وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

حصار اور سونی پت میں سیاحتی پروجیکٹوں کا پائیدار نفاذ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 FEB 2026 12:20PM by PIB Delhi

وزارتِ سیاحت ملک بھر کی سیاحتی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے، جس میں ہریانہ کی سیاحتی مقامات بھی شامل ہیں۔ اگرچہ سیاحتی مقامات اور مصنوعات کی ترقی و تشہیر بنیادی طور پر متعلقہ ریاستی حکومت (ایس جی) یا مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ (یوٹی اے) کی ذمہ داری ہے، تاہم وزارتِ سیاحت اپنی مرکزی شعبہ جاتی اسکیموں جیسے ’سودیش درشن (ایس ڈی)، سودیش درشن 2.0 (ایس ڈی2.0)’، ’چیلنج بیسڈ ڈیسٹی نیشن ڈیولپمنٹ (سی بی ڈی ڈی)’ جو سودیش درشن اسکیم کی ذیلی اسکیم ہے  اور ’پِلگرِمِیج ریجویوینیشن اینڈ اسپرچوئل ہیریٹیج آگمین ٹیشن ڈرائیو (پی آر اے ایس ایچ اے ڈی-پرشاد)’ کے ذریعے ملک میں سیاحتی بنیادی ڈھانچے کی ترویج و ترقی کی کوششوں کو تقویت دیتی ہے۔وزارت متعلقہ ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اسکیم کی رہنما ہدایات، حکومتی پالیسیوں اور فنڈز کی دستیابی وغیرہ کے مطابق موصول ہونے والے پروجیکٹ تجاویز کی بنیاد پر مالی معاونت فراہم کرتی ہے۔

مزید برآں، حکومتِ ہند نے اپنی اسکیم ’ریاستوں کو سرمایہ جاتی سرمایہ کاری کے لیے خصوصی معاونت (ایس اے ایس سی آئی)، عالمی سطح پر نمایاں سیاحتی مراکز کی ترویج و ترقی’ کے تحت ایسے پروجیکٹوں کی بھی منظوری دی ہے جن کا بنیادی مقصد ملک کے نمایاں سیاحتی مراکز کو ہمہ جہتی طور پر ترقی دینا اور انہیں عالمی سطح پر برانڈنگ اور مارکیٹنگ کے ذریعے فروغ دینا ہے۔

مذکورہ بالا اسکیموں کے تحت پروجیکٹوں کے نفاذ کے لیے زمین کی فراہمی متعلقہ ریاستی حکومت اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ (ایس جی/یوٹی اے) کی ذمہ داری ہے۔ اسی طرح ان اسکیموں کے تحت قائم کردہ اثاثہ جات اور پروجیکٹوں کی دیکھ بھال اور انتظام و انصرام بھی انہی کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔ وزارتِ سیاحت وقتاً فوقتاً ان پروجیکٹوں کی پیش رفت کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیتی ہے، جس میں بروقت اور تیز رفتار نفاذ بھی شامل ہے اور متعلقہ امور پر رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

اگرچہ پروجیکٹ کی تجاویز کا موصول ہونا عمل کا حصہ ہے، تاہم فی الحال وزارتِ سیاحت کے پاس غوروخوض کے لئے ہریانہ، بشمول ضلع روہتک، میں کسی نئے پروجیکٹوں کی منظوری کے لیے کوئی تجویز موجود نہیں ہے۔ ہریانہ میں سودیش درشن، سودیش درشن 2.0 اور پراشاد اسکیم کے تحت وزارتِ سیاحت کی جانب سے منظور شدہ پروجیکٹوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

یہ معلومات سیاحت و ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے 9 فروری 2026 کو لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے فراہم کیں۔

(روپےکروڑ میں(

اسکیم

پروجیکٹ کا نام/تجربہ

سرکٹ/منزل

منظوری کا سال

منظورکی گئی رقم

جاری کی گئی رقم یا
مجاز(آر)جاری کیا گیا
یا استعمال کے لیے مجاز (اے) اور استعمال شدہ (یو)

سودیش درشن

کروکشیتر میں مہابھارت سے متعلق مقامات پر سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی

کرشنا سرکٹ

2016-17

77.39

76.74(یو)

سودیش درشن 2.0

ٹکر تال اور ایڈونچر پارک میں ایڈونچر ٹورزم ہب کی ترقی

پنچکولہ

2024-25

26.68

2.67 (اے)

سودیش درشن 2.0

یادوندرا گارڈن کی بحالی

پنچکولہ

2024-25

65.82

6.58 (اے)

پرشاد

ضلع پنچکولہ میں ناد صاحب گرودوارہ اور ماتا منسا دیوی مندر کی ترقی

پنچکولہ

2019-20

48.53

34.68 (یو)

 

******

 

ش ح ۔ م م ع ۔ م ا

Urdu No-2242


(ریلیز آئی ڈی: 2226907) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी