ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال : کیرالہ میں مضبوط راڈار انفراسٹرکچر

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 FEB 2026 12:54PM by PIB Delhi

فی الحال ، پورے ہندوستان میں 48 ڈوپلر ویدر راڈار (ڈی ڈبلیو آر) تعینات ہیں ، جن میں ایک ایکس -بینڈ ڈی ڈبلیو آر بھی شامل ہے جسے حالیہ طور پر 19جنوری  2026  کو آسام کے جورہاٹ  میں نصب  کیا گیا تھا ۔ ملک بھر میں آج تک نصب کئے جانے والے  موسمی راڈار کی تعداد ضمیمہ-1 میں دی گئی ہے ۔

فی الحال ، ریاست کیرالہ میں دو ڈوپلر ویدر راڈار کام کر رہے ہیں ؛ ان میں سے ایک راڈار آئی ایم ڈی ، کوچی میں نصب ایس-بینڈ ڈی ڈبلیو آر ہے، جسے جولائی 2017 میں شروع کیا گیاتھا اور اسے 2025 میں اپ گریڈ کیا گیا  اور دوسرا راڈاراسرو ، ترواننت پورم میں نصب سی-بینڈ ڈی ڈبلیو آر ہے، جسے  اگست 2016 میں نصب کیا گیا  تھا۔

اس وقت ریاست کیرالہ کے زیادہ تر علاقے راڈار نیٹ ورک کے تحت آتے ہیں ، جن میں آئی ایم ڈی، کوچی میں قائم ایس-بینڈ ڈی ڈبلیو آر ، اسرو ترواننت پورم میں قائم سی-بینڈ ڈی ڈبلیو آر  اور آئی ایم ڈی منگلور میں حالیہ نصب  شدہ سی-بینڈ ڈی ڈبلیو آر شامل ہیں ۔

تاہم ، بنیادی طور پر کیرالہ کے ساحلی اور پہاڑی علاقوں بشمول وایناڈ اور ایڈوکی میں ڈی ڈبلیو آر کے موجودہ نیٹ ورک کی راڈار کوریج میں کچھ خلاء ہے ۔ مزید برآں ، ارضیاتی سائنس کی وزارت (ایم او ای ایس) نے ہندوستان کو ’’موسم کے لحاظ سے  تیار اور ماحولیاتی لحاظ سے اسمارٹ‘‘ ملک بنانے کے ہدف کے تحت مشن موسم کا آغاز کیا ، جس کا مقصد آب و ہوا کی تبدیلی اورناخوشگوار موسمی واقعات کے اثرات کو کم کرنا ہے ۔

کوچی میں ایس-بینڈ ڈی ڈبلیو آر کو 2025 میں موسمیاتی پیشن گوئی کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اپ گریڈ کیا گیا تھا ، جو مان سون کی شدید بارش کی وارننگ اور ساحلی اضلاع کے لیے طوفان سے باخبر رہنے دونوں کے لیے انتہائی مفید ہے ۔ وایناڈ میں بھی  ایک نئے ڈی ڈبلیو آر کی تنصیب کے لیے مقام کی نشاندہی کی گئی ہے ۔

یہ معلومات ارضیاتی علوم کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 12 فروری 2026 کو راجیہ سبھا میں پیش کی تھیں ۔

ضمنہ -1، ملک میں اب تک نصب شدہ  48 ڈوپلر ویدر راڈار کی فہرست

 

نمبر شمار

ریاست

مقام

1

آندھرا پردیش

مچلی پٹنم

2

آندھرا پردیش

وشاکھاپٹنم

3

آندھرا پردیش

سری ہری کوٹہ، اسرو

4

آسام

موہن باڑی

5

آسام

جورہاٹ

6

بہار

پٹنہ

7

چھتیس گڑھ

رائے پور

8

گوا

گوا

9

گجرات

بھوج

10

ہماچل پردیش

جوٹ

11

ہماچل پردیش

مراری دیوی

12

ہماچل پردیش

کفری

13

کرناٹک

منگلور

14

کیرالہ

کوچی

15

کیرالہ

وی ایس ایس سی ، ترواننت پورم(اسرو)

16

مدھیہ پردیش

بھوپال

17

مدھیہ پردیش

سلکھیڑا (آئی آئی ٹی ایم)

18

مہاراشٹر

ممبئی

19

مہاراشٹر

ناگپور

20

مہاراشٹر

آئی آئی ٹی ایم سولاپور

21

مہاراشٹر

ویراولی

22

مہاراشٹر

ممبئی، جوہو (آئی آئی ٹی ایم)

23

مہاراشٹر

ممبئی، پنویل(آئی آئی ٹی ایم)

24

مہاراشٹر

ممبئی، کلیان، ڈومبیولی(آئی آئی ٹی ایم)

25

 

مہاراشٹر

ممبئی، وسائی، ویرار(آئی آئی ٹی ایم)

26

مہاراشٹر

مہابلیشور(آئی آئی ٹی ایم)

27

میگھالیہ

چیراپنجی (اسرو)

28

اڈیشہ

گوپال پور

29

اڈیشہ

پارا دیپ

30

پنجاب

پٹیالہ

 

 

 

31

راجستھان

جے پور

32

تمل ناڈو

چنئی

33

تمل ناڈو

کرائیکل

34

تمل ناڈو

این آئی او ٹی چنئی

35

تلنگانہ

حیدرآباد

36

تریپورہ

اگرتلہ

37

اتراکھنڈ

لینس ڈونے

38

اتراکھنڈ

مکتیشور

39

اتراکھنڈ

سرکندا دیوی

40

اتر پردیش

لکھنؤ

41

مغربی بنگال

کولکاتہ

42

جموں و کشمیر

بانیہال ٹاپ

43

جموں و کشمیر

جموں

44

جموں و کشمیر

سری نگر

45

دہلی

آیا نگر

46

دہلی

پالم

47

دہلی

صدر دفاتر  موسم بھون

48

لداخ

لیہہ

 

***

(ش ح۔م ش ع۔ع د)

UR- 2244


(ریلیز آئی ڈی: 2226933) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी