قومی انسانی حقوق کمیشن
قومی انسانی حقوق کمیشن(این ایچ آر سی)،انڈیانے میگھالیہ کے ضلع ایسٹ جینتیا ہلز میں ایک غیر قانونی کوئلہ کان میں دھماکے کے نتیجے میں18 مزدوروں کی ہلاکت کی اطلاع کا ازخود نوٹس لیا
کمیشن نے میگھالیہ کے چیف سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملے پر دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے
رپورٹ میں امدادی کارروائیوں کی صورتحال متاثرہ خاندانوں کو معاوضے کی ادائیگی، پولیس تفتیش کی پیش رفت اور ایسے واقعات کی تکرار روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیل شامل ہونے کی توقع ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 FEB 2026 2:42PM by PIB Delhi
قومی انسانی حقوق کمیشن(این ایچ آر سی)، انڈیا نے ایک میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیا ہے جس کے مطابق 5 فروری2026 کو میگھالیہ کے ضلع ایسٹ جینتیا ہلز کے تھنگسکائی علاقے میں ایک غیر قانونی کوئلہ کان میں دھماکے کے نتیجے میں18 مزدور ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں متعدد دیگر مزدور نامعلوم گہرائیوں میں پھنس گئے ہیں۔
کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ اگر خبر میں بیان کردہ حقائق درست ہیں تو یہ متاثرین کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا معاملہ ہے۔ چنانچہ کمیشن نے میگھالیہ کے چیف سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ وہ اس معاملے پر دو ہفتوں کے اندر مفصل رپورٹ پیش کریں۔
رپورٹ میں امدادی کارروائیوں کی موجودہ صورتحال، متاثرہ خاندانوں کو معاوضے کی ادائیگی، پولیس تفتیش کی پیش رفت اور ایسے واقعات کی دوبارہ روک تھام کے لیے حکام کی جانب سے اٹھائے گئے یا مجوزہ اقدامات کی تفصیلات شامل ہونے کی توقع ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح۔ م ح۔ج ا)
U. No.2232
(ریلیز آئی ڈی: 2226820)
وزیٹر کاؤنٹر : 6