کانکنی کی وزارت
مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے ایکسپلوریشن لائسنس بلاک کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا
منظم اور شفاف ایکسپلوریشن ماڈل ’’وکسِت بھارت 2047‘‘ کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے: جناب جی کشن ریڈی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 FEB 2026 5:21PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے کوئلہ اور کان کنی، جناب جی کشن ریڈی نے آج نئی دہلی میں ایکسپلوریشن لائسنس(ای ایل) بلاک کی نیلامی کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا، جو بھارت کے معدنیاتی تحقیقاتی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے ملک کی معدنیات پر درآمدی انحصار کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا، اور کہا کہ اس کے لیے گھریلو تحقیق کو تیز کرنا اور نجی شعبے کی زیادہ شرکت کو حکومت کے ساتھ فروغ دینا ضروری ہے۔ انہوں نے اس بات کو دہرایا کہ حکومت ایک منظم، شفاف اور ٹیکنالوجی پر مبنی تحقیقاتی فریم ورک بنانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ ملک کے غیر دریافت شدہ معدنی وسائل کو بروئے کار لایا جا سکے۔

اہم معدنیات کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیتے ہوئے، جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ ایک مضبوط اور مؤثر ایکسپلوریشن نظام ’’وکسِت بھارت 2047‘‘ کے وژن کو حاصل کرنے اور معدنی شعبے میں خود انحصاری کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ جناب ریڈی نے مزید کہا کہ حکومت ہندمختلف شعبوں میں اصلاحات کر رہی ہے تاکہ وکسِت بھارت کے وژن کو آگے بڑھایا جا سکے۔ “یہ محض اصلاحات نہیں ہیں، بلکہ ایک ریفارم ایکسپریس ہے،” انہوں نے کہا، اور اس بات کا اضافہ کیا کہ کان کنی کے شعبے میں بھی شفافیت، مؤثریت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے تبدیلی کے عمل جاری ہیں۔
تقریب کے دوران، یونین وزیر نے جیوولوجیکل سروے آف انڈیا(جی ایس آئی) کا نیکسٹ-جنریشن(این جی ) پورٹل بھی لانچ کیا — یہ ایک کلاؤڈ پر مبنی پلیٹ فارم ہے جو ڈیٹا کے حصول، تجزیہ، بصری نمائندگی اور تقسیم کو یکجا کرتا ہے۔ ایم ایل / اے آئی پر مبنی ٹولز سے لیس اور نیشنل جیو سائنس ڈیٹا ریپوزٹری (این جی ڈی آر) کے ساتھ انٹرآپریبل، یہ پورٹل معدنیات کی تحقیق میں شفافیت، مؤثریت اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کو نمایاں طور پر بڑھانے کی توقع رکھتا ہے۔ ٹرانچ-II کے لانچ اور روڈ شو میں جناب پيوش گویال، سیکریٹری، وزارت کان کنی، اور جناب سنجے لوہیا، ایڈیشنل سیکریٹری، وزارت کان کنی کی شرکت بھی رہی۔
اپنے خطاب میں، جناب پيوش گویال نے کہا کہ ٹرانچ-II معدنی شعبے میں ترقی کو تیز کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ٹرانچ-I پر ملنے والے حوصلہ افزا ردعمل کے بعد، نئے مرحلے میں آٹھ ریاستوں میں پھیلے 11 اہم اور گہرے معدنی بلاکس شامل ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایم ایم ڈی آڑ ترمیمی قانون، 2023 کے تحت متعارف کرایا گیا ایکسپلوریشن لائسنس نظام، اور معدنیات (نیلامی) ترمیمی قواعد، 2023، نے شفافیت کو مضبوط کیا، کاروبار کرنے میں آسانی بڑھائی، اور نجی و سرکاری شعبے کے کھلاڑیوں کی شرکت کے مواقع میں اضافہ کیا ہے۔

’’ایکسپلوریشن لائسنس بلاکس تحت ٹرانچ-II‘‘ پر پیشکشیں جی ایس آئی کی جانب سے کی گئیں؛“ایکسپلوریشن لائسنس کا نظام اور قواعد’’ ایس بی آئی سی اے پی ایس‘‘کی جانب سے پیش کی گئیں؛“کان کنی کے لیے نیلامی کا عمل اور ٹینڈر دستاویزات” ایس بی آئی سی اے پی ایس‘‘ کی جانب سے پیش کی گئیں؛“ ایم ایس ٹی سی پورٹل پر کان کنی کی ای-نیلامی کا عمل” ایم ایس ٹی ایس کی جانب سے پیش کی گئی؛ اور’’ایکسپلوریشن لائسنس کے حاملین کے لیے ایکسپلوریشن کے اخراجات کی جزوی واپسی کا منصوبہ‘‘ این ایم ای ٹی کی جانب سے پیش کیا گیا۔
بلاکس کی فہرست

****
(ش ح ۔ ع و۔ش ب ن)
U. No. 2280
(ریلیز آئی ڈی: 2227164)
وزیٹر کاؤنٹر : 7