وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

فنکاروں کی فلاح و بہبود اور سماجی تحفظ کا تعاون

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 FEB 2026 1:48PM by PIB Delhi

ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایاکہ حکومت ہند کی مختلف وزارتوں کے ذریعے مختلف عمر کے شہریوں کے لیے چلائی جانے والی مختلف سماجی تحفظ کی اسکیموں کے علاوہ ، حکومت مالا مال ثقافتی ورثے میں فنکاروں ،پرفارمرس اور ثقافتی کارکنوں کے انمول تعاون کو تسلیم کرتی ہے ۔

اگرچہ فنکاروں اور ثقافتی کارکنوں کے تمام زمروں کے لیے کوئی واحد ، جامع سماجی تحفظ یا فائدہ نہیں ہے ،تاہم حکومت نے فنکاروں کی برادری کے کمزور طبقات کو سماجی اور مالی مدد فراہم کرنے کے لیے کئی اسکیمیں شروع کی ہیں ۔  وزارت ثقافت کے زیر انتظام 'تجربہ کار فنکاروں کے لیے مالی امداد کی اسکیم' ایک ایسی پہل ہے جس کے تحت 60 سال اور اس سے زیادہ عمر کے اہل تجربہ کار فنکاروں کو ماہانہ 6000 روپے تک کی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے جنہوں نے  اپنی موجودہ زندگی میں فنون لطیفہ اور خطوط وغیرہ کے شعبوں میں نمایاں تعاون کیا ہے  یا اب بھی  اپنا تعاون پیش کررہے ہیں۔

اسکیم کے تحت مالی امداد فراہم کرنے کے لیے اہلیت کے معیارات درج ذیل ہیں:

  1. درخواست کنندہ  فنکار  نے اپنی زندگی میں فنون لطیفہ ، خطوط وغیرہ کے خصوصی شعبوں میں نمایاں تعاون کیا ہویا اب بھی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ؛
  2. درخواست کنندہ فنکار کی عمر 60 سال سے کم نہیں ہونی چاہیے ۔
  3. درخواست کنندہ کی سالانہ آمدنی (بشمول شریک حیات کی آمدنی) 72 ہزار روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے ۔
  4. درخواست کنندہ فنکار متعلقہ ریاستی حکومت/مرکز کے زیر  انتظام علاقے کی انتظامیہ سے کم از کم 500 روپے ماہانہ پنشن کا وصول کنندہ ہونا چاہیے یا درخواست کنندہ کی فنی اسناد کی تصدیق متعلقہ زونل کلچرل سینٹر (زیڈ سی سی)، وزارت ثقافت  کی جانب سے کی گئی ہو؛
  5. درخواست کنندہ فنکار کو وزارت ثقافت کی کسی اور اسکیم کے تحت مالی مدد نہیں مل رہی ہو ۔

گزشتہ پانچ سالوں کے دوران اسکیم کے تحت منتخب فنکاروں ، مستفید ہونے والے فنکاروں اور تقسیم کی گئی مالی امداد کی تفصیلات سال کے لحاظ سے ذیل میں دی گئی ہیں:

:

مالی سال

عارضی طور پر منتخب فنکار*

فنکار مستفید ہوئے (موجودہ فائدہ اٹھانے والوں سمیت)

ادا کی گئی رقم (کروڑ میں روپے)

2020-21

1821

2000

8.71

2020-22

2251

3029

15.42

2022-23

1150

3651

18.59

2023-24

355

3811

28.96

2024-25

زیر عمل  ہے

4636

26.09

* فنکاروں کو تقسیم کی جانے والی مالی امداد کی  منظوری ان کے معاون دستاویزات ، سالانہ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (ڈی ایل سی) وغیرہ جمع کرانے سے مشروط ہے ۔

 ہندوستان میں ثقافتی اور تخلیقی شعبوں میں کارکنوں کا ایک بڑا حصہ غیر منظم معیشت میں مصروف عمل ہے ، جس کی خصوصیت بے قاعدہ آمدنی ، منظم معاہدوں کی عدم موجودگی اور محدود سماجی تحفظ ہے ۔

تخلیقی معیشت کے تناظر میں  بہت سے پریکٹیشنرز جیسے لوک فنکار ، مقامی کاریگر ، فنکار ، دستکار اور ثقافتی کارکن اکثر عارضی یا خود ملازمت کی بنیاد پر کام کرتے ہیں اور عام طور پرمحنت اور سماجی تحفظ کےمنظم فریم ورک کے تحت نہیں آتے ہیں ۔

اسکیم کے تحت منتخب فنکاروں کو درپیش مشکلات کو کم کرنے کے لیے وزارت نے حالیہ برسوں میں درج ذیل اقدامات کیے ہیں:

  1. اس اسکیم کے تحت جون 2022 سے مالی امداد کی رقم 4000 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 6000ہزار روپے ماہانہ کردی گئی ہے۔
  2. ہر سال انکم سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت کو اب ختم کر دیا گیا ہے اور اس کے بجائے اب اسے پانچ سال میں ایک بار جمع کرانا ضروری ہے ۔
  3. اس سے پہلے ، اسکیم کے تحت درخواست دینے والے درخواست گزار فنکار کو متعلقہ ریاستی حکومت/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ  کی جانب سے لازمی طور پر500 روپے فی ماہانہ پنشن کا وصول کنندہ ہونا چاہیے تھا ۔اس شرط میں اب نرمی کردی گئی ہے اور اب متعلقہ علاقائی ثقافتی سینٹر(زیڈ سی سی) وزارت ثقافت کے ذریعہ فنکارانہ اسناد کی تصدیق اور سفارش بھی فراہم کی جاتی ہے اگر درخواست دہندہ ریاستی حکومت/مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ سے فنکاروں کی پنشن وصول نہیں کرتا ہے ۔

*****

ش ح-م ع -اش ق

U.No. 2248


(ریلیز آئی ڈی: 2227082) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी