قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ انصاف کی طرف سے 17 فروری 2026 کو شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر(ایس کے آئی سی سی) سری نگر، جموں و کشمیر میں علاقائی پروگرام اور ورکشاپ منعقد ہوگی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 FEB 2026 10:04AM by PIB Delhi

محکمہ انصاف کی طرف سے2026 کی علاقائی تقریب اور ورکشاپ، انصاف تک ہمہ گیر رسائی کا جدید حل تیار کرنے(ڈی آئی ایس ایچ اے) کی ٹیلی – لا کی پہل کے تحت منعقد کی جا رہی ہے، جو ایک مرکزی سیکٹر کی اسکیم ہے، جس کا نفاذمحکمہ انصاف کی ایکسیس ٹو جسٹس ڈویژن،  وزارت قانون و انصاف ، حکومت ہند کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ یہ ورکشاپ 17 فروری 2026 کو دوپہر 12 بجے سے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر(ایس کے آئی سی سی) سری نگر، جموں و کشمیر میں منعقد ہونے والی ہے۔

یہ ورکشاپ ٹیکنالوجی پر مبنی قانونی خدمات کے ذریعے انصاف تک رسائی کو مضبوط بنانے اور کلیدی شراکت داروں کے درمیان باخبر گفت وشنید کو فروغ دینے کے لیے محکمہ انصاف کی جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر منعقد کی جا رہی ہے۔

تقریب کا آغاز ہندوستان کے قومی گیت ’’وندے ماترم’’ کو اجتماعی طور پر گانے کے ساتھ ہوگا جو کہ قومی گیت کے 150 سال پورے ہونے کے موقع  پر ہندوستان کی تاریخ میں اس کی روح اور منفرد کردار کا جشن  منانے کے لیے ہے۔

یہ تقریب محکمہ انصاف (ڈی اوجے) کی ’ڈی آئی ایس ایچ اے  اسکیم‘ کے آؤٹ ریچ اور نفاذ کے کلیدی چینلز کو بھی اجاگر کرے گی، جس کا مقصد ملک بھر میں قانونی خواندگی اور انصاف تک رسائی کو مضبوط بنانا ہے۔ اس تقریب کی ایک نشست’’دیشا یوجنا کے آیام:سوگم ایوم  سلبھ نیاے  تک پہنچ‘‘  میں کمیونٹی آؤٹ ریچ  کے پروگراموں، ڈیجیٹل مہمات اور تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے قانونی آگاہی  کو فروغ دینے میں اسکیم کے اقدامات کو اُجاگر کیا جائے گا، بالخصوص آسان رسائی اور ٹیکنالوجی پر مبنی پلیٹ فارم کے ذریعے  پسماندہ اور کمزور  طبقے تک رسائی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

اس تقریب میں جموں و کشمیر میں ڈی آئی ایس ایچ اے  اسکیم کی موجودگی اور کام کو بھی دکھایا جائے گا۔’’جے اینڈ کے میں ڈی آئی ایس ایچ اے: ایک جھلک‘‘ کے عنوان سے منعقدہ نشست میں، مرکز کے  زیر انتظام خطے میں قانونی آگاہی کو فروغ دینے اور انصاف تک رسائی کو بہتر بنانے میں اسکیم کے اقدامات کو اجاگر کیا جائے گا۔

اس تقریب کی ایک خاص جھلک محکمہ انصاف (ڈی او جے) کی ڈی آئی ایس ایچ اے اسکیم سے وابستہ کامیاب افرادکو اعزاز سے نوازنے کی نشست ہوگی،  جو قانونی خواندگی کو فروغ دینے اور انصاف تک رسائی کو بہتر بنانے میں ان کی اہم شراکت کو تسلیم کرنے کے لیے ہوگی۔ اس تقریب میں  ان افراد اور اداروں کو اعزاز سے نوازا جائے گا جنہوں نے اس سکیم کے مقاصد کو آگے بڑھانے اور کمیونٹی کو مشغول کرنے کی کوششوں کے ذریعے آگے بڑھایا ہے۔

مزید برآں، اس تقریب میں ڈی آئی ایس ایچ اے کے سالانہ ای-کیلنڈر کا اجراء بھی شامل ہوگا، جو محکمہ انصاف کی سال بھر کی اہم سرگرمیوں، مہمات اور آگاہی کے پروگراموں کا ایک منظم روڈ میپ ہو گا۔

اس تقریب میں قانون و انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ارجن رام میگھوال، عزت مآب لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا اور عزت مآب چیف جسٹس، جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ، جناب  ارون پلی شرکت کریں گے۔

تقریباً 800 شرکاء اس تقریب میں ذاتی طور پر شرکت کریں گے، جن میں جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے معزز جج صاحبان، ہائی کورٹ رجسٹری سے جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے افسران، اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی جموں و کشمیر کے افسران، جموں و کشمیر کے بار ایسوسی ایشن کے وکلاء، سرکاری وکلاء، عدالتی افسران، کامن سروس سینٹر(سی ایس سی)کےگاؤں سطح کے کاروباری افراد (وی ایل ای)،اسکول آف لیگل اسٹڈیز، سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر اور کشمیر لاء کالج، ویتاستا اسکول آف لاء اینڈ ہیومینٹیز کے فیکلٹی اور قانون کے طلبہ، ڈائریکٹر/رجسٹرار/ نیز مرکزی اور ریاستی انتظامیہ کے سینئر افسران شامل ہیں۔  اس کے علاوہ، متعدد شہری اور محکمہ انصاف کے  شراکت دارورچوئل طور پرتقریب میں شامل ہوں گے۔

محکمہ انصاف کی ڈی آئی ایس ایچ اے اسکیم کے تحت منعقدہ ٹیلی لا پروگرام پر علاقائی ورکشاپ، بیداری، صلاحیت سازی، اور ٹیکنالوجی پر مبنی  خدمات کی فراہمی کے ذریعے انصاف تک رسائی کو مضبوط بنانے کی حکومت ہند کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔ اس طرح کی علاقائی ورکشاپس ملک بھر میں منعقد کی جا رہی ہیں تاکہ ریاستی انتظامیہ اور اسٹیک ہولڈرز کو مشغول کیا جا سکے، عمل درآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے اور آخری میل تک انصاف کی فراہمی کے طریقہ کار کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔ سری نگر، جموں و کشمیر میں منعقد ہونے والی یہ ورکشاپ، پورے خطے میں ٹیلی قانون اور انصاف تک رسائی کے دیگر اقدامات کی رسائی اور تاثیر کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنے کا اہم پلیٹ فارم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔  م ش ع۔ع ن)

U. No. 2504


(ریلیز آئی ڈی: 2228570) وزیٹر کاؤنٹر : 14
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी