نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈوپنگ کی روک تھام کے اقدامات  میں اضافہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 FEB 2026 5:29PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے نئی  دہلی میں 12 تا 16 مئی 2025 اور 21 تا 25 جولائی 2025 کو منعقد ہونے والےڈبلیو اے ڈی اےکے عالمی اینٹی ڈوپنگ انٹیلی جنس اور تحقیقاتی نیٹ ورک(جی اے آئی آئی این)ورکشاپس سے حاصل ہونے والے تجربات کی بنیاد پر ڈوپنگ کی روک تھام کے اقدامات کو مضبوط بنانے کے لیے آگے کے اقدامات کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ ان اقدامات  میں این اے ڈی اےکےانٹیلی جنس اور تحقیقاتی (آئی اینڈ آئی)عملے کےافراد کی صلاحیتوں میں اضافہ اورڈبلیو اے ڈی اے، قومی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انضباطی اداروں کے ساتھ بہتر تعاون شامل ہے تاکہ ڈوپنگ سے متعلقہ خلاف ورزیوں کی بروقت نشاندہی اور ان کا مؤثر حل ممکن بنایا جا سکے۔

جی اے آئی آئی این ورکشاپ کے دونوں اجلاس میں 25 سے زائد ممالک نے شرکت کی، جن میں ایشیائی ممالک جیسے ملیشیا، انڈونیشیا، نیپال، بنگلہ دیش، میانمار، بھوٹان اور تیمور لیستے کے نمائندے بھی شامل تھے۔ مندوبین میں این اے ڈی اوز(قومی  ڈوپنگ مخالف تنظیمیں) اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شامل تھے۔ نمایاں عالمی ادارے جیسے انٹرپول اورڈبلیو اے ڈی اے(ڈوپنگ  کی روک تھام کی عالمی ایجنسی) نے بھی فعال شرکت کی اور ورکشاپ کے دوران تکنیکی اجلاس اور کیس مطالعات مباحث کی قیادت کی۔

حکومت صاف ستھرا کھیل کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور اس نے انٹیلی جنس جمع کرنے اور تحقیقات کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، جن میں درج ذیل شامل ہیں:

  • این اے ڈی اے کے آئی اینڈ آئی بنیادی ڈھانچہ کو مضبوط بنانا ،جس میں ماہر عملے کی بھرتی اور تربیت شامل ہے۔
  • مرکزی  تحقیقاتی بیورو(سی بی آئی )اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہم آہنگی تاکہ کھیل میں کارکردگی بڑھانے والے مادوں کی غیر قانونی خرید و فروخت اور غلط استعمال کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔
  • قانونی فریم ورک کو مضبوط بنانا، جس میں قومی اینٹی ڈوپنگ قوانین کوڈبلیو اے ڈی اےکوڈ کے مطابق ہم آہنگ کرنا اور نفاذ میں بین الاقوامی بہترین طریقے اپنانا شامل ہے۔
  • صاف ستھرے کھیل کو یقینی بنانے کے لیےڈبلیو اے ڈی اےاور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ انٹیلی جنس جمع کرنا اور معلومات کا تبادلہ۔
  • خطرات کی پیشگی نشاندہی اور ہدف بند جانچ کے لیے ڈیٹا اینالیٹکس کا استعمال۔

*********

ش ح۔م ع ن۔ت ا

U.NO :2282


(ریلیز آئی ڈی: 2227208) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी