خلا ء کا محکمہ
پارلیمنٹ کا سوال: آندھرا پردیش کے لیے خلائی ٹیکنالوجی کا تعاون
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 FEB 2026 4:11PM by PIB Delhi
آج راجیہ سبھا میں وزیرِ مملکت برائے پرسنل، عوامی شکایات و پنشن اور وزیراعظم کے دفتر، ڈاکٹر جیتندرا سنگھ، نے تحریری جواب میں بتایا کہ اسرو کے تکنیکی تعاون سے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران آندھرا پردیش کے لیے خلائی ایپلی کیشن کے درج ذیل منصوبوں پر عمل درآمد کیا گیا ہے:
زراعت:
- سیٹلائٹ کی مدد سے فصلوں کے زیر کاشت رقبے اور کٹائی کے رقبے کی پیش رفت کی نگرانی۔
- چاول کی فصل کے لیے کاشت شدہ رقبے اور پیداوار کے نقشے۔
- اگست کے آخر تک ایس اے آر ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے فصلوں کے زیر کاشت رقبے کے نقشوں کی تیاری۔
- منڈل کی سطح پر زرعی خشک سالی کے خطرات کا اندازہ۔
- پی ایم ایف بی وائی کے تحت ٹیکنالوجی پر مبنی پیداوار کا تخمینہ (یس-ٹیک)۔
- وزارت زراعت اور کسانوں کی بہبود کے ایگری اسٹیک پروجیکٹ کے لیے اعلیٰ معیار (ہائی ریزولوشن) کا سیٹلائٹ ڈیٹا۔
ماہی گیری:
محکمہ ماہی گیری نے اسرو کی تیار کردہ ناوک اور مواصلاتی سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے، پردھان منتری متسیہ سمپدا یوجنا کے تحت 'ویسل کمیونیکیشن اینڈ سپورٹ سسٹم' (وی سی ایس ایس) پروجیکٹ شروع کیا ہے۔ اس کا مقصد آندھرا پردیش سمیت ساحلی ریاستوں میں کشتی پر موجود ماہی گیروں اور کنٹرول روم کے درمیان دو طرفہ رابطہ فراہم کرنا ہے۔
آفات کے انتظام میں تعاون:
- سیلاب، سمندری طوفان اور جنگل کی آگ جیسی بڑی آفات کی ریئل ٹائم میپنگ، نگرانی اور نقصان کا تخمینہ۔
- سیلاب کے 21 سالہ ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے 'فلڈ ہیزرڈ زونیشن اٹلس' کی تیاری۔
- دریائے گوداوری میں سیلاب کے لیے دو دن پہلے الرٹ جاری کرنے کا نظام۔
- ریاست کے لیے مخصوص جیو پورٹل اور موبائل ایپ، بشمول آفات کے انتظام کے عہدیداروں کے لیے تربیتی پروگرام۔
- بجلی گرنے کی نشاندہی کے لیے دو سینسرز کی تنصیب اور تعلقہ کی سطح پر ہاٹ سپاٹ کا تعین۔
شہری منصوبہ بندی:
- اسٹیٹ ہاؤسنگ کارپوریشن کے لیے 'بھون ویب جی آئی ایس' اور موبائل ایپ کا نفاذ، تاکہ مکانات کی جیو ٹیگنگ اور تعمیراتی و مرمتی کام کی نگرانی کی جا سکے۔
- حکومت آندھرا پردیش کے 'سینٹر فار گڈ گورننس' کو اے پی آئی (اے پی آئی) کی فراہمی۔
ٹیلی ایجوکیشن اور ٹیلی میڈیسن:
محکمہ خلا سیٹلائٹ کی گنجائش اور تکنیکی مدد فراہم کر کے ان نیٹ ورکس کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔
آبی وسائل:
- دلدلی زمینوں کی نقشہ سازی اور فہرست سازی۔
- ساحلی پانی کے معیار کا جائزہ۔
- 33 امرت (اے ایم آر یوٹی ) شہروں کے لیے اربن واٹر باڈی انفارمیشن سسٹم (فی قصبہ تین آبی ذخائر)۔
- پی ایم کے ایس وائی –ڈبلیوڈی سی 1.0 کے تحت 376 اور پی ایم کے ایس وائی –ڈبلیوڈی سی 2.0 کے تحت 59 واٹر شیڈ پروجیکٹوں کی نگرانی۔
مذکورہ پروجیکٹو ں کے علاوہ نیشنل ریموٹ سینسنگ سینٹر (این آر ایس سی)،اسرو کے ٹیکنیکل اور مالی تعاون کے ساتھ آندھراپردیش کے لیے مندرجہ ذیل خلائی ایپلی کیشن کے پروجیکٹ چل رہے ہیں :
- سالانہ(1:25000اسکیل) اور پانچ سالہ(1:50000 اسکیل) بنیادوں پر زمین کے استعمال کی نقشہ سازی۔
- لامرکزی منصوبہ بندی کے لیے خلائی معلومات پر مبنی سپورٹ (ایس آئی ایس –ڈی پی –اپڈیٹ) پروجیکٹ۔
|
Project Name
|
Fund Sanctioned
(Rs. Lakhs)
|
Fund Disbursed
(Rs. Lakhs)
|
Fund
Utilized
(Rs. Lakhs)
|
|
Space Based Information for Decentralized Planning – Update (SISDP-U) (completed)
|
118.95
|
118.95
|
118.95
|
|
Land cover and land use mapping at 1:50 000 Scale (5-Year Cycle) (ongoing)
|
106.66
|
42.67
|
42.67
|
|
National Wetlands Inventory and Assessment (completed)
|
31.25
|
31.25
|
31.25
|
غیر سرکاری اداروں (این جی ایز) کے لحاظ سے آندھرا پردیش کی وہ اسٹارٹ اپس، کمپنیاں، مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) اور تعلیمی ادارے جن کے نام، مقامات اور سرگرمیوں کی تفصیل ہے، جوان -اسپیس سے رجوع کر چکے ہیں، ضمیمہ میں شامل ہیں۔
ان –اسپیس نے "سیڈ فنڈ اسکیم" کا تصور پیش کیا ہے، جس کے تحت 5 فنڈنگ مواقع کا اعلان کیا گیا۔ اس میں سے ایک اسٹارٹ اپ، جس کا نام میسرزاین اسپیس ٹیک انڈیا پرائیویٹ لیمیٹد،ٹینالی آندھراپردیش ہے، مینٹورشپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ مزید برآں، کمپنی کوان -اسپیس کی طرف سے اپنی SwetchaSat V0 سیٹلائٹ کے ٹیسٹنگ کے لیے اسرو کی سہولیات تک رسائی فراہم کرنے میں مدد دی گئی اور اب تک ہوسٹیڈ پے لوڈ کے قیام اور آپریشن کے لیے اجازت بھی دی گئی ہے۔
ضمیمہ
آندھرا پردیش سے این جی ای کی فہرست یعنی اسٹارٹ اپس، کمپنیاں، ایم ایس ایم ای اور تعلیمی اداروں نے IN-SPACe سے رابطہ کیا
|
Sl. No.
|
Name of NGEs
|
Type
|
Location
|
Activities
|
|
1
|
National Institute of Technology Warangal
|
Academia
|
Warangal
|
Academics
|
|
2
|
V R Siddhartha Engineering College
|
Academia
|
Vijayawada
|
Academics
|
|
3
|
Charan Aerospace
|
Industry
|
Visakhapatnam
|
Manufacture of launch vehicles
|
|
4
|
NPHSAT Systems Pvt Ltd
|
Industry
|
Vijayawada
|
Developing Antennas for Small and Large Satellites
|
|
5
|
Rameshs Aerospace Products and Services Pvt Ltd
|
Micro and Small Enterprises
|
Vijayawada, Andhra Pradesh
|
Manufacture and supply of Ablative and Structural composites for Space and Defence applications.
|
|
6
|
Aarshadhaatu Green Nanotechnologies India Pvt Ltd
|
Micro and Small Enterprises
|
Guntur
|
The Company focuses on eco-friendly synthesis routes, scalable production, and translational research for industries ranging from defence and aerospace to energy storage, healthcare, and environmental applications.
|
|
7
|
Taramandal Technologies Pvt Ltd
|
Startup
|
Visakhapatnam
|
Taramandal vision is to lead the orbit with a sustainable orbital environment where private industry, human spaceflight, and research can all flourish and where all space assets are either reused or deorbited.
|
|
8
|
Red Balloon Aerospace Private Limited
|
Startup
|
Vijayawada
|
Red Balloon Aerospace is a deep tech aerospace startup developing next generation of high altitude platforms that bridge the critical gap between satellites and UAVs. Headquartered in Ratan Tata Innovation Hub APIS, Andhra Pradesh, India.
|
|
9
|
Raudranex Space Technologies
|
Startup
|
Visakhapatnam
|
The company focuses on Electric Propulsion Technologies that make space logistics and deep-space exploration practical, scalable, and sustainable.
|
|
10
|
BES Space
|
Startup
|
Vijaywada Andhra Pradesh
|
The company is in Space domain like 1) SAFER- Space Anomaly Forensics and Environmental Resolutions. 2)SWAT - Space Warfare Analysis Tool 3) SHIVA - Space Highest Information Value Assessment 4) Global Data, AI/ML , Data Privacy enabler tools
|
|
11
|
N Space Tech India Private Limited
|
Startup
|
Tenali Andhra Pradesh
|
N Space Tech is a startup that focuses mainly on space research and space technology.
|
|
12
|
Sanketa Sravana LLP
|
Startup
|
Vijayawada, Andhra Pradesh
|
Providing radiation shielding solutions in the space industry.
|
|
13
|
The Spark of Wisdom
|
Startup
|
Warangal, Andhra Pradesh
|
The main activities are Research and Development Space Mining, extraction of material from asteroids and other minor planets. It could be a way to supply earth and space colonies with materials including metals and minerals like iron, nickel, magnesium, water, oxygen, gold and platinum. Asteroid mining could also help solve earths problems with resource depletion and carbon pollution.
|
|
14
|
Talelabs Space Innovations
|
Startup
|
Visakhapatanam
|
Aerospace and Aviation Component Manufacturing
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ف ا۔ن م۔
U-2288
(ریلیز آئی ڈی: 2227328)
وزیٹر کاؤنٹر : 8