مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav AI Impact Summit 2026

بھارت-برطانیہ نے مصنوعی ذہانت اور ٹیلی کام شراکت داری کو مضبوط کیا


مواصلات کے وزیر مملکت نے برطانیہ کے وزیر کے ساتھ دو طرفہ اجلاس  میں شرکت کی

اے آئی اور مستقبل کے ٹیلی کام میں تعاون ایجنڈے میں سرفہرست ہے

کنیکٹیویٹی، جدت اور اعتماد: بھارت-برطانیہ  نے ٹیکنالوجی  اشتراک کو  توسیع دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 FEB 2026 5:21PM by PIB Delhi

 نئی دہلی میں اے آئی سمٹ  کی سائیڈ لائنز پر، جناب ڈاکٹر پماسانی چندر سیکھر، عزت مآب وزیر مملکت برائے مواصلات، حکومت ہند، نے ڈاک بھون میں اے آئی اور آن لائن سیفٹی، برطانیہ کے مسٹر کنشک نارائن، پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی۔

اجلاس نے بھارت-برطانیہ 2030 روڈ میپ اور برطانیہ-بھارت ٹیکنالوجی سیکیورٹی انیشی ایٹو (ٹی ایس آئی) کے تحت ٹیلی کمیونیکیشنز، ڈیجیٹل جدت، اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں بھارت-برطانیہ تعاون کی بڑھتی ہوئی گہرائی  کا اعادہ کیا۔

 

گفت و شنید کے دوران، عزت مآب وزیر مملکت نے زور دیا کہ بھارت مصنوعی ذہانت کو ٹیلی کمیونی کیشن کے مستقبل کے لیے مرکزی حیثیت دیتا ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت کے پیمانے کو برطانیہ کی تحقیقی صلاحیتوں کے ساتھ ملا کر اے آئی نیٹو نیٹ ورکس، اوپن آر اے این، اور جی سکس میں عالمی معیار تشکیل دینے میں مدد مل سکتی ہے، جس سے یہ یقینی بنایا جا سکتا ہے کہ ٹیکنالوجی ترقی اور اعتماد دونوں کو فروغ دیتی ہے۔ دونوں فریقین نے محکمہ ٹیلی کمیونیکیشنز–ڈی سی ایم ایس مفاہمت نامے کے تحت پیش رفت کا جائزہ لیا اور بھارت–برطانیہ کنیکٹیویٹی اینڈ انوویشن سینٹر کی فعال کاری کا خیرمقدم کیا۔

انھوں نے بھارت کے قومی کوانٹم مشن کو بھی اجاگر کیا اور کوانٹم کمیونیکیشنز اور محفوظ نیٹ ورکس میں تعاون کی زبردست صلاحیت کی نشان دہی کی۔

دونوں فریقین نے ڈاٹ ڈی سی ایم ایس مفاہمت نامے کے تحت پیش رفت کا جائزہ لیا اور انڈیا–یو کے کنیکٹیویٹی اینڈ انوویشن سینٹر کی فعال کاری کا خیرمقدم کیا، جسے انڈیا موبائل کانگریس 2025 میں منظور کیا گیا۔

گفت و شنید کا مرکز ٹیلی کام نیٹ ورکس کے لیے اے آئی ایپلیکیشنز میں تعاون کو گہرا کرنا تھا، جس میں خودکار نیٹ ورک مینجمنٹ، اے آئی پر مبنی سائبر سیکیورٹی، اسپیکٹرم جدت، اور غیر زمینی نیٹ ورکس شامل ہیں۔ دونوں فریقین نے مشترکہ تحقیق، پائلٹ تعیناتی، اور عالمی معیاراتی فورمز جیسے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونی کیشن یونین (آئی ٹی یو) اور جی پی پی تھری میں مربوط شمولیت میں دل چسپی ظاہر کی۔

بھارت اور برطانیہ نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے ٹیلی کام فراڈ اور ڈیجیٹل فراڈ کو روکنے کی جاری کوششوں پر بھی بصیرت کا تبادلہ کیا۔ بھارت نے فنانشل فراڈ رسک انڈیکیٹر (ایف آر آئی)، سنچار ساتھی پلیٹ فارم، اور ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز (ٹی ایس پیز) کے ذریعے اے آئی پر مبنی اینٹی اسپیم اور فراڈ ڈیٹیکشن ٹولز کی تنصیب جیسے اقدامات کو اجاگر کیا۔ برطانوی فریق نے اوپن ڈیٹا فریم ورکس اور مضبوط روک تھام پر مبنی ریگولیٹری اقدامات کے ساتھ اپنے تجربات کو اپنے نقطہ نظر کے کلیدی عناصر کے طور پر شیئر کیا۔

بھارت نے بین الاقوامی ٹیلی کمیونی کیشن یونین (آئی ٹی یو) میں اہم کثیر جہتی مصروفیات کے لیے برطانیہ کی حمایت بھی طلب کی، جن میں شامل ہیں:

محترمہ ایم۔ ریواتی کی ریڈیو کمیونی کیشن بیورو (بی آر )، آئی ٹی یوکے ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے امیدواری؛

بھارت کی آئی ٹی یو کونسل کے لیے 2027–2030 کی مدت کے لیے دوبارہ انتخاب، جو عالمی ٹیلی کام گورننس اور معیاری کاری میں اس کی مسلسل خدمات کی تصدیق ؛ اور

بھارت کی آئی ٹی یو پلینیپوٹینشیری کانفرنس (پی پی - 2030) کی میزبانی کی تجویز، جو بھارت کی ایک جامع، محفوظ اور مستقبل کے لیے تیار عالمی ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

بھارت نے اپنی تیز رفتار  جی فائیو فراہمی، دیہی کنیکٹیویٹی کی توسیع، ڈیجیٹل عوامی انفراسٹرکچر، اور شہریوں پر مرکوز ٹیلی کام گورننس اقدامات کو بھی اجاگر کیا۔

اجلاس کا اختتام منظم ادارہ جاتی شمولیت کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک میں محفوظ، قابل اعتماد اور مستقبل کے لیے تیار ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تعمیر کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 2661


(ریلیز آئی ڈی: 2229894) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी