نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
حکومت نے معذور نوجوانوں کے لیے فلاح و بہبود اور کھیلوں کے مواقع کوبہتر بنایا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 FEB 2026 5:35PM by PIB Delhi
امور نوجوان اور کھیلوں کی وزارت نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ملک بھر میں معذور نوجوانوں کو بااختیار بنانے، رسائی، ہنر کی ترقی اور کھیلوں میں مہارت کو فروغ دینے کے لیے جامع اقدامات کیے ہیں۔
کھیلوں کے فروغ کے لیے’کھیلو انڈیا اسکیم‘کے تحت معذور افراد میں کھیلوں کے فروغ کے شعبے کے ذریعے خصوصی تعاون فراہم کیا جاتا ہے۔ دو ایڈیشنز کے ’کھیلو انڈیا پیرا گیمز‘دسمبر 2023 اور مارچ 2025 میں دہلی میں منعقد کیے گئے۔ 2023 کے ایڈیشن میں 1,068 پیرا ایتھلیٹس نے حصہ لیا، جبکہ 2025 کے ایڈیشن میں 1,233 ایتھلیٹس نے مختلف کھیلوں میں شرکت کی۔ مجموعی طور پر ان گیمز کے ذریعے 2,000 سے زائد پیراایتھلیٹس نے قومی سطح کے تجربے سے فائدہ اٹھایا۔
اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا ملک بھر میں نیشنل سینٹرز آف ایکسیلنس کے ذریعے پیرا ایتھلیٹس کی شناخت اور تربیت فراہم کر رہی ہے۔ گاندھی نگر کو پیرا اسپورٹس کے لیے نوڈل سینٹر کے طور پر قائم کیا گیا ہے۔ اس وقت 286 پیرا ایتھلیٹ کی پوزیشنز منظور کی گئی ہیں، جن میں سے 183 رہائشی ایتھلیٹس منظم تربیت حاصل کر رہے ہیں، جن میں بیڈمنٹن، تیر اندازی، تلوار بازی، تیراکی، پاور لفٹنگ اور ٹیبل ٹینس سمیت دیگر کھیل سے جڑے پیرا ایتھلیٹکس شامل ہیں۔
اعلیٰ صلاحیت کے حامل پیرا ایتھلیٹس کو ’ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم‘ کے تحت مدد فراہم کی جاتی ہے۔ اس وقت21؍خواتین اور 40؍ مرد سمیت 61 پیرا ایتھلیٹس آٹھ مختلف کھیلوں میں ٹاپس کور گروپ کا حصہ ہیں۔ سب سے زیادہ نمائندگی پیرا ایتھلیٹکس میں ہے، اس کے بعد پیرا بیڈمنٹن اور پیرا آرچری کا نمبر آتا ہے۔ 24 کھیلو انڈیا پیرا یتھیلیٹس نے پیرس 2024 پیرالمپکس گیمز میں شرکت کی اور ہندوستا ن کے لیے 6؍ تمغے جیتے۔مالی معاونت منظور شدہ قومی کھیل فیڈریشنز کو فراہم کی جاتی ہے، جیسے کہ پیرالمپک کمیٹی آف انڈیا، آل انڈیا اسپورٹس کونسل فار ڈیف اور اسپیشل اولمپکس بھارت، تاکہ تربیت اور بین الاقوامی شرکت کو بہتر بنایا جا سکے۔
کھیلوں سے آگے، بحالی، تعلیم اور ہنر کے فروغ میں بھی بڑے اقدامات کیے گئے ہیں۔ وزارت برائے سماجی انصاف و تفویض اختیارات’معذوروں کی بازآبادکاری سے متعلق دین د یال دیوینگ جن ریہیبلیٹیشن اسکیم‘ کے تحت فنڈ کی رقم21-2020 میں 83.81کروڑروپےسےبڑھاکر 25-2024 میں139.86 کروڑروپے کی گئی ہے،جس سےحالیہ برسوں میں سالانہ 34,000 سےزائدافرادمستفیدہوئے۔
معذور طلباء اسکالر شپ کے لیے امبریلا اسکیم تحت صرف 23-2022 میں145.20 کروڑ روپےکااستعمال کیا گیا،جس سے 44,162 طلباءمختلف شعبوں میں مستفیدہوئے، جن میں پری میٹرک،پوسٹ میٹرک،اعلیٰ تعلیمی کلاسز ،فیلوشپس اوربیرون ملک اسکالرشپس شامل ہیں۔
معذور افراد کے لیے معاون آلات کےلیے مدد اور آلات کی خریداری یا فٹنگ اسکیم کےدائرہ کار میں نمایاں طور پر اضافہ ہوا ہے۔24-2023 میں 3,46,273 افراد کو اس اسکیم کے تحت فائدہ پہنچا اور368.44 کروڑروپےکااستعمال کیاگیا۔
پیشہ ورانہ بحالی کی خدمات کو بھی کافی مضبوط بنایا گیا ہے۔ ملک بھر میں معذور افرادکے لیے 24 نیشنل کریئر سروس سینٹرز فعال ہیں۔ مستفید ین کی تعداد21-2020 میں 6,999 تھی جو 25-2024 میں بڑھ کر 47,166 ہو گئی، جو کہ خدمات کی بہتر ترسیل اور دائرہ کار میں توسیع کو ظاہر کرتی ہے۔
اسکل انڈیا مشن کے تحت جامع ہنر کی تربیت اسکیموں جیسے پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا ، نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن اسکیم اور کرافٹس مین ٹریننگ اسکیم کے ذریعے تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ خاص طور پر معذور افراد کے لیے کرافٹس مین ٹریننگ اسکیم کے تحت پانچ کورسز ڈیزائن کیے گئے ہیں تاکہ ان کی روزگار کے مواقع میں اضافہ کیا جاسکے۔
’کراس-ڈس ایبلٹی ارلی انٹروینشن سینٹرز‘ نے اپنے قیام کے بعد سے تقریباً19.70 لاکھ افراد کو فائدہ پہنچایا ہے۔ گوالیار میں واقع اٹل بہاری واجپئی دیوینگ کھیل تربیتی مرکز نے خصوصی تربیتی پروگراموں کے ذریعے3,000 سے زائد پیرا ایتھلیٹس کو فائدہ پہنچایا ہے۔ اس کے علاوہ مالی سال 26-2025 کے دوران نرمایا ہیلتھ انشورنس اسکیم کے تحت تقریباً66,900 مستفیدین کو نامزد کیا گیا، جس میں سالانہ 1 لاکھ روپے تک کا کوریج شامل ہے۔
انڈین کھیل اتھارٹی کے ذریعے تعمیر کیے گئے کھیلوں کی بنیادی ڈھانچے میں رائمپس اور رکاوٹ سے پاک سہولیات سمیت قابل رسائی سہولیات شامل ہیں۔ حکومت ملک بھر میں معذور نوجوانوں کے لیے ان اقدامات کے مؤثر نفاذ اور قابل پیمائش اثرات کو یقینی بنانے کے لیے وقتاً فوقتاً جائزہ، نگرانی اور تیسرے فریق کی جانب سے تشخیص کی جاتی ہے۔
یہ معلومات امور نوجوان اور کھیل کود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے جمعرات کے روز راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
*********
ش ح۔م ع ن۔ت ا
U.NO :2281
(ریلیز آئی ڈی: 2227197)
وزیٹر کاؤنٹر : 6