پنچایتی راج کی وزارت
مرکز نے بہار ، ہریانہ ، ہماچل پردیش ، اتر پردیش اور مغربی بنگال میں دیہی بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے 3324 کروڑ روپے سے زیادہ جاری کیے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 FEB 2026 7:16PM by PIB Delhi
مرکزی حکومت نے بہار ، ہریانہ ، ہماچل پردیش ، اتر پردیش اور مغربی بنگال میں پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی) / دیہی مقامی اداروں (آر ایل بی) کو مالی سال 26 - 2025 کے لیے پندرہویں مالیاتی کمیشن XV (ایف سی) کی غیر منسلک گرانٹ کی دوسری قسط منظور اور جاری کی ہے تاکہ نچلی سطح پر حکمرانی کو مزید بااختیار بنایا جا سکے اور ضرورت پر مبنی مقامی ترقی کو ممکن بنایا جا سکے ۔
اس قسط کے تحت بہار کو 80240.00 کروڑ روپے موصول ہوئے ہیں ۔ جس سے تمام 38 ضلع پنچایتوں (ڈی پیز) 533 بلاک پنچایتوں (بی پیز) اور 8,053 گرام پنچایتوں (جی پیز) کو فائدہ ہوگا ۔ اس کے علاوہ تین بی پیز اور 7 جی پیز جو کہ اب اہل ہو گئے ہیں کے لیے پہلی قسط کے حصے کے طور پر روکی گئی 139.10 لاکھ روپے (1.39 کروڑ روپے) کی اضافی رقم بھی جاری کی گئی ہے۔ اسی طرح سے ہریانہ کو 19762.70 لاکھ (197.627 کروڑ روپے) دیے گئے ہیں۔ جس میں اہل 19 ڈی پیز ، 138 بی پیز اور 6194 جی پیز کا احاطہ کیا گیا ہے ، اسی طرح سے اضافی اہل ایک ڈی پیز ، 4 بی پیز اور 30 جی پیز کو 249.80 لاکھ روپے (2.50 کروڑ روپے) مزید جاری کیے گئے ہیں۔ جسے پہلے روک رکھا گیا تھا۔
ہماچل پردیش کے لیے سبھی 12 ڈی پیز اہل 80 بی پیز اور 3602 جی پیز کے لیے 6830.03 لاکھ روپے (68.30 کروڑ روپےمختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تازہ اہل قرار دیئے گئے 26 جی پیز کے لیے 34.53 لاکھ روپے (0.35 کروڑ روپے) جاری کیے گئے ہیں۔ اتر پردیش کو سبھی 75 ڈی پیز، 826 پی پیز اور 57694 جی پیز کے لیے 155940.00 لاکھ روپے (1559.40 کروڑ روپے) موصول ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ اب اہلیت حاصل کر لینے والی 2 ڈی پیز ، 3 بی پیز اور 61 جی پیز کے روکے گئے حصے کو بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ مغربی بنگال کے لیے اس قسط کے تحت اہل 21 ڈی پیز ، 335 بی پیز اور 3225 جی پیز کے لیے 68085.79 لاکھ روپے (680.86 کروڑ روپے) مختص کیے گئے ہیں۔
حکومت ہند پنچایتی راج کی وزارت اور جل شکتی کی وزارت (محکمہ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی) کے ذریعے دیہی مقامی اداروں کے لیے ریاستوں کو XV- - ایف سی گرانٹ جاری کرنے کی سفارش کرتی ہے ، جسے بعد میں وزارت خزانہ کے ذریعے جاری کیا جاتا ہے ۔ مختص کردہ گرانٹس کی سفارش کی جاتی ہے اور ایک مالی سال میں 2 قسطوں میں جاری کی جاتی ہے ۔ ان غیر منسلک گرانٹس کو پنچایتی راج اداروں/دیہی مقامی اداروں کے ذریعے آئین کے گیارہویں شیڈول میں درج 29 مضامین کے تحت مقام سے متعلق مخصوص محسوس کی جانے والی ضروریات کے لیے استعمال کیا جائے گا ، سوائے تنخواہوں اور دیگر تنسیبی اخراجات کے ۔ ٹائیڈ گرانٹس کو (اے) صفائی ستھرائی اور او ڈی ایف کی حیثیت کو برقرار رکھنے کی بنیادی خدمات کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس میں گھریلو کچرے کا بندوبست اور ٹریٹ منٹ اور انسانی فضلہ اور فضلہ کی کیچڑ کا انتظام خاص طور پر اور (بی) پینے کے پانی کی فراہمی ، بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی اور پانی کی ری سائیکلنگ شامل ہونی چاہیے۔
…………………………
(ش ح ۔ م م۔ ت ح)
U. No. : 2321
(ریلیز آئی ڈی: 2227327)
وزیٹر کاؤنٹر : 4