الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
ریل ٹیل نے اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 میں اے آئی ہیلتھ کیئر کے پینل مباحثے کا کامیاب انعقاد کیا
ریل ٹیل ، محفوظ ، توسیع پذیر اور مستحکم ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تعمیر میں کلیدی معاون ہے ، اے آئی پر مبنی صحت عامہ کی خدمات کو طاقت دے سکتا ہے: جناب سنجے کمار ، سی ایم ڈی ، ریل ٹیل
ریل ٹیل نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے جامع اور قابل رسائی صحت عامہ کے تئیں عہد بندی کا اعادہ کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 FEB 2026 9:11PM by PIB Delhi
ریلوے کی وزارت کے تحت قائم نورتن سی پی ایس ای ریل ٹیل کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈنے بھارت منڈپم میں منعقدہ اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 میں مصنوعی ذہانت پر مبنی صحت کی نگہداشت پر دو اہم پینل مباحثوں کی کامیابی سے میزبانی کی۔ اے آئی امپیکٹ سمٹ کا انعقاد الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت اور انڈیا اے آئی مشن کے زیراہتمام کیا گیا تھا ، جس میں بڑی تعدادمیں ہندوستان اور دنیا بھر کے پالیسی سازوں ، ٹیکنالوجی لیڈروں ، صحت کی نگہداشت کرنے والے پیشہ ور افراد ، محققین اور اختراع کاروں کو جمع کیا گیا تھا ۔
ریل ٹیل نے ‘‘اے آئی پر مبنی صحت عامہ:ہندوستان اوردنیا بھرکے لیے اے آئی پر مبنی جامع صحت کی نگہداشت کے لیے ریل ٹیل کا باہمی تعاون کا ماڈل’’ اور‘‘اے آئی برائے جامع ، قابل رسائی اور یونیورسل ہیلتھ کیئر’’ کے عنوان سے دو موضوعاتی سیشن منعقد کیے ۔ دونوں اجلاسوں میں صحت عامہ کے نظام کو مضبوط بنانے ، صحت کی نگہداشت تک رسائی کو بڑھانے اور جامع و مساوی صحت کی نگہداشت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھانے پر مفید بات چیت ہوئی ۔
‘‘اے آئی پر مبنی صحت عامہ’’ کے موضوع پر پینل مباحثے میں سرکاری اداروں ، صحت کی نگہداشت فراہم کنندگان ، تحقیقی تنظیموں اور ٹیکنالوجی کےشراکت داروں کوشامل کرکےباہمی تعاون کے ماڈلز کی اہمیت پر زور دیا گیا ۔ پینل میں شامل ماہرین نے بیماریوں کی نگرانی کو مضبوط بنانے ،امراض کا جلد پتہ لگانے کے قابل بنانے ، طبی فیصلے کی حمایت کو بڑھانے اور آبادی کے پیمانے پر صحت کے نظم کو بہتر بنانے کے لیے اے آئی کی صلاحیت کو اجاگر کیا ۔مباحثے میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ اے آئی کو مساوات کے محرک کےطور پر تیار کیا جانا چاہئےاور تعینات کیا جانا چاہیے،اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ یہ موجودہ عدم مساوات کو وسیع کرنے کے بجائے صحت کی نگہداشت کے خلا کو پر کرنے میں مددکرے۔
‘‘اے آئی برائے جامع ، قابل رسائی اور یونیورسل ہیلتھ کیئر’’کے موضوع پرمنقعدہ دوسرے سیشن میں اس بات کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی کہ اے آئی پر مبنی صحت کی نگہداشت کے حل طبی خدمات سے محروم اور دور دراز کی آبادی تک پہنچیں ۔ ماہرین نے مریضوں پر مرکوز حکومتی پالیسیوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صحت کی نگہداشت کے اختراع کو صرف منافع کے لحاظ سے نہیں چلایا جا سکتا ۔ بات چیت میں بعض اہم چیلنجوں کو اجاگر کیا گیا؛ جیسے دور دراز کے علاقوں میں محدود ہائی بینڈوتھ انفراسٹرکچر ، زمینی حقائق کے مطابق تعیناتی کی توقعات کی حقیقی ضرورت ، اور اے آئی کے اثرات کاتجزیہ کرنے کے لیے بامعنی نتائج پر مبنی اشاریوں کی پیمائش کی اہمیت ۔ پینل میں شامل ماہرین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صحت کی نگہداشت کی خواندگی کو بہتر بنانا الجھن کا انسداد کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ اے آئی واقعی یکساں اور جامع صحت کی نگہداشت کی فراہمی کی حمایت کرتی ہے ۔
دونوں اجلاسوں میں حکومتی نمائندوں، صحت کی نگہداشت کے اداروں ، تعلیمی اداروں کی بڑی تعداد اور صنعت کے ممتاز سربراہ اور ماڈریٹرز شامل تھے ، جن کی معلومات سے اے آئی کی صلاحیت کو حقیقی دنیا میں نفاذ کے لیے قابل عمل حکمت عملیوں میں تبدیل کرنے میں مدد ملی ۔
ریل ٹیل کے سی ایم ڈی جناب سنجے کمار نےسیشنوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘ہم انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 میں ان اہم پینل مباحثوں کے انعقاد کی ذمہ داری ریل ٹیل کو سونپنے کے لیے ایم ای آئی ٹی وائی اور انڈیا اے آئی مشن کا تہہ دل سے شکرگزارہیں۔ اس سمٹ سے اس بات پر غور و فکر کرنے کا ایک قیمتی پلیٹ فارم فراہم ہوا کہ مصنوعی ذہانت کس طرح ہندوستان اور اس سے آگےدنیا بھر کے لیے جامع اور قابل رسائی صحت کی نگہداشت کو آگے بڑھا سکتی ہے ۔ قومی ڈیجیٹل اقدامات کی حمایت کرنے کے لیے پرعزم پبلک سیکٹر انٹرپرائز کے طور پر ، ریل ٹیل خود کو محفوظ ، توسیع پذیر اورمستحکم ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تعمیر میں ایک کلیدی معاون شمار کرتا ہے جس سے اے آئی پر مبنی صحت عامہ کی خدمات کوتقویت مل سکتی ہے’’ ۔
ریل ٹیل کی شرکت اوران سیشنوں کو ترتیب دینے میں اس کی قیادت ہندوستان کے ڈیجیٹل کایا پلٹ کی حمایت کرنے اور محفوظ اور توسیع پذیر آئی سی ٹی انفراسٹرکچر کے ذریعے اگلی نسل کی عوامی خدمات کی فراہمی کی سہولت کےتئیں اس کے عزم کی تصدیق کرتی ہے ۔ اپنے ملک گیر آپٹیکل فائبر نیٹ ورک اور مشن-کریٹیکل ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی تعیناتی کے وسیع تجربے کے ساتھ ، ریل ٹیل صحت کی نگہداشت ، گورننس اور شہری خدمات سمیت تمام شعبوں میں ٹیکنالوجی پر مبنی اختراعات کو فعال کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔
****
ریل ٹیل کےبارےمیں
ریلوے کی وزارت کے تحت قائم نورتن پی ایس یو ریل ٹیل کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈہندوستان میں سب سے بڑے نیوٹرل ٹیلی کام انفراسٹرکچر فراہم کنندگان میں سے ایک ہے اور ایک قابل اعتماد اینڈ ٹو اینڈ آئی ٹی اور آئی سی ٹی سروس فراہم کنندہ ہے ۔ ریل ٹیل کے پاس ریلوے پٹریوں سے متصل 63,000 آر کے ایم کا وسیع آپٹیکل فائبر نیٹ ورک ، 21,000 کلومیٹرکا شہری رسائی نیٹ ورک ، 11,000 + پوائنٹ آف پریزننس(پی او پی) اور ملک بھر میں 1,100 ٹیلی کام ٹاور موجودہیں ۔ ریل ٹیل نے دنیا کے سب سے بڑے مربوط عوامی وائی فائی نیٹ ورک میں سے ایک بنایا ہے ، جو ملک بھر کے 6,115 ریلوے اسٹیشنوں پر خدمات پیش کرتا ہے ۔ اس مضبوط بنیادی ڈھانچے کو سینٹرل نیٹ ورک آپریشن سینٹر(سی این او سی)اور چارعلاقائی نیٹ ورک آپریشن سینٹر(این او سی)کی مدد حاصل ہے ۔
ریل ٹیل ایک ایسی منفرد پی ایس یو ہے جس کے پاس ٹیلی کام لائسنس (آئی پی-1 ، این ایل ڈی ، آئی ایس پی)ان ہاؤس ٹائر III ڈیٹا سینٹر سروس، اپنا سکیورٹی آپریشن سینٹر اور ایک ہی چھت کے نیچے ایم ای آئی ٹی وائی-پینل کلاؤڈ سروس موجود ہیں ۔ کمپنی کے وسیع سروس پورٹ فولیو میں ایم پی ایل ایس وی پی این ، لیزڈ لائن ، ٹاور کو -لوکیشن ، ڈیٹا سینٹر سروس ، کلاؤڈ سروس، سکیورٹی آپریشن سینٹر سروس ، ایچ ڈی ویڈیو کانفرنسنگ ، آدھار پر مبنی تصدیق کے نظام ، ای-ٹینڈر ، ریل وائر برانڈ کے تحت ریٹیل براڈ بینڈ ، آئی ٹی اور آئی سی ٹی پروجیکٹس ، ریلوے سگنلنگ پروجیکٹس اور بہت کچھ شامل ہیں ۔
مزید تفصیلات کے لیےملاحظہ کریں-www.railtel.in
میڈیا کےاستفسارات کے لیےرابطہ کار-سچارتا پردھان :sucharita@railtelindia.com
9717644409
******
ش ح۔ م ش ع ۔ ش ا
U NO: 2569
(ریلیز آئی ڈی: 2229068)
وزیٹر کاؤنٹر : 5