ایٹمی توانائی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: اےاین ای ای ایل (انیل) کی تعیناتی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 FEB 2026 3:03PM by PIB Delhi
  • این ٹی پی سی اور سی سی ٹی ای کی مشترکہ پریس ریلیز کے مطابق، این ٹی پی سی اور سی سی ٹی ای بھارت میں پی ایچ ڈبلیو آر ری ایکٹروں کے لیے تھوریم پر مبنی ایندھن اے این ای ای ایل (انیل) کی تیاری اور تعیناتی کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تاہم اس اقدام کا انحصار متعلقہ حکومتوں کی منظوری پر ہوگا، جو مروجہ قومی قوانین کے مطابق حاصل کی جائے گی۔
  • قدرتی یورینیم آکسائیڈ پر مبنی ایندھن موجودہ پی ایچ ڈبلیو آر ری ایکٹروں میں بدستور استعمال ہوتا رہے گا، جو تین مرحلوں پر مشتمل جوہری پروگرام کے تحت ہمارے محدود یورینیم وسائل کے مؤثر، منظم اور دیرپا استعمال کی عکاسی کرتا ہے۔ جہاں تک جوہری فضلے کا تعلق ہے، بھارت ’’کلوزڈ فیول سائیکل‘‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جس کے تحت استعمال شدہ ایندھن کو دوبارہ پروسیس کر کے قیمتی فِسل مادّہ حاصل کیا جاتا ہے، تاکہ اسے جوہری پروگرام کے دوسرے مرحلے میں بروئے کار لایا جا سکے۔
  • بھارت نے ایک واضح اور جامع تین مرحلوں پر مبنی جوہری پروگرام وضع کیا ہے، جو محدود یورینیم وسائل کے بہترین استعمال کو یقینی بناتا ہے اور طویل مدتی توانائی کے تحفظ کے حصول کی راہ ہموار کرتا ہے۔ اس پروگرام کے تیسرے مرحلے میں تھوریم کے استعمال پر مبنی ایک خود کفیل نظام شامل ہے، جس کی بنیاد دوسرے مرحلے میں فاسٹ بریڈر ری ایکٹروں کی تعیناتی پر رکھی گئی ہے۔
  • جوہری توانائی کے شعبے میں تمام معاونت شانتی ایکٹ  کی دفعات کے عین مطابق ہوں گے۔ ایٹامک انرجی ریگولیٹری بورڈ  کے پاس جوہری تنصیبات کی نگرانی کے لیے ایک مضبوط ضابطہ جاتی فریم ورک موجود ہے اور شانتی ایکٹ کی منظوری کے بعد اسے باضابطہ قانونی حیثیت بھی حاصل ہو چکی ہے۔
  • شانتی ایکٹ کی دفعات کے تحت نجی شعبے کی شمولیت کی اجازت دی جا رہی ہے اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی شراکت داریوں کو فروغ دینے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ معلومات سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی علوم کےمرکزی وزیرِ مملکت (آزادانہ چارج)، نیز وزیرِ اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات و پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیرِ مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بدھ کے روز لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے فراہم کیں۔

******

ش ح ۔ م م ع ۔ م ا

Urdu No-2225


(ریلیز آئی ڈی: 2226793) وزیٹر کاؤنٹر : 26
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी