نیتی آیوگ
نیتی آیوگ کے فرنٹیئر ٹیک ہب نے ٹیکنالوجی سروسز – نئی بصیرت کے ساتھ تخلیق نو پرروڈمیپ جاری کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 FEB 2026 9:24PM by PIB Delhi
نیتی آیوگ کے فرنٹیئر ٹیک ہب نے ’’ٹیکنالوجی سروسز –نئی بصیرت کے ساتھ تخلیق نو‘ پر دس سالہ روڈمیپ جاری کیا، جس میں بیان کیا گیا ہے کہ بھارت کا تقریباً 265 ارب ڈالر کا ٹیکنالوجی سروسز شعبہ کس طرح 2035 تک 750–850 ارب ڈالر تک بڑھ سکتا ہے، ساتھ ہی اے آئی کے دور میں عالمی مسابقت کو مضبوط بناتے ہوئے وکست بھارت 2047 کے وژن کی حمایت کر سکتا ہے۔
یہ روڈمیپ وزیرِ تجارت و صنعت جناب پيوش گوئل، کی موجودگی میں جاری کیا گیا، جس میں جناب ایس کرشنن، سکریٹری ایم ای آئی ٹی وائی، محترمہ نِدھی چھبر،ڈی جی(ڈی ایم ای او) ، محترمہ د یب جانی گھوش، ڈسٹنگویشڈ فیلو، نیتی آیوگ اور دیگر معزز مہمانان اور شخصیات موجود تھیں۔ صنعت کے رہنماؤں اور ترقیاتی شراکت داروں نے بھرپور شرکت کی، جس سے بھارت کے اے آئی پر مبنی مستقبل کے لیے مضبوط اجتماعی عزم کا اظہار ہوتا ہے ۔
روڈمیپ اس بات پر زور دیتا ہے کہ مصنوعی ذہانت صنعت میں ایک ساخت پر مبنی تبدیلی کی علامت ہے: قدر (ویلیو) مزدوری پر مبنی خدمات سے آئی پی پر مبنی، نتیجہ پر مرکوز اور پلیٹ فارم ڈرائیوڈ ڈیلیوری ماڈلز کی طرف منتقل ہوگی۔ بھارت کے پاس اب یہ موقع ہے کہ وہ سروسز میں قیادت سے آگے بڑھ کر عالمی قیادت حاصل کرے اور اے آئی-نیٹو سسٹمز کی تخلیق میں پیش پیش رہے۔
روڈمیپ نے پانچ ترجیحی ترقیاتی عوامل کی نشاندہی کی ہے:
ایجنٹک اے آئی، سافٹ ویئر اور مصنوعات، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، اختراع پر مبنی انجینئرنگ، اورانڈیا فار انڈیا حل - ان کو فعال کرنے کے لیے، روڈمیپ حکومت اور صنعت کے درمیان مربوط کارروائی کی ضرورت پر زور دیتا ہے: انٹرپرائز اے آئی کے استعمال میں تیز رفتاری، آئی پی اور تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی)میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری، قومی سطح پر ورک فورس کی ری اسکلنگ اور عالمی مارکیٹ تک رسائی کے لیے ضابطہ جاتی پیش گوئی۔
اس موقع پر وزیر موصوف جناب پيوش گوئل نے کہا:
بھارت اپنی ٹیکنالوجی کے سفر میں ایک فیصلہ کن مرحلے پر کھڑا ہے۔ ٹیکنالوجی سروسز کے شعبے کی ری ایمیجینیشن کے لیے اس روڈمیپ کے ذریعے ہم ایک ایسا معاون ماحول بنا رہے ہیں جو ترقی پسند پالیسی، مضبوط صنعت شراکت داری اور وزارتوں کے درمیان مربوط نقطۂ نظر کو یکجا کرتا ہے تاکہ جدت اور نمو میں تیزی آئے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت صنعت اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون کے لیے پرعزم ہے تاکہ ہم اس موقع کو ضائع نہ ہونے دیں اور بھارت کو اگلی نسل کی ٹیکنالوجی سروسز میں ایک قابل اعتماد عالمی رہنما کے طور پر پیش کریں۔
جناب ایس کرشنن، سکریٹری ا یم ای ٓئی ٹی وائی نے کہا:
بھارت ایک مکمل اسٹیک، اثر پر مبنی اے آئی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، جو توانائی، انفراسٹرکچر، چپس، ماڈلز اور ایپلیکیشنز کو شامل کرتی ہے اور ٹیکنالوجی سروسز کا شعبہ لیبارٹریز سے صنعت تک اے آئی کے فروغ میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔ حکومت نے اس شعبے کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے مضبوط عزم ظاہر کیا ہے، جس میں وسیع اصلاحات، بلند سیف ہاربر حدیں، سادہ درجہ بندی، انڈیا ڈیٹا سینٹرز سے منسلک کلاؤڈ ٹیکس مراعات، سیمی کنڈکٹر مشن 2.0اور تعلیم سے روزگار تک کے نئے میکانزم شامل ہیں، جو پورے ماحولیاتی نظام کو ہم آہنگ کر رہے ہیں تاکہ بھارت کی ٹیک سروس انڈسٹری عالمی سطح پر اے آئی-نیٹو آرکیٹیکٹ کے طور پر ابھر سکے۔
جناب بی وی آر سبرامنیم، چیف ایگزیکٹو آفیسر، نیتی آیوگ نے کہا:
اے آئی کا عروج ٹیکنالوجی سروسز کی صنعت میں بنیادی تبدیلی لا رہا ہے۔ بھارت کے لیے یہ صرف ایک چیلنج نہیں بلکہ ایک نسل پر مبنی موقع ہے کہ وہ نئے قدر کے ذخائر پیدا کرے، ہنر کو بڑے پیمانے پر اپ گریڈ کرے اور عالمی قیادت کو مضبوط بنائے۔ آج جاری کیا گیا روڈمیپ ایک مستقبل کی بین حکمت عملی پیش کرتا ہے تاکہ ایک اختراع پر مبنی، اے آئی فعال ٹیکنالوجی سروسز کا ماحولیاتی نظام تیار کیا جا سکے جو بھارت کی ترقی کی خواہشات کی حمایت کرے اور اعلیٰ معیار کے روزگار کے مواقع پیدا کرے۔
محترمہ دیب جانی گھوش، ڈسٹنگویشڈ فیلو، نیتی آیوگ نے کہا:
بھارت کی ٹیکنالوجی سروسز کی صنعت نے بار بار وائی 2 کے سے کلاؤڈ اور ڈیجیٹل تبدیلی تک اپنی قابلیت ثابت کی ہے کہ یہ خود کو نئے سرے سے تشکیل دے سکتی ہے۔ اے آئی کا دور ایک اور ایسا موڑ ہے جو ہم دیکھ رہے ہیں وہ شعبے کا اختتام نہیں بلکہ ایک نئے آپریٹنگ ماڈل کی پیدائش ہے جو انسانی فیصلہ سازی، ذہین ایجنٹس، اور پلیٹ فارم کے گرد تیار کیا گیا ہے۔ اگر ہم جرات مندی سے اس کی دوبارہ تخلیق کریں اور جدت میں سرمایہ کاری کریں، تو بھارت دنیا کی بیک آفس سے آگے بڑھ کر اے آئی-نیٹو انٹرپرائزز کا آرکیٹیکٹ بن سکتا ہے۔
پورا روڈمیپ یہاں دیکھا جا سکتا ہے : https://niti.gov.in/sites/default/files/2026-02/Technology-Services-Reimagination-Ahead.pdf
نیتی فرنٹیئر ٹیک ہب کے بارے میں:
نیتی فرنٹیئر ٹیک ہب کو وکست بھارت کے لیے ایک ایکشن ٹینک کے طور پر قائم کیا گیا تاکہ ابھرتی ہوئی میگا ٹیکنالوجی تبدیلیوں کا پیشگی جائزہ لیا جا سکے اور بھارت کی تیاری کو اس قابل بنایا جا سکے کہ وہ اقتصادی ترقی کی تیزی، شامل سماجی نتائج اور اسٹریٹجک مضبوطی کے لیے ان ٹیکنالوجیز کی صلاحیت کو بروئے کار لا سکےاور ملک کو فرنٹیئر ٹیکنالوجی کی حامل قوم بنانے کے سفر میں آگے لے جا سکے۔ حکومت، صنعت، اور علمی حلقوں کے 100 سے زائد ماہرین کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے، یہ ہب 20 سے زائد شعبوں میں دس سالہ روڈمیپ تیار کر رہا ہے تاکہ اقتصادی ترقی، سماجی نتائج اور اسٹریٹجک مضبوطی کے لیے فرنٹیئر ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال کیا جا سکے۔
****
(ش ح۔ ش ت ۔ ش ب ن)
U- 2357
(ریلیز آئی ڈی: 2227641)
وزیٹر کاؤنٹر : 5