اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

اقلیتی امور کی وزارت نے حج2026 کے لیےڈیپوٹیشن (عارضی  تبادلہ) کے تحت تقرر ہونے والے  افرادکے لیے تعارفی و تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 FEB 2026 3:38PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کی وزارت نے نئی دہلی کے وگیان بھون میں حج 2026  کے لیے ڈیپوٹیشن (عارضی تبادلہ) کے تحت تقرر ہونے افراد کے لیے تعارفی و تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا ۔  اس پروگرام کا افتتاح حج 2026 کی تیاریوں کےباضابطہ آغاز کے موقع پر اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب جارج کورین نے کیا ، جس کے دوران تقریباً 1.75 لاکھ ہندوستانی عازمین سفر حج پر روانہ ہوں گے ۔ عازمین  حج کو ضروری انتظامی اور طبی مدد فراہم کرنے کے لیے بھارت کے قونصلیٹ جنرل ( سی جی آئی) کی نگرانی میں عارضی تبادلہ کے تحت آنے والے افراد  سعودی عرب میں ڈھائی ماہ کی مدت کے لیے تعینات کیے جائیں گے۔  ڈیپوٹیشن پر تقرر ہونے والے افراد  کا انتخاب مختلف سرکاری تنظیموں / اداروں  سے کیا گیا ہے جو تمام عازمین حج  کے لیے محفوظ مؤثر اور شاندار  خدمات کو یقینی بنانے کے لیے ایک مربوط قومی کوشش کی عکاسی کرتا ہے۔

pho-1.jpg

pho-2.jpg

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب جارج کورین نے اپنے افتتاحی خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ حج کا انتظام ہندوستان کی طرف سے بیرون ملک میں کی جانے والی سب سے بڑی اور سب سے پیچیدہ لاجسٹک کاموں میں سے ایک ہے۔  انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیپوٹیشن پر تقرر ہونے والے افراد کو تقریباً 1.75 لاکھ عازمین حج کی خدمت کرنے  کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور درحقیقت وہ سعودی عرب میں حکومت ہند کا چہرہ ہیں ۔

pho-3.jpg

وزیر موصوف نے حالیہ برسوں میں متعارف کرائے گئے کلیدی فلاحی اقدامات اور اصلاحات پر روشنی ڈالی، جن میں بزرگ عازمین حج  کے لیے ساتھی کی فراہمی کے ساتھ خصوصی سہولت، محرم کے بغیر سفر کرنے والی خواتین  عازمین کے لیے بہتر انتظامات شامل ہیں ۔  جناب کورین نے وزارت داخلہ ، وزارت خارجہ ، وزارت صحت و خاندانی بہبود ، وزارت شہری ہوابازی جیسی دیگر وزارتوں کے ساتھ ساتھ حج 2026 کے لیے تقریباً 600 سرکاری اہلکاروں کی تعیناتی کے ساتھ ایک مکمل حکومتی نقطۂ نظر کے تحت وزارت کے مضبوط تال میل پر بھی زور دیا ۔

pho-4.jpg

اقلیتی امور کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر جناب سی ایس کمار نے اپنے خطاب کے دوران  ڈیپوٹیشن پر آنے والے تمام افراد  کا خیرمقدم کیا اور اس بات کو اجاگر کیا کہ ہندوستان عالمی سطح پر عازمین حج  کے سب سے بڑے شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ توقع ہے کہ اس سال تقریباً 1.75 لاکھ افراد سفر حج پر جائیں گے۔  انہوں نے بتایا کہ حج 2026 کی تیاریوں کو سہل بنایا گیا ہے۔  انہوں نے بروقت انتظامات کو یقینی بنانے میں وزارت خارجہ ، سعودی حکام ، جدہ میں  واقع بھارت  کے قونصلیٹ جنرل اور دیگر متعلقہ فریقوں  کے تعاون کا اعتراف کیا ۔

ڈاکٹر کمار نے زمینی حقائق کے لیے عارضی تبادلہ کے تحت تقرر ہونے والے افسران کو آڈیو ویژول ماڈیولزکے استعمال کے ذریعہ ڈھانچہ جاتی، مرحلہ وار تربیت سے آراستہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ انہیں  کام کاج کے طریقۂ کار سے بہتر طور پر واقف کرایا جاسکے ۔انہوں نے  فیلڈ افسران سے حاصل ہونے والی فیڈ بیک کے ذریعہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور اے آئی سے چلنے والے نظام  سمیت ٹیکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ انضمام پر بھی زور دیا ۔اس کے علاوہ انہوں نے مسلسل بہتری  اور بیرون ملک بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈیپوٹیشن کے تحت آنے والے افراد  کے ذریعے ثقافتی حساسیت ، نظم و ضبط اور باوقار طرز عمل کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔

pho-5.jpg

وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سکریٹری جناب اسیم مہاجن نے اس بات پر زور دیا کہ حج کو حکومت ہند کی طرف سے سب سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے اور اس کے لیے اقلیتی امور اور امور خارجہ کی وزارتوں کے ساتھ ساتھ متعدد دیگر متعلقہ فریقوں کے درمیان قریبی تال میل  کی ضرورت ہے۔  انہوں نے حج کے انتظامات کے مجموعی تال میل میں جدہ میں بھارت کے قونصلیٹ جنرل اور ریاض میں بھارت  کے سفارت خانے کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔  انہوں نے سعودی عرب اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک کے ساتھ بھارت  کے مضبوط اور کثیر جہتی تعلقات کا بھی ذکر کیا، جنہیں خطے میں تقریباً ایک کروڑ بھارتی باشندوں کی حمایت حاصل ہے، جن میں سعودی عرب میں تقریباً 20 لاکھ 70 ہزار افراد شامل ہیں۔  انہوں نے بھارت اور  خلیج تاون کونسل خطے کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات کا بھی ذکر کیا۔  انہوں نے ڈیپوٹیشن کے تحت آنے والے افراد  کو مشورہ دیا کہ وہ اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ وہ بیرون ملک بھارت کی نمائندگی کرتے ہیں اور انہیں جسمانی تندرستی، ڈیوٹی کے طویل اوقات کے لیے تیاری، تفویض کردہ  ذمہ داریوں کو ادا کرنےاور شکایات کے ازالے پر زور دیتے ہوئے مقامی قوانین ، رسوم و رواج اور روایات کا احترام کرنا چاہیے۔

pho-6.jpg

اقلیتی امور کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب رام سنگھ نے حج 2026 کے لیے متعارف کرائی گئی کام کاج کے طریقہ کار میں تبدیلیوں پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب کے تازہ ترین رہنما خطوط اور طریقہ کار کی اصلاحات کے پیش نظر تعارفی وتربیتی پروگرام ضروری ہے۔  انہوں نے مزید بتایا کہ عازمین حج کی حفاظت، ان کا پتہ لگانے اور خدمات کی فراہمی کو بڑھانے کے لیے حج سویدھا ایپ اور اسمارٹ ویئرایبل ڈیوائسز سمیت نئے تکنیکی اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں ۔  انہوں نے زور دے کر کہا کہ ڈیپوٹیشن کے تحت تقرر ہونے والے افراد  کو خود کو تازہ ترین کام کاج کے ضابطوں سے واقف کرانا چاہیے اور زمینی سطح پرآسان  اور ہموار تال میل کو یقینی بنانا چاہیے ۔

pho-7.jpg

اس سیشن کے بعد مملکت سعودی عرب میں حج بندوبست  اور زیارت کے مسائل کا جائزہ ، ڈیپوٹیشن پر آنے والے افراد کے رول اور  ذمہ داریاں، مملکت سعودی عرب میں حج کے لیے بین الاقوامی صحت کے مسائل اور حفظان صحت کے انتظامات ، حج مینجمنٹ (کیا کریں اور کیا نہ کریں) ، ایچ ایم آئی ایس پورٹل اور حج سویدھا ایپ جیسے اہم موضوعات پر اجلاس منعقد کیے گئے ، جس کے بعد سوالات کا سیشن ہوا ۔ پروگرام کا اختتام وزارت کے عہدیداروں اور ریسورس پرسنز کے ساتھ بات چیت پر مبنی سوال و جواب کے ساتھ ہوا ، جس کے بعد اقلیتی امور کی وزارت کے ڈائریکٹر (حج) نے سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔

یہ تعارفی و تربیتی پروگرام اقلیتی امور کی وزارت  کے حج کی تیاریوں کو مضبوط بنانے ، متعلقہ فریقوں کے درمیان تال میل کو  بڑھانے اور 2026 میں بھارت کے عازمین حج کے لیے سفر حج کےشاندار تجربے کو یقینی بنانے کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔

 

****

ش ح۔م ع۔ ش ت

U NO:-2528


(ریلیز آئی ڈی: 2228779) وزیٹر کاؤنٹر : 12
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil