وزارت سیاحت
روہتک ، ہریانہ میں سیاحت کی ترقی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 FEB 2026 12:19PM by PIB Delhi
سیاحتی مقامات اور مصنوعات کی ترقی اور فروغ بنیادی طور پر متعلقہ ریاستی حکومت (ایس جی)/مرکز کے زیر انتطام علاقوں (یو ٹی اے)کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔ وزارت سیاحت اپنے مرکزی شعبہ کے اسکیموں جیسے ‘سودیش درشن’ اور ‘پیلگریمیج ریجونیویشن اینڈ اسپریچوئل ہیریٹیج آگمینٹیشن ڈرائیو (پی آر اے ایس ایچ اے ڈی)کے تحت سیاحتی منصوبوں کی ترقی کے لیے مالی معاونت فراہم کرتی ہے، جو ملک میں سیاحتی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے اقدامات کی تکمیل کرتی ہیں۔ یہ معاونت متعلقہ ایس جی/یو ٹی اےکو فراہم کی جاتی ہے، جن سے منصوبہ جاتی تجاویز اسکیم کے رہنما خطوط، حکومتی ہدایات، فنڈوں کی دستیابی، اور ترجیحی فہرست کے مطابق وصول کی جاتی ہیں۔ وزارت کی اسکیموں کے تحت منظور شدہ منصوبے سیاحتی بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور مقامات پر سیاحتی تجربے کو بہتر بنانے پر مرکوز ہوتے ہیں۔ یہ اقدامات مقامی روزگار کے مواقع بھی پیدا کرتے ہیں اور مقامات پر سیاحوں کی سہولت اور آنے ولوں (وزٹر )کے تجربے کو بہتر بناتے ہیں۔ وزارت نے اپنی مرکزی ایجنسیوں کی امداد کی اسکیم کے تحت 2013 میں ٹلیار جھیل پر ملٹی میڈیا/لیزر شو کے نفاذکے لیے 5.00 کروڑ روپے کا منصوبہ منظور کیا تھا۔
حکومت ہند نے اپنی ‘ریاستوں کو سرمایہ کاری کے لیے خصوصی معاونت (اسپیشل اسسٹنس ٹو اسٹیٹس فار کیپٹل انویسٹمنٹ (ایس اے ایس سی آئی)- عالمی سطح پر آئیکونک سیاحتی مراکز کی ترقی(ڈیولپمنٹ آف آئکنک ٹورسٹ سینٹرز ٹو گلوبل اسکیل) اسکیم کے تحت حال ہی میں ہریانہ سمیت ملک میں پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے ، جس کا بنیادی مقصد ملک میں مشہور سیاحتی مراکز کو جامع طور پر تیار کرنا ، ان کی برانڈنگ اور عالمی سطح پر مارکیٹنگ کرنا ہے ۔
اگرچہ منصوبہ جاتی تجاویز وصول کرنا عمل کا حصہ ہے، فی الحال ہریانہ، بشمول روہتک ضلع، میں منصوبوں کی منظوری کے لیے وزارت سیاحت کے پاس کوئی زیر غور تجویز موجود نہیں ہے۔ ہریانہ میں وزارت سیاحت کی طرف سے سوادیش درشن، ایس ٹی 2.0، اور پی آر اے ایس ایچ اے ڈی اسکیموں کے تحت منظور شدہ منصوبوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
(روپے کروڑ وں میں)
|
Scheme
|
Name of the project/
Experience
|
Circuit/
Destination
|
Year of sanction
|
Sanction Amount
|
Amount released or
authorized (R), released
or authorised for utilization (A) and utilized (U)
|
|
Swadesh Darshan
|
Development of Tourism Infrastructures at places related to Mahabharata in Kurukshetra
|
Krishna Circuit
|
2016-17
|
77.39
|
76.74 (U)
|
|
Swadesh Darshan 2.0
|
Development of Adventure Tourism Hub at Tikkar Taal and Adventure Park
|
Panchkula
|
2024-25
|
26.68
|
2.67 (A)
|
|
Swadesh Darshan 2.0
|
Rejuvenation of Yadavindra Garden
|
Panchkula
|
2024-25
|
65.82
|
6.58 (A)
|
|
PRASHAD
|
Development of Nada Saheb Gurudwara and Mata Mansa Devi Temple in Panchkula District
|
Panchkula
|
2019-20
|
48.53
|
34.68 (U)
|
یہ معلومات سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے 9 فروری 2026 کو لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی تھی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح۔ ش آ۔ن ع)
U. No.2141
(ریلیز آئی ڈی: 2226468)
وزیٹر کاؤنٹر : 4