

بھارتی بحریہ نے 18 فروری 2026 کو وشاکھاپٹنم کے ساحل سمندر سے پرے انٹرنیشنل فلیٹ ریویو (آئی ایف آر) 2026 کا کامیابی کے ساتھ اہتمام کیا، جس میں 74 ممالک نے شرکت کی، جس کی وجہ سے یہ ایک شاندار بحری تقریب بن گئی جس میں عالمی بحری تعاون ، پیشہ وارانہ دوستی اور بھارت کی بحری صلاحیتوں کی نمائش کی گئی۔ آئی ایف آر 2026  بھارت کے ذریعہ انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کی تیسری میزبانی کو اجاگر کرتا ہے، اس سے قبل ممبئی (2001) اور وشاکھاپٹنم (2016) اس کی میزبانی کر چکے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے بیڑے کا جائزہ لیا

 (صدر جمہوریہ کے سکریٹریٹ کی پریس ریلیز- https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2229534®=3&lang=1)

عزت مآب صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو، اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر نے، آئی این ایس سومیدھا سے بحری بیڑے کا جائزہ لیا۔ یہ اندرونِ ملک تیا کیا گیا آف شور گشتی جہاز ہے، جس نے اس موقع پر صدارتی یاٹ کے طور پر کام کیا۔ آئی این ایس سومیدھا پر اشوک کا نشان لگا تھا اور مستول پر پریزیڈینٹس اسٹینڈرڈ لہرا رہا تھا۔

150 افراد کے دستے کی جانب سے ایک رسمی گارڈ آف آنر اور 21 توپوں کی سلامی کے بعد، عزت مآب صدر جمہوریہ ہند آئی این ایس سومیدھا پر سوار ہوئی اور وشاکھاپٹنم کے ساحل پر لنگر انداز 52 بحری جہازوں بیڑے سے گزریں۔

بحری بیڑے کے جائزے میں 19 غیر ملکی جنگی جہازوں سمیت مجموعی طور پر 85 بحری جہازوں نے حصہ لیا جس سمندری شرکت کے پیمانے اور تنوع کا اظہار ہوتا ہے۔

بھارتی بیڑے میں بھارتی بحریہ کے 60 جہاز، بھارتی ساحلی محافظ دستے کے چار جہاز، اور شپنگ کارپوریشن آف انڈیا اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشین ٹیکنالوجی کا ایک ایک جہاز شامل تھا۔

اس جائزے میں ہندوستانی بحریہ کی تین آبدوزیں، ایک فرانسیسی اٹلانٹک میری ٹائم گشتی ہوائی جہاز، اور 60 سے زیادہ طیاروں کی شرکت، کثیر ڈومین آپریشنل صلاحیت اور نمائش میں مربوط میری ٹائم موجودگی کو نمایاں کرتی ہے۔

عزت مآب صدر  جمہوریہ نے انڈین نیول ایئر آرم کا بھی جائزہ لیا، جس میں ہیلی کاپٹروں اور فکسڈ ونگ ہوائی جہاز کے فلائی پاسٹ ہوا۔ اس کے بعد جنگی جہازوں اور آبدوزوں کا ایک موبائل کالم صدارتی یاٹ سے گزرا۔ اس تقریب میں سمندری اور واٹر فرنٹ کے مظاہرے بھی شامل تھے، جن میں جہازوں کی پریڈ، تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں اور ہاک ہوائی جہاز کے ذریعے فضائی مشقیں شامل تھیں۔

عزت مآب صدر جمہوریہ ہند نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’دوستی کا جذبہ جس کی نمائش آج متعدد دوست غیر ممالک کی شرکت سے ہو رہی ہے، یہ اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ ہم  سمندروں کے ذریعہ منقسم ہونے کے بجائے اکٹھا ہورہے ہیں۔ بحری شعبے سمیت بین الاقوامی تعلقات کو لے کر بھارت کا نقطہ نظر کو ’وسودھیو کٹمبکم‘ یا ’کرہ ارض ایک کنبہ ہے‘ کے ہمارے اصول سے  رہنمائی حاصل ہے۔ یہ نقطہ نظر اس حکمت کی عکاسی کرتا ہے کہ عالمی سلامتی، نمو، پائیداری اور استحکام دوستی کے ذریعہ پیدا ہوتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ، ’’یہ جائزہ بھارت کی مہاساگر تصوریت کو بھی آگے بڑھاتا ہے، جس کا مطلب ہے ’تمام تر خطوں میں سلامتی اور ترقی کےلیے باہمی اور جامع پیش رفت‘۔  اس جائزے- ’سمندروں کے ذریعہ متحد‘  کے اس پیغام میں اتحاد کے جذبے کی تصدیق ہوتی ہے۔ یہ عالمی برادری کے لیے ایک مثبت پیغام ہے   کہ یہ اجتماعی بحری قوت ہی ہے جو بحری چنوتیوں سے نمٹ سکتی ہے۔‘‘

انٹرنیشنل فلیٹ ریویو  کو دوردرشن ٹیلی ویژن چینلوں (ڈی ڈی نیشنل اور ڈی ڈی وجئے واڑہ) پر بھی براہ راست نشر کیا گیا اور ساتھ ہی اسے بھارتی بحریہ کے سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارموں – یو ٹیوب (@IndianNavyOfficial) اور فیس بک (@IndianNavy) پر براہِ راست پیش کیا گیا، تاکہ ناظرین بھارت میں بیرونِ ملک یہ کارروائی ملاحظہ کر سکیں۔  تقریب کا ریکارڈ شدہ براڈ کاسٹ  ان ہی چینلوں پر دستیاب رہے گا۔

انٹرنیشنل فلیٹ ریویو 2026 نے ہندوستانی بحریہ کی مقامی صلاحیت، آپریشنل پیشہ ورانہ مہارت اور ہم خیال بحریہ کے ساتھ پائیدار شراکت داری کو اجاگر کرتے ہوئے، "سمندروں کے ذریعے متحد" کے موضوع کو مدنظر رکھتے ہوئے، سمندری تعاون، باہمی تعاون اور اجتماعی سلامتی کے لیے ہندوستان کے عزم کی تصدیق کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(10)PSM5.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)(2)3A7Y.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(9)U2S9.jpeg

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2684


(ریلیز آئی ڈی: 2229907) وزیٹر کاؤنٹر : 3
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी