مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
بھارت 6جی تکنالوجی میں دنیا کی قیادت کرے گا: مرکزی وزیر مواصلات جناب جیوتیرادتیہ سندھیا
وزیر اعظم مودی کی قیادت میں، ایک بلین کے بقدر شہریوں کو 2030 تک 5جی کنکٹیویٹی فراہم کرادی جائے گی: جناب سندھیا
فائیوجی تکنالوجی 22 مہینوں میں 99.9 اضلاع تک پہنچی؛ ڈیجیٹل انڈیا کی رفتار عالمی بینچ مارک بنی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 FEB 2026 5:59PM by PIB Delhi
مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترق کے مرکزی وزیر جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے آج لوک سبھا میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے ہندوستان کے تیزی سے بدلتے ہوئے ڈیجیٹل منظرنامے اور مستقبل کے روڈ میپ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان اب ٹیکنالوجی کا پیروکار نہیں رہا بلکہ عالمی ڈیجیٹل لیڈر کے طور پر ابھرا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مواصلاتی انقلاب اب میٹروپولیٹن شہروں تک محدود نہیں ہے بلکہ ملک بھر کے دیہاتوں تک پہنچ رہا ہے، شہریوں کی زندگیوں، تعلیم، حفظانِ صحت اور ذریعہ معاش کو نئی شکل دے رہا ہے۔
5جی کی تیز رفتار توسیع اور 6جی کی تصوریت
مرکزی وزیر جناب سندھیا نے بتایا کہ ہندوستان نے دنیا میں سب سے تیز رفتاری سے 5جی متعارف کرایا ہے۔ صرف 22 مہینوں کے اندر، ملک کے 99.9 فیصد اضلاع میں 5جی سروسز کا آغاز کیا گیا ہے، جس نے عالمی معیار قائم کیا ہے۔ ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں نے اس توسیع کے لیے تقریباً 4 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے، جس میں ملک بھر میں 5 لاکھ سے زیادہ بی ٹی ایس (بیس ٹرانسیور اسٹیشن) نصب ہیں۔
فی الحال، 400 ملین شہری 5جی خدمات سے مستفید ہو رہے ہیں، اور یہ تعداد 2030 تک بڑھ کر ایک بلین تک پہنچنے کی توقع ہے۔ ہندوستان کے مستقبل کے بارے میں وژن کا خاکہ پیش کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، "ہندوستان نے 4جی میں دنیا کی پیروی کی، 5جی کے معاملے میں دنیا کے ساتھ آگے بڑھا ہے، اور 6جی میں دنیا کی قیادت کرے گا۔"
دیہی علاقوں میں وائی فائی کی توسیع اور مہاراشٹر کی حصولیابی
ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کو آخری میل تک بڑھانے کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے، مرکزی وزیر جناب سندھیا نے کہا کہ وائی فائی نیٹ ورکس کی توسیع دیہی ہندوستان میں ایک نئے انقلاب کا آغاز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر وائی فائی ہاٹ سپاٹ کی تعیناتی کے معاملے میں ملک کی سرفہرست ریاستوں میں شامل ہے۔
انہوں نے مزید اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان میں براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی ایک دہائی پہلے 60 ملین کنکشن سے بڑھ کر آج ایک بلین ہو گئی ہے۔ 2030 تک، حکومت کا مقصد اس ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مزید مضبوط اور گہرا کرنا ہے۔
(لوک سبھا کا ستارہ سوال نمبر 162؛ 11-0-2026)
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2203
(ریلیز آئی ڈی: 2226678)
وزیٹر کاؤنٹر : 8