بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
دریائے گنگا میں ڈریجنگ کا عمل
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 FEB 2026 5:54PM by PIB Delhi
ڈریجنگ کے کام کا مقصد گنگا دریا کے نیویگیشن چینل میں 45 میٹر چوڑائی کے ساتھ 3 میٹر قابل گزر گہرائی برقرار رکھنا ہے تاکہ مال بردار جہازوں کی روانی آسان ہو سکے۔ گنگا کو قومی آبی راستہ نمبر 1 (گنگا – بھاگیریتھی-ہوگلی دریا نظام) کے طور پر اعلان کیا گیا ہے۔ اعلان شدہ 1620 کلومیٹر کے راستے میں سے تقریباً 56 کلومیٹر کا حصہ کاہلگاوں سے سلتان گنج تک بھاگلپور ضلع کے اندر آتا ہے۔ ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا(آئی ڈبلیو اے آئی)، جو بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے تحت ایک خودمختار ادارہ ہے، اس حصے میں اپنے محکمہ جاتی ڈریجر کو تعینات کر رہی ہے تاکہ ڈریجنگ کا کام انجام دیا جا سکے، جہاں کم از کم دستیاب گہرائی (ایل اے ڈی)3 میٹر سے کم ہو۔
ڈریجنگ کا کام ضرورت کے مطابق انجام دیا جاتا ہے تاکہ جہازوں کی روانی آسان ہو اور نیویگیشن بغیر رکاوٹ جاری رہے۔ اندرونی آبی نقل و حمل ماحول دوست، اقتصادی اور ایندھن کے لحاظ سے مؤثر ہے، جو ریلوے اور سڑک کے مقابلے میں ملک کے مجموعی اقتصادی فائدے کا باعث بنتی ہے۔
یہ معلومات بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیرجناب سربنند سونووال نے لوک سبھا میں تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*******
(ش ح۔ع و ۔ ن ع)
U- 2385
(ریلیز آئی ڈی: 2227753)
وزیٹر کاؤنٹر : 4