جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کی خدمات کی ڈیجیٹل نگرانی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 FEB 2026 3:32PM by PIB Delhi

اگست 2019 سے، حکومتِ ہند ریاستوں کے اشتراک سے ’جل جیون مشن (جے جے ایم) -ہر گھر جل‘ پر عمل درآمد کر رہی ہے تاکہ ہر دیہی گھرکے لیے نل کے ذریعے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ چونکہ پانی ریاست کا موضوع ہے، اس لیے اپنے گھروں کو پائپ کے ذریعے پانی کی فراہمی کی اسکیموں کی منصوبہ بندی اور نفاذ کی بنیادی ذمہ داری متعلقہ ریاست/یوٹی پر عائد ہوتی ہے۔ حکومتِ ہند ’جے جے ایم‘ کے تحت تکنیکی اور مالی امداد فراہم کر کے ریاستوں کی کوششوں میں تعاون کرتی ہے۔

پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے نے شفافیت، ڈیٹا کی درستی اور ریئل ٹائم جائزے کو مضبوط بنانے کے لیے جل جیون مشن (جے جے ایم) کے لیے ’انٹیگریٹڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم'(آئی ایم آئی ایس) ڈیجیٹل پورٹل اور موبائل ایپ تیار کی ہے۔ ’جے جے ایم‘ کے تحت، آئی ایم آئی ایس اور آن لائن ڈیش بورڈز پنچایت، ڈسٹرکٹ واٹر اینڈ سینٹیشن مشن(ڈی ڈبلیو ایس ایم)، اسٹیٹ واٹر اینڈ سینٹیشن مشن (ایس ڈبلیو ایس ایم) اور قومی سطح پر فعال ہیں۔

آئی ایم آئی ایس پورٹل پر ڈیٹا کی صداقت کو یقینی بنانے کے لیے، محکمے نے کثیر سطحی تصدیقی طریقہ کار نافذ کیا ہے۔ اس میں مستفیدین کی لازمی آدھار لنکنگ، ’سجلم بھارت ایپ‘ کے ذریعے اثاثوں کی جیو ٹیگنگ اور ’پی ایم گتی شکتی پورٹل‘ پر پائپ لائنوں کی اپ لوڈنگ شامل ہے۔ مزید برآں، محکمہ زمینی حقائق کی جانچ کی سخت مشقیں کرتا ہے جن میں درج ذیل شامل ہیں:

  1. فعالیت کا تخمینہ: پانی کی فراہمی کی مقدار، معیار اور باقاعدگی کی تصدیق کے لیے سالانہ آزادانہ  سیمپل سروے۔
  2. قومی سطح کے مانیٹرز (این ایل ایم): نیشنل واش ماہرین، سنٹرل نوڈل آفیسرز، این جے جے ایم اور این پی ایم یوممبران کے باقاعدہ فیلڈ دورے تاکہ رپورٹ شدہ پیش رفت کی زمینی حقائق سے تصدیق کی جا سکے۔
  3. ڈیجیٹل تصدیق: ریئل ٹائم مانیٹرنگ کے لیے منتخب دیہی علاقوں میں آئی او ٹی پر مبنی سینسرز کا استعمال۔

اسی طرح، محکمے نے ایس بی ایم-جی پورٹل اور ڈیش بورڈ بھی تیار کیا ہے – ایک مرکزی پورٹل (http://swachhbharatmission.ddws.gov.in) اور ڈیش بورڈ (http://sbm.gov.in/sbmgdashboard/statesdashboard.aspx) جو قومی، ریاستی، ضلعی، بلاک اور گاؤں کی سطح پر ایس بی ایم (جی) کے تحت پیش رفت کی نگرانی کے لیے ہے۔

دیگر پہلوؤں کے علاوہ، یہ پورٹل آئی ایچ ایچ ایل کے لیے آن لائن درخواست کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے، جس میں ایک شہری آئی ایچ ایچ ایل کی تعمیر کے لیے ترغیبی امداد کے لیے آن لائن درخواست دے سکتا ہے اور درخواست کی صورتحال کا پتہ بھی لگا سکتا ہے۔ ایس بی ایم (جی) ڈیش بورڈ تمام ریاستوں/یوٹیز کی مختلف اشاریوں کے مطابق پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے، جیسے کہ اوپن ڈیفیکیشن فر(او ڈی ایف) پلس اسٹیٹس، انفرادی گھریلو بیت الخلاء (آئی ایچ ایچ ایل) اور کمیونٹی سینیٹری کمپلیکس (سی ایس سی) کی تعمیر، ٹھوس اور مائع فضلے کا انتظام (ایس ایل ڈبلیو ایم) انفراسٹرکچر، معلومات، تعلیم اور مواصلات(آئی ای سی) اور صلاحیت سازی کی سرگرمیاں وغیرہ۔

ایس بی ایم(جی) کے تحت دو موبائل ایپسایم ایس بی ایم اور ایس بی ایم 2.0 تیار کی گئی ہیں۔ ایم ایس بی ایم  موبائل ایپ انفرادی گھریلو بیت الخلاء (آئی ایچ ایچ ایل) کی جیو ٹیگنگ کے لیے استعمال ہوتی ہے اورایس بی ایم 2.0 ٹھوس/مائع فضلے کے انتظام کے اثاثوں (بشمول سی ایس سی) کی جیو ٹیگنگ اور ان کی پیش رفت کی رپورٹنگ کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ حکومت نے جل جیون مشن کے تحت جل سیوا آکلن – جو کہ گرام پنچایت کی زیر قیادت اور کمیونٹی کی ملکیت والا فعالیت کی جانچ کا طریقۂ کار ہے – کو فعال کیا ہے، جس کا مقصد دیہی علاقوں پینے کے پانی کی خدمات کی فراہمی کو مضبوط بنانا ہے۔ اب جبکہ بڑی تعداد میں اسکیمیں فعال ہیں، اس اقدام کی توجہ گاؤں کی سطح پر کمیونٹی بات چیت، گرام سبھا کی توثیق اور ڈیجیٹل ڈیٹا کے ذریعے پانی کی خدمات کی دستیابی، باقاعدگی، موزونیت اور معیار کے تخمینے پر مرکوز ہے۔

یہ معلومات جل شکتی کے وزیر مملکت جناب وی سومنا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

********

ش ح۔ک ح۔ ج

U. No. 2268


(ریلیز آئی ڈی: 2227125) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Kannada