شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
ثبوت پر مبنی پالیسی سازی اور منصوبہ بندی کو مضبوط بنانا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 FEB 2026 1:29PM by PIB Delhi
شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت نے سرکاری اعدادوشمار کے معیار، تعدد، وقت کی پابندی، ہم آہنگی اور رسائی کو بڑھا کر ثبوت پر مبنی پالیسی سازی اور منصوبہ بندی کو مضبوط بنانے کے لیے کئی اہم اہم اصلاحات کی ہیں۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز جیسے کمپیوٹر اسسٹڈ پرسنل انٹرویو کو اپنانے کے ذریعے قومی نمونے کے سروے کو جدید بنانے پر ایک اہم توجہ مرکوز کی گئی ہے جس میں ای-سگما پلیٹ فارم کے ساتھ مربوط تصدیقی جانچ،اے آئی فعال چیٹ بوٹس، اور کثیر لسانی انٹرفیس وغیرہ شامل ہیں۔
میکرو اکنامک شماریات میں بھی اہم اصلاحات کی گئی ہیں جن میں مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی)، کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) اور انڈیکس آف انڈسٹریل پروڈکشن (آئی آئی پی) شامل ہیں۔شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت نے ڈیٹا کی ہم آہنگی/معیاری بنانے کے جامع اقدامات کیے ہیں جن میں قومی میٹا ڈیٹا سٹرکچر کو اپنانا، شماریاتی معیار کی تشخیص کے فریم ورک کا تعارف، قومی اور بین الاقوامی درجہ بندی کے معیارات کے ساتھ صف بندی شامل ہے۔
ڈیٹا کی ترسیل اور رسائی کو بہتر بنایا گیا،شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت ویب سائٹ، موبائل ایپلیکیشن،پورٹل، اور ڈیٹا کے تبادلے کے لیے اے پی آئیزکے استعمال کے ذریعے نمایاں طور پر بڑھایا گیا ہے۔شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت نے ڈیٹا یوزر کانفرنسز، مشاورت، ورکشاپس، اور فیڈ بیک میکانزم کے ذریعے اسٹیک ہولڈر کی شمولیت کو بھی مضبوط کیا ہے اور تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کے ذریعے تحقیق اور اختراع کو فروغ دیا ہے۔
مزید،شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت اعدادوشمار کی مضبوطی ذیلی اسکیم کے ذریعے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مدد کرتا ہے جس کا مقصد ذیلی ریاستی سطح پر قابل اعتماد سرکاری اعدادوشمار کو جمع کرنے، مرتب کرنے اور پھیلانے کے لیے ریاستی شماریاتی نظام کی شماریاتی صلاحیت اور آپریشنز کو بہتر/مضبوط بنانا ہے۔ مزید برآں، نیشنل سٹیٹسٹیکل سسٹمز ٹریننگ اکیڈمی (این ایس ایس ٹی اے)شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے تحت ایک پریمیئر سنٹرل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ’سرکاری اعدادوشمار اور متعلقہ شعبوں‘ پر باقاعدگی سے مختلف تربیتی پروگراموں کا اہتمام کرتا ہے جس میں ڈیجیٹل ٹولز، ڈیٹا اینالیٹکس اور ڈیٹا گورننس شامل ہیں تاکہ مرکزی اور ریاستی/مرکز کے زیر انتظام حکومتوں کے اعداد و شمار کے عملے کی استعداد کار میں اضافہ کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ معلومات شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، اور وزارت ثقافت میں وزیر مملکت راؤ اندرجیت سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ۔
****
(ش ح۔اص)
UR No 2211
(ریلیز آئی ڈی: 2226671)
وزیٹر کاؤنٹر : 4