کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

این سی ایل ٹی کے صدر چیف جسٹس (ریٹائرڈ) رام لنگم سدھاکر عہدے سے سبکدوش ہو گئے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 FEB 2026 8:00PM by PIB Delhi

نیشنل کمپنی لا ٹریبونل کے معزز صدر، چیف جسٹس (ریٹائرڈ) رام لنگم سدھاکر نے آج، 13 فروری 2026 کو ٹربیونل کی قیادت میں اپنی نمایاں مدت مکمل کرنے کے بعد عہدے سے سبکدوشی اختیار کر لی۔ وہ نومبر 2021 میں ٹربیونل سے وابستہ ہوئے تھے۔

اپنے چار سال سے زائد عرصے پر محیط دورِ صدارت کے دوران انہوں نے ادارے کو نمایاں طور پر مضبوط بنایا اور کارپوریٹ و دیوالیہ پن سے متعلق امور میں انصاف کی فراہمی میں مؤثر کردار ادا کیا۔ ان کی قیادت کی پہچان محنت، دیانت داری اور عدالتی عمدگی کے لیے غیر متزلزل وابستگی سے تھی۔

اپنے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جہاں ٹربیونل کے اراکین اور این سی ایل ٹی بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران موجود تھے، رام لنگم سدھاکر نے کہا کہ تمام شراکت داروں کے اجتماعی تعاون کے باعث مقدمات کے تصفیے کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران ٹربیونل میں دائر ہونے والے تقریباً 54,800 مقدمات میں سے 48,000 سے زائد نمٹا دیے گئے، جس کے نتیجے میں تصفیے کی شرح 85 فیصد سے بھی زیادہ رہی۔

عدالتی ذمہ داریوں کے علاوہ، انہوں نے انتظامی نظام کو مضبوط بنانے اور بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کو بہتر بنانے پر بھی توجہ دی۔ ان اقدامات نے ٹربیونل کے ہموار کام میں اہم کردار ادا کیا اور وکلا، سائلین اور عملے کے لیے ایک مؤثر اور سازگار کام کا ماحول فراہم کیا۔

***********

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 2437


(ریلیز آئی ڈی: 2227852) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी