ارضیاتی سائنس کی وزارت
پارلیمانی سوال: ابتدائی وارننگ سسٹم کی کارکردگی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 FEB 2026 12:50PM by PIB Delhi
دسمبر 2004 میں بحر ہندمیں آئی سونامی کے بعد، حکومتِ ہند نے وزارتِ ارضیاتی علوم ( ایم و ایس ای) کے تحت حیدرآباد میں انڈین نیشنل سینٹر فار اوشن انفارمیشن سروسز (آئی این سی او آئی ایس) میں انڈین سونامی ابتدائی وارننگ سینٹر (آئی ٹی ای ڈبلیو سی ) قائم کیا۔ 15 اکتوبر 2007 سے فعال اس مرکز میں جدید رئیل ٹائم سیسمک اور سمندر کی سطح کی نگرانی، کمپیوٹنگ اور کمیونیکیشن سسٹمز استعمال کیے جاتے ہیں تاکہ سونامی پیدا کرنے والے زلزلوں کا 10 منٹ کے اندر پتہ لگایا جا سکے اور ایس او پی کے مطابق سونامی سے متعلق ہدایات جاری کی جائیں۔ یونسکو-آئی او سی کے فریم ورک کے تحت، کلیدی کارکردگی کے اشاریے ( کےپی آئی) سالانہ بنیاد پر جانچے جاتے ہیں۔ اہم کے پی آئی میں 10 منٹ کے اندر زلزلے کا پتہ لگانا، شدت ≥ 6.5 کے تمام زلزلوں کی 100 فیصد نگرانی، شدت میں فرق کو 0.3 کے اندر رکھنا، اور مقام و گہرائی کی درستگی کو 30 کلومیٹر کے اندر رکھنا شامل ہیں۔ آئی ٹی ای ڈبلیو سی نے مستقل طور پر تمام کے پی آئی کو پورا کیا ہے اور مقررہ حدود کے اندر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
گزشتہ پانچ سال کے دوران، آئی ٹی ای ڈبلیو سی نے شدت ≥ 6.5 کے 145 سونامی پیدا کرنے والے زلزلوں کی نگرانی کی، جن میں بحر ہند کے علاقے میں آٹھ واقعات شامل تھے۔ ہر واقعے کے لیے مرکز نے تفصیلی جائزے کیے اور تصدیق کی کہ بھارت اور بحر ہند کے لیے کوئی سونامی خطرہ نہیں تھا۔ مرکز نے مسلسل بروقت اور درست سونامی ابتدائی انتباہی مشورے جاری کیے۔
آئی این سی او آئی ایس میں سونامی انتباہی نظام میں مسلسل بہتری کی جارہی ہے، جس میں سونامی سائنس، کمپیوٹیشنل طریقہ کار، اور انفارمیشن و کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کی تازہ ترین ترقیات کو شامل کیا جا رہا ہے۔ جدید رئیل ٹائم سونامی اور سمندری ماڈلنگ کو سپورٹ کرنے کے لیے، آئی این سی او آئی ایس نے ہائی پرفارمینس کمپیوٹر-(ایچ پی سی ) ترنگ قائم کیا، جو سونامی کی پیش گوئی اور عملی سمندری خدمات کے لیے وقف اعلیٰ کارکردگی کا کمپیوٹنگ نظام ہے۔ سونامی خدمات کی فراہمی کے نقطہ نظر سے، آتش فشانی سے پیدا ہونے والے سونامی کے لیے ایس او پی تیار کیے گئے ہیں اور این اے وی اے آر ای اے اسٹیک ہولڈرز کو سونامی بلیٹن کی ترسیل شروع کی گئی ہے۔
گزشتہ پانچ سال میں، سونامی کی تیاری اور ردعمل کے نظام کو مضبوط کرنے کے لیے آٹھ سونامی مشقیں کی گئی ہیں۔ ان میں سے دو مشقیں ا ٓئی او ویوو 23 اکتوبر 2023 میں اورآئی او ویوو 25 اکتوبر–نومبر 2025 کے دوران بحر ہند کے علاقائی سطح پر مربوط کی گئیں ۔ اس کے علاوہ، چھ قومی اور ریاستی سطح کی 05 نومبر 2021، 05 نومبر 2022، 09 فروری 2023، 05 نومبر 2023، 30 اگست 2024 اور 05 نومبر 2024 کوسونامی مشقیں کی گئیں۔ ان مشقوں نے ساحلی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سونامی تیاری اور ردعمل کی صلاحیتوں کو بہتر بنایا اور قومی و علاقائی سطح پر تعاون کو مضبوط کیا۔ ان مشقوں نے ایمرجنسی سروسز کے ایس او پی کی جانچ کرنے اور سونامی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کا اندازہ لگانے میں بھی مدد فراہم کی۔
آئی ٹی ڈبلیو سی ساحلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اہلکاروں ( ڈی ایم او) اور قومی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام بشمول نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی ( این ڈی ایم اے)، وزارت داخلہ ( ایم ایچ اے) اور دیگر متعلقہ اداروں کا جامع ڈیٹا بیس برقرار رکھتا ہے۔ کسی بڑے زلزلے یا سونامی کی صورت میں، معلومات تمام متعلقہ حکومتی شراکت داروں تک متعدد ذرائع کے ذریعے پہنچائی جاتی ہیں، جن میں ایس ایم ایس، ای میل، فیکس، جی ٹی ایس، الیکٹرانک ڈسپلے بورڈز (ای ڈی بی)، اور وی او آئی پی شامل ہیں۔ معلومات انکواس کی ویب سائٹ، سیمودرا موبائل ایپلیکیشن، سی اے پی سچیٹ اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے بھی دستیاب کی جاتی ہیں۔ سونامی کی ہدایات چار معیاری زمروں وارننگ (عوام کو مشورہ دیا جائے کہ وہ اندر کی طرف بلند جگہ کی طرف منتقل ہوں)، الرٹ (عوام کو مشورہ دیا جائے کہ ساحلوں اور کم زمین والے ساحلی علاقوں سے پرہیز کریں)، واچ (فوری کارروائی کی ضرورت نہیں)، اور نو تھریٹ (محفوظ) میں جاری کیے جاتے ہیں تاکہ ایم او ایس ڈی ایم او کے فیصلے میں مدد ملے ۔ اگرچہ انکواس سونامی کی ہدایات جاری کرتا ہے، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے احکامات جاری کرنے کی ذمہ داری متعلقہ ریاستی اور مقامی حکومتی حکام پر ہوتی ہے۔
انکواس سمندری خطرات سے بچاؤ اور ساحلی حفاظت کی حمایت کے لیے وسیع پیمانے پر ابتدائی وارننگ اور مشاورتی خدمات فراہم کرنے والا مرکزی ادارہ ہے۔ ان خدمات میں طوفان سے متعلق معلومات، سمندری صورتحال جیسے بلند لہریں، سمندری دھارے اور سویل سرجز شامل ہیں۔ تمام خدمات بر وقت سمندری مشاہدات، اعلیٰ ریزولوشن عددی ماڈلز، مشین لرننگ پر مبنی تجزیاتی عمل، اور جدید کثیر-چینل ترسیلی پلیٹ فارمز کے انضمام کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں۔ یہ مضبوط عملی فریم ورک بروقت اور درست معلومات کی ترسیل کو ممکن بناتا ہے تاکہ تیاری، کارروائی اور فیصلہ سازی میں معاونت فراہم کی جا سکے۔ انکواس مسلسل ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، بہتر ماڈلنگ صلاحیتوں، اور ترقی یافتہ مشاہداتی نیٹ ورکس کو اپنانے کے ذریعے اپنے ابتدائی وارننگ اور مشاورتی نظام کو مضبوط اور اپ گریڈ کرتا رہتا ہے۔
ساحلی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سمندری خطرات کے حوالے سے تیاری، بیداری اور کارروائی کو بہتر بنانے کے لیے انکواس باقاعدگی سے صلاحیت بڑھانے کی سرگرمیاں انجام دیتا ہے۔ ان میں بیداری پروگرام، تکنیکی ورکشاپس، تربیتی سیشنز، سونامی کی مشقیں، اور سونامی ریڈی پروگرام کا نفاذ ریاستی اور مقامی شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون میں شامل ہے۔ انکواس ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام (ایس ڈی ایم اے ) اور بحری اداروں کے ساتھ تعاون میٹنگز اور مشترکہ مشقیں بھی منعقد کرتا ہے تاکہ عملی تیاری اور بین الاادارے ہم آہنگی کو مضبوط بنایا جا سکے۔ ان سرگرمیوں سے حاصل ہونے والے تاثرات اور عملی معلومات کو مشاورتی مصنوعات، ترسیلی پروٹوکولز، اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے منظم طریقے سے شامل کیا جاتا ہے۔ یہ مربوط تعاون کا فریم ورک معلومات کے تسلسل، باخبر فیصلہ سازی، اور ساحلی حفاظت و بحری کارروائی کی موثر معاونت کو یقینی بناتا ہے۔
یہ معلومات وزیر مملکت برائے سائنس و ٹیکنالوجی (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جیتندرا سنگھ نے 12 فروری 2026 کو راجیہ سبھا میں فراہم کیں۔
*****
(ش ح ۔ ک ا۔ش ب ن)
U. No. 2254
(ریلیز آئی ڈی: 2227030)
وزیٹر کاؤنٹر : 6