قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزارتِ قانون و انصاف کے محکمۂ انصاف کی جانب سے ’’جامع انداز میں انصاف تک رسائی کے لیے اختراعی حل تیار کرنا (دِشا)‘‘ نامی ایک مرکزی شعبہ جاتی اسکیم نافذ العمل۔

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 FEB 2026 6:34PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند نے گزشتہ پانچ برسوں میں انصاف تک رسائی بہتر بنانے اور قانونی و عدالتی عمل میں حائل رکاوٹیں کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، تاکہ بھارتی آئین کی دفعہ 39-اے کے تحت اپنی ذمہ داری پوری کی جا سکے۔

وزارتِ قانون و انصاف کے محکمۂ انصاف کی جانب سے ایک مرکزی شعبہ جاتی اسکیم نافذ کی جا رہی ہے، جس کا نام جامع انداز میں انصاف تک رسائی کے لیے اختراعی حل تیار کرنا (دِشا)ہے۔ یہ اسکیم پانچ برسوں (2021 تا 2026) کے لیے 250 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت کے ساتھ نافذ کی جا رہی ہے۔ اس کا مقصد پورے بھارت کی سطح پر انصاف تک رسائی کے لیے ایک جامع اور مربوط حل فراہم کرنا ہے، جس کے تحت ٹیلی لا، نیائے بندھو، اور قانونی خواندگی و قانونی آگاہی کے پروگرام شامل ہیں۔ یہ اسکیم شہری مرکز، جامع اور شمولیتی ہے، اور مستفیدین کے لیے انصاف کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتی ہے۔

ٹیلی لا پروگرام مشترکہ خدمات مراکز میں دستیاب ویڈیو اور ٹیلی فون مشاورت، ٹیلی لا موبائل ایپلی کیشن، اور مخصوص ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 14454 کے ذریعے شہریوں کو مقدمہ دائر کرنے سے پہلے مفت قانونی مشورہ فراہم کرتا ہے۔ ٹیلی لا ملک کی 36 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں 776 اضلاع کے اندر 2,50,000 مشترکہ خدمات مراکز میں فعال ہے، جن میں 112 امنگ والے اضلاع اور 500 امنگ والے بلاکس شامل ہیں۔ آخری سطح تک خدمات کی ترسیل کو مضبوط بنانے کے لیے 2024 سے نیائے سہایک مقرر کیے گئے ہیں، جو 500 امنگ والے بلاکس میں گھر گھر جا کر مقدمہ سے پہلے قانونی مدد فراہم کرتے ہیں۔ 31 جنوری 2026 تک ملک بھر میں 1.12 کروڑ سے زائد مقدمہ سے پہلے قانونی مشورے فراہم کیے جا چکے ہیں۔

نیائے بندھو (رضاکارانہ قانونی خدمات) پروگرام کے تحت دلچسپی رکھنے والے رضاکار وکلاء کا اندراج کیا جاتا ہے اور انہیں مستفیدین کے ساتھ جوڑا جاتا ہے (جو قانونی خدمات اتھارٹیز ایکٹ، 1987 کی دفعہ 12 کے تحت مفت قانونی امداد کے حق دار ہوتے ہیں)۔ یہ رابطہ نیائے بندھو ایپلی کیشن کے ذریعے قائم کیا جاتا ہے (جو آئی او ایس، اینڈرائیڈ اور اُمنگ پلیٹ فارم پر دستیاب ہے)۔ مستفیدین تک رضاکارانہ قانونی خدمات کی فراہمی کے ادارہ جاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے 23 ہائی کورٹس میں رضاکار وکلاء کا ایک پینل بھی تشکیل دیا گیا ہے۔ 31 جنوری 2026 تک 10,133 وکلاء نے رضاکارانہ طور پر نیائے بندھو پلیٹ فارم پر اندراج کیا ہے۔ مزید یہ کہ قانون کے طلبہ میں رضاکارانہ خدمت کا جذبہ پیدا کرنے اور قانونی خدمات کے لیے طویل مدتی وابستگی کو فروغ دینے کے مقصد سے ملک کے 109 لاء کالجوں میں رضاکارانہ کلب قائم کیے گئے ہیں۔

قانونی خواندگی اور قانونی آگاہی پروگرام کے تحت معتبر سرکاری اور نجی اداروں کے ساتھ ادارہ جاتی تعاون کیا جاتا ہے، تاکہ معلوماتی اور ابلاغی مواد کتابوں، تربیتی ماڈیولز، ورکشاپس وغیرہ کی صورت میں تیار کیا جا سکے، اور قانونی خواندگی و آگاہی کو فروغ دیا جا سکے۔ 31 جنوری 2026 تک اس پروگرام کے ذریعے 1.20 کروڑ سے زائد مستفیدین تک رسائی حاصل کی جا چکی ہے۔

مرکزی معاونت والی اسکیم یعنی فاسٹ ٹریک خصوصی عدالتیں اسکیم کے تحت، 29 ریاستوں/مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں 774 فاسٹ ٹریک خصوصی عدالتیں (جن میں 398 صرف بچوں سے متعلق جنسی جرائم کے مقدمات کے لیے مخصوص عدالتیں شامل ہیں) زیرِ التوا عصمت دری اور بچوں کو جنسی جرائم سے تحفظ کے قانون کے مقدمات کو تیز رفتاری سے نمٹانے کے لیے فعال ہیں۔ 31.12.2025 تک یہ عدالتیں اپنے قیام کے بعد سے مجموعی طور پر 3,66,124 مقدمات نمٹا چکی ہیں۔ اس اسکیم کے تحت مالی لاگت 1952.23 کروڑ روپے ہے، جس میں 1207.24 کروڑ روپے مرکزی حصہ ہے، جو نربھیا فنڈ سے مرکزی معاونت والی اسکیم کے طرز پر خرچ کیا جانا ہے۔ مرکزی حکومت نے 05.02.2026 تک، اسکیم کے آغاز (2019) سے لے کر اب تک فاسٹ ٹریک خصوصی عدالتوں کو فعال بنانے کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کو مجموعی طور پر 1,156.99 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔

حکومت نے قانونی خدمات اتھارٹیز ایکٹ، 1987 کے تحت قومی قانونی خدمات اتھارٹی قائم کی ہے، تاکہ سماج کے کمزور طبقات کو، جیسا کہ ایکٹ کی دفعہ 12 میں شامل ہے، مفت اور مؤثر قانونی خدمات فراہم کی جا سکیں۔ اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ معاشی یا دیگر مجبوریوں کی وجہ سے کسی بھی شہری کو انصاف حاصل کرنے کے مواقع سے محروم نہ کیا جائے، اور یہ بھی کہ قانونی نظام کی کارکردگی مساوی مواقع کی بنیاد پر انصاف کو فروغ دے۔ اس مقصد کے لیے قانونی خدمات کے ادارے تحصیل عدالت کی سطح سے لے کر سپریم کورٹ تک قائم کیے گئے ہیں۔ قانونی خدمات اتھارٹیز کی جانب سے انجام دی جانے والی سرگرمیوں اور پروگراموں میں قانونی امداد اور مشورہ، قانونی آگاہی کے پروگرام، قانونی خدمات/بااختیاری کیمپ، قانونی خدمت مراکز، قانونی خواندگی کلب، لوک عدالتیں، اور متاثرین کے معاوضے کی اسکیم پر عمل درآمد شامل ہے۔

لوک عدالت ایک اہم متبادل تنازعات کے حل کا طریقۂ کار ہے، جو عام لوگوں کے لیے دستیاب ہے۔ اس میں عدالت میں زیرِ التوا مقدمات یا مقدمہ دائر ہونے سے پہلے کے مرحلے پر موجود معاملات کو باہمی رضامندی سے خوش اسلوبی کے ساتھ نمٹایا جاتا ہے۔ قانونی خدمات اتھارٹیز ایکٹ، 1987 کے تحت لوک عدالت کی جانب سے دیا گیا فیصلہ دیوانی عدالت کے فرمان کے مترادف سمجھا جاتا ہے، اور یہ تمام فریقین کے لیے حتمی اور پابند ہوتا ہے، اور اس کے خلاف کسی بھی عدالت میں اپیل نہیں کی جا سکتی۔ قومی لوک عدالتیں ایک طے شدہ تاریخ پر تمام تحصیلوں، اضلاع اور ہائی کورٹس میں بیک وقت منعقد کی جاتی ہیں۔ 2016 سے دسمبر 2025 تک لوک عدالتوں میں نمٹائے گئے مقدمات کی تفصیل درج ذیل ہے:

مقدمہ دائر ہونے سے پہلے نمٹائے گئے معاملات

مقدمہ دائر ہونے سے پہلے طے پانے والے معاملات

لوک عدالت

8,45,59,866

33,80,76,089

قومی لوک عدالت

67,03,159

39,33,548

ریاستی لوک عدالتیں

-

14,58,389

مستقل لوک عدالتیں
(عوامی افادیت کی خدمات سے متعلق مقدمات)

بھارتی آئین کے آرٹیکل 39-اے کے مطابق، اور احتیاطی و حکمتِ عملی پر مبنی قانونی امداد کے حصے کے طور پر، قومی قانونی خدمات اتھارٹی ریاستی قانونی خدمات اتھارٹیز اور ضلعی قانونی خدمات اتھارٹی کے ذریعے ملک میں متعدد قانونی خدمات کی سرگرمیاں انجام دے رہی ہے، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ قانونی امداد غریبوں تک پہنچے۔ فوجداری عدالتوں کی بنیاد پر فراہم کی جانے والی قانونی خدمات کو مضبوط بنانے کے لیے، محکمۂ انصاف ایک مرکزی شعبہ جاتی اسکیم نافذ کر رہا ہے، جس کا نام قانونی امداد دفاعی وکیل نظام ہے۔ اس اسکیم کے تحت ضلع کی سطح پر معاون عملے کے ساتھ قانونی امداد کے دفاعی وکلاء کو کل وقتی طور پر مقرر کیا جاتا ہے۔ دسمبر 2025 تک ملک بھر کے 680 اضلاع میں قانونی امداد دفاعی وکیل کے دفاتر فعال ہیں۔ یہ اسکیم تین مالی برسوں (2023-24 سے 2025-26) کے لیے منظور کی گئی ہے، جس کی مجموعی مالی لاگت 998.43 کروڑ روپے ہے، اور جنوری 2026 تک اس اسکیم کے لیے قومی قانونی خدمات اتھارٹی کو 643.755 کروڑ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران قانونی امداد کے دفاعی وکلاء کی جانب سے تفویض کیے گئے اور نمٹائے گئے فوجداری مقدمات کی تفصیل درج ذیل ہے: -

مقدمات نمٹانے کی شرح

نمٹائے گئے فوجداری مقدمات

تفویض کیے گئے فوجداری مقدمات

مالی سال

63%

2,12,505

3,36,830

2023-24

70%

3,72,750

5,32,413

2024-25

73%

2,86,326

3,93,614

2025-26 (Dec. 2025)

69%

8,71,581

12,62,857

کل

 

ای کورٹس منصوبے کے مرحلہ سوم (2023 تا 2027) کو 13.09.2023 کو 7,210 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ منظوری دی گئی، تاکہ انصاف کی فراہمی کو بتدریج مزید مضبوط، آسان اور قابلِ رسائی بنایا جا سکے۔ 31 دسمبر 2025 تک ای کورٹس منصوبے کے تحت نمایاں کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں، جن میں دیگر کے ساتھ ساتھ درج ذیل شامل ہیں:

  1. ہائی کورٹس اور ضلعی عدالتوں میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے (مجازی سماعتوں کے تحت) مجموعی طور پر 3,93,22,695 مقدمات کی سماعت کی گئی۔
  2. ویڈیو کانفرنسنگ قواعد تمام ہائی کورٹس اور ضلعی عدالتوں میں نافذ کر دیے گئے ہیں۔
  3. ای فائلنگ کے قواعد، ای ادائیگی کی سہولت اور بین الادارہ جاتی فوجداری انصاف نظام تقریباً تمام ہائی کورٹس میں نافذ کر دیا گیا ہے۔
  4. ملک بھر میں کام کرنے والی 29 مجازی عدالتوں کے ذریعے مجموعی طور پر 94,55,288 چالان ادا کیے گئے، جس کے نتیجے میں چالان کی رقم کے طور پر 9,73,25,50,414 روپے وصول ہوئے۔
  5. ہائی کورٹس اور ضلعی عدالتوں میں ای فائلنگ کے ذریعے مجموعی طور پر 1,03,96,720 مقدمات جمع کیے گئے۔
  6. ای کورٹس خدمات موبائل ایپ کی ڈاؤن لوڈز کی تعداد 3,54,86,435 ہے، جبکہ ای کورٹس خدمات جسٹس ایپ کی ڈاؤن لوڈز 22,090 ہیں۔
  7. ہائی کورٹس میں 2,36,96,50,903 صفحات کو ڈیجیٹل شکل دی گئی، جبکہ ضلعی عدالتوں میں 4,00,89,15,374  صفحات کو ڈیجیٹل کیا گیا۔
  8. انصاف گھڑیاں 37 ہائی کورٹس اور 30 ضلعی عدالتوں میں نصب کی گئی ہیں۔
  9. ملک بھر میں ہائی کورٹس اور ضلعی عدالتوں میں 2,331 ای سیوا کیندر کام کر رہے ہیں، جن سے بڑی تعداد میں سائلین کو فائدہ ہو رہا ہے۔
  10. سی آئی ایس 4.0 کو تمام عدالتی احاطوں میں نافذ کر دیا گیا ہے، اور ای کمیٹی نے سی آئی ایس 4.0 کے لیے ایک صارف رہنما کتابچہ بھی جاری کیا ہے۔
  11. ای کورٹس اقدام کے تحت مقدمات کی کیفیت، مقدمات کی فہرست، فیصلے اور دیگر معلومات تقریباً حقیقی وقت میں فراہم کرنے کے لیے سات پلیٹ فارم قائم کیے گئے ہیں۔ یہ معلومات وکلاء اور سائلین کو ایس ایم ایس (روزانہ چار لاکھ سے زائد ایس ایم ایس)، ای میل (روزانہ چھ لاکھ سے زائد)، کثیر لسانی ای کورٹس خدمات پورٹل (روزانہ پینتیس لاکھ سے زائد وزٹس)، عدالتی خدمات مراکز اور معلوماتی کیوسک کے ذریعے بھیجی جا رہی ہیں۔
  12. عدالتی کارروائی کی براہِ راست نشریات کئی ہائی کورٹس میں شروع کی گئی ہیں، جن میں گجرات، گوہاٹی، اڈیشہ، کرناٹک، جھارکھنڈ، پٹنہ، مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ اور کلکتہ کی ہائی کورٹس شامل ہیں، جس سے ذرائع ابلاغ اور دیگر دلچسپی رکھنے والے فریقین کو کارروائی میں شرکت کا موقع ملتا ہے۔
  13. عدالتی احاطوں میں شمسی توانائی کی سہولیات نصب کرنے کے ہدف کا  96.1 فیصد حاصل کر لیا گیا ہے۔
  • xiv. موٹر حادثات کے معاوضہ دعووں کو تیز رفتاری، آن لائن اور غیر ہم وقت انداز میں نمٹانے کے لیے الیکٹرانک موٹر حادثات دعویٰ ٹریبونل پلیٹ فارم تیار کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کی عملی ماحول میں جانچ 07.05.2025 سے پائلٹ عدالت میں شروع ہوئی۔
  1. قومی عدالتی اعداد و شمار کے جال کو بہتر ڈیش بورڈ کے ساتھ اپ گریڈ کیا گیا ہے، جو مقدمات کے التوا کی شناخت، نظم و نسق اور کمی کے لیے ایک نگرانی آلہ کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ مقدمات نمٹانے میں تاخیر کی وجوہات سے متعلق معلومات بھی فراہم کرتا ہے، جنہیں مختلف خصوصیات کے تحت درجہ بند کیا گیا ہے۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں وزارتِ قانون و انصاف کے وزیرِ مملکت (آزادانہ چارج) اور وزارتِ پارلیمانی امور کے وزیرِ مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے فراہم کیں۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-2430


(ریلیز آئی ڈی: 2227955) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी