وزارت دفاع
وزیر دفاع اور ان کے فرانسیسی ہم منصب بنگلورو میں چھٹویں سالانہ دفاعی مکالمے کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
15 FEB 2026 2:55PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ 17 فروری 2026 کو بنگلورو، کرناٹک میں فرانس کی مسلح افواج اور سابق فوجیوں کے امور کی وزیر محترمہ کیتھرین واٹرن کے ساتھ چھٹویں بھارت -فرانس سالانہ دفاعی مکالمے کی مشترکہ طو رپر صدارت کریں گے۔ میٹنگ میں صنعتی تعاون پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے باہمی دفاعی تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
ملاقات کے دوران، دفاعی تعاون کے معاہدے کی مزید 10 سال کے لیے تجدید کیے جانے کی امید ہے، دونوں وزرائے دفاع کی موجودگی میں ہیمر میزائلوں کی تیاری کے لیے مشترکہ منصوبے پر مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔ ہندوستانی فوج اور فرانسیسی لینڈ فورسز کے اداروں میں افسران کی باہمی تعیناتی کے حوالے سے بھی ایک اعلان متوقع ہے۔
دونوں وزراء سے ویماگل، کرناٹک میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور فرانسیسی صدر جناب ایمانوئل میکرون کے ذریعہ ٹاٹا ایئربس کے ایچ 125 لائٹ یوٹیلیٹی ہیلی کاپٹر فائنل اسمبلی کے ورچوئل افتتاح کا بھی مشاہدہ کرنے کی توقع ہے۔
دفاع روایتی طور پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا ایک اہم ستون ہے۔ مضبوط اور پائیدار دوطرفہ تعلقات 2024-2025 میں ہائی پروفائل تبادلوں کی ایک سیریز کے ذریعے واضح طور پر ظاہر ہوئے۔ پی ایم مودی جولائی 2023 میں باسٹیل ڈے پریڈ میں مہمان خصوصی تھے، اس سے پہلے کہ فرانسیسی صدر نے یوم جمہوریہ پریڈ 2024 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
حالیہ بھارت – یوروپ سلامتی اور دفاعی شراکت داری یوروپی ممالک کے ساتھ اجتماعی رابطہ کاری کو مضبوط بنانے میں ایک اہم قدم کے طور پر نمایا ہے۔ فوج سے فوج کے مابین شراکت داری مائل بہ عروج ہے۔ بھارت اور فرانس باقاعدگی کے ساتھ تین اہم فوجی مشقیں - بری فوج کے ساتھ ایکسرسائز شکتی، بحریہ کے ساتھ ایکسرسائز ورون، اور فضائیہ کے ساتھ ایکسرسائز گروڑ انجام دے رہے ہیں، ان کے علاوہ دیگر مشترکہ کوششیں بھی جاری ہیں۔
12 اکتوبر 2025 کو فرانسیسی وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے کے بعد محترمہ کیتھرین واٹرن کا یہ بھارت کا پہلا دورہ ہوگا۔ بھارت -فرانس سالانہ دفاعی مکالمہ، دفاع اور سیکورٹی تعاون کا جائزہ لینے اور رہنمائی کرنے کے لیے وزارتی سطح کی دو طرفہ میٹنگ ہے۔ اجلاس کا 5واں ایڈیشن 11 سے 13 اکتوبر 2023 تک فرانس میں منعقد ہوا تھا۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2493
(ریلیز آئی ڈی: 2228398)
وزیٹر کاؤنٹر : 15