کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

آئی آئی سی اے نے تعلیمی اشتراک اور صلاحیت سازی کو مستحکم بنانے کے لیے نالسر یونیورسٹی آف لاء کے ساتھ مفاہمت نامے کی تجدید کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 FEB 2026 5:59PM by PIB Delhi

نئی دہلی: کارپوریٹ امور کے بھارتی انسٹی ٹیوٹ (آئی آئی سی اے) نے نالسر یونیورسٹی آف لاء، حیدرآباد کے ساتھ اپنے مفاہمت نامہ کی مدت میں مزید پانچ سال کی توسیع کر دی ہے، تاکہ تعلیمی اشتراک، تحقیق، اشاعت، صلاحیت سازی، بیداری اور وکالتی سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جا سکے۔مفاہمت نامہ پر باقاعدہ دستخط ڈائریکٹر جنرل و چیف ایگزیکٹو آفیسر، آئی آئی سی اے، جناب گیانیشور کمار سنگھ اور وائس چانسلر، نالسر یونیورسٹی آف لاء، پروفیسر سری کرشنا دیوا راؤ نے کیے۔

اس تقریب میں ممتاز شخصیات نے شرکت کی، جن میں رجسٹرار، نالسر، پروفیسر (ڈاکٹر) نیموشاکاوی وسنتھی؛ ڈائریکٹر، سینٹر فار کارپوریٹ اینڈ کمپٹیشن لاز، نالسار، پروفیسر وی۔ کیساوا راؤ؛ اور ایسوسی ایٹ پروفیسر، آئی آئی سی اے، ڈاکٹر پیلا نارائنا راؤ سمیت دیگر معززین شامل تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011EJJ.jpg

 یہ اشتراک اساتذہ اور طلبہ کے تبادلے، مشترکہ تحقیق اور اشاعت، ماہرین کی مشاورتی و رہنمائی خدمات، اور ورکشاپس، سیمینارز اور کانفرنسوں کے انعقاد کو بھی فروغ دے گا۔ دونوں ادارے باہمی تعاون کے جذبے کے تحت مشترکہ تربیتی اور تحقیقی اقدامات کو فعال طور پر آگے بڑھائیں گے۔

اس اشتراک کی ایک نمایاں خصوصیت دیوالیہ پن اور انحلالی قوانین میں دو سالہ، کل وقتی رہائشی ایل ایل ایم پروگرام کا کامیاب انعقاد رہا ہے۔ تین بیچز کے دوران اس پروگرام کے تحت 138 طلبہ کو تربیت دی جا چکی ہے اور تعلیمی معیار اور عملی افادیت کے باعث اسے صنعتی حلقوں کی جانب سے بھرپور سراہا گیا ہے۔ پروگرام کا پہلا سال نالسار یونیورسٹی آف لاء، حیدرآباد میں منعقد ہوتا ہے، جبکہ دوسرا سال آئی آئی سی اے، نئی دہلی میں ہوتا ہے، جس کے ذریعے طلبہ کو علمی برتری اور صنعتی تجربے کا جامع امتزاج فراہم کیا جاتا ہے۔

اس مفاہمت نامہ کی تجدید آئی آئی سی اے اور نالسار کے اس مشترکہ عزم کی توثیق کرتی ہے کہ وہ قانونی اور کارپوریٹ تعلیم میں اعلیٰ معیار کو فروغ دیں گے اور ایسے ماہر پیشہ ور افراد کی تیاری میں کردار ادا کریں گے جو شعبے کو درپیش ابھرتے ہوئے چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹ سکیں۔

*****

ش ح ۔   م    د۔  م  ص

(U :  2665  )


(ریلیز آئی ڈی: 2229904) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी