سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی شاہراہوں کی بھارتی اتھارٹی نے نیشنل ہائی ویز انفرا ٹرسٹ کی دو نیشنل ہائی ویز اثاثے حاصل کرنے کی پیشکش قبول کرلی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 FEB 2026 5:25PM by PIB Delhi

قومی شاہراہوں کی بھارتی اتھارٹی (این ایچ اے آئی) نے اثاثوں  سے مالی فائدہ حاصل کرنے کے تحت مہاراشٹر اور آندھرا پردیش کی دو ریاستوں میں پھیلے ہوئے 310.35 کلومیٹر پر مشتمل قومی شاہراہوں کے دو حصوں کے لیے ’’نیشنل ہائی ویز انفرا ٹرسٹ‘‘(این ایچ آئی ٹی) کی 6,220.90 کروڑ روپے کی پیشکش قبول کر لی ہے۔ مالی فائدہ حاصل کیے گئے اثاثوں میں مہاراشٹر میں  قومی شاہراہ -53 کا 255.97 کلومیٹر طویل امراوتی-چیکھلی-ترسوڈ سیکشن اور آندھرا پردیش میں قومی شاہراہ-16 کا 54.38 کلومیٹر طویل گنڈوگولانو-چننا-اوٹاپلی سیکشن شامل ہیں ۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے  این ایچ اے آئی کے چیئرمین  جناب سنتوش کمار یادو نے کہا  کہ ’’ان وی آئی ٹیز ملک بھر میں  قومی شاہراہوں کے نیٹ ورک کی مزید ترقی کے لیے مالیاتی اثاثوں سے مالی فائدہ حاصل کرنے میں اہم رول  ادا کر رہا ہے ۔  مذکورہ پروجیکٹوں کے حصول  کے ساتھ  این ایچ آئی ٹی کے ذریعے حاصل کیے گئے کل اثاثے 49,858 کروڑ روپے ہوگئے ہیں۔

این ایچ آئی ٹی جو کہ این ایچ اے آئی کے ذریعے امداد یافتہ ایک انوائٹ ہے ، نے اب تک سی پی پی آئی بی ، او ٹی پی پی ، ای پی ایف او ، این ایچ اے آئی اور ایس بی آئی گروپ جیسے اہم سرمایہ کاروں کے ساتھ 4 راؤنڈ کا سرمایہ اکٹھا کیا ہے ۔   700 سے زیادہ سرمایہ کاروں کے ساتھ  این ایچ آئی ٹی کے یونٹوں کا موجودہ بازار سرمایہ تقریباً 28,000 کروڑ روپے ہے ۔   این ایچ آئی ٹی اکائیاں نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ ساتھ بمبئی اسٹاک ایکسچینج دونوں میں درج ہیں ۔

اثاثوں سے مالی فائدہ کا حصول موجودہ اثاثوں کی قدر کو کھولنے اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی این ایچ اے آئی کی کوششوں میں ایک نہایت اہم آلہ کے طور پر ابھری ہے۔ ٹول-آپریٹ-ٹرانسفر (ٹی او ٹی) اور انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ ٹرسٹ (آئی این وی آئی ٹی) جیسے ماڈلز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے این ایچ اے آئی نے کامیابی کے ساتھ فنڈز حاصل کیے ہیں ، جنہیں قومی شاہراہوں کے  نئے پروجیکٹوں میں دوبارہ سرمایہ کاری کی جا رہی ہے ۔  رواں مالی سال کے دوران قومی شاہراہوں کا مجموعی اثاثہ تقریباً 28,077 کروڑ روپے ہے ۔

یہ نقطہ نظر نہ صرف مالی استحکام کو یقینی بناتا ہے بلکہ نجی شعبے کی استعداد کار اور جدید ٹیکنالوجی بھی فراہم کرتا ہے ، جس سے قومی شاہراہوں کے اثاثوں کے معیار اور طویل مدت میں اضافہ ہوتا ہے ۔

****

ش ح۔م ع۔ ش ت

U NO:-2537


(ریلیز آئی ڈی: 2228782) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी