قبائیلی امور کی وزارت
قبائلی ثقافتی ورثے کا تحفظ اور فروغ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 FEB 2026 2:19PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت برائے قبائلی امور، جناب دُرگاداس اویکے نے آج راجیہ سبھا میں اطلاع دی کہ ملک بھر میں قبائلی ورثے، بشمول قبائلی فنون، زبانیں، زبانی روایات اور روایتی رواج کے تحفظ، دستاویزی اور فروغ کے لیے، وزارت قبائلی امور، حکومتِ ہند، مرکزی معاونت یافتہ اسکیم ‘قبائلی تحقیقی اداروں (ٹی آر آئی ایس) کی معاونت’ کے تحت، ریاستوں/مرکزی علاقوں میں موجود 29 قبائلی تحقیقی اداروں کو مالی معاونت فراہم کرتی ہے، جس میں بھارت کے شمال مشرقی علاقے کے ادارے بھی شامل ہیں۔قبائلی تحقیقی ادارے بنیادی طور پر ریاستی حکومت/مرکزی علاقے کی انتظامیہ کے ماتحت ادارے ہیں۔ ٹی آرآئی ایس وزارت کو متعلقہ ریاستی قبائلی فلاحی محکمے کے ذریعے سالانہ تفصیلی ایکشن پلان اور بجٹ کی ضروریات جمع کرواتے ہیں۔ فنڈز ریاستی حکومت کو ضرورت کے مطابق اور قبائلی امور کے سیکریٹری کی صدارت میں قائم ایپیکس کمیٹی کی منظوری کے بعد فراہم کیے جاتے ہیں۔ اسکیم ‘قبائلی تحقیقی اداروں کی معاونت’ کے تحت سال25- 2024 کے دوران شمال مشرقی علاقے کے ٹی آر آئی ایس سمیت ٹی آر آئی ایس کو جاری کردہ فنڈز کی تفصیلات ضمیمہ- I میں دی گئی ہیں۔
وزارت قبائلی امور اپنی اسکیم ‘قبائلی تحقیقی اداروں کی معاونت’ کے ذریعے شمال مشرقی ریاستوں کی قبائلی طبقات، فنکاروں یا ثقافتی پیشہ ور افراد کو مالی معاونت فراہم کرتی ہے، جو درج ذیل تجاویز سے متعلق ہیں: تحقیق و دستاویزی سرگرمیاں، تربیتی و صلاحیت سازی کے پروگرام، قبائلی تہواروں کا انعقاد، منفرد ثقافتی ورثے اور سیاحت کے فروغ کے لیے یاترا، اور قبائلی لوگوں کے تبادلے کے دورے تاکہ ان کے ثقافتی رواج، زبانیں اور رسومات محفوظ اور فروغ پائیں۔قبائلی تحقیقی اداروں کو منظور شدہ منصوبوں/سرگرمیوں کی تفصیلات وزارت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں:https://tribal.nic.in/Display_Apex_Minutes.aspx
قبائلی ورثے کے تحفظ، نمائش اور ثقافتی منتقلی میں قبائلی طبقات کو براہِ راست شامل کرنے کے لیے وزارت قبائلی امور کی جانب سے کئے گئے اقدامات درج ذیل ہیں:
- قبائلی امور کی وزارت درج ذیل سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے معاونت فراہم کرتی ہے:قومی قبائلی دستکاری میلہ، قومی/ریاستی قبائلی رقصی تہوار، آرٹ مقابلے، قبائلی پینٹنگز پر ورکشاپ-اورنمائش اور ریاستی سطح پر قبائلی شاعروں اور ادبی نشستیں۔
- اس کے علاوہ وزارت قبائلی میلے اور تہواروں کے انعقاد کے لیے فنڈ فراہم کرتی ہے، جیسے کہ تلنگانہ کے کویا قبیلے کی جانب سے منعقدہ ’میدار ام جاترا‘، ناگالینڈ کا ہارن بِل فیسٹیول، جھارکھنڈ کا سرہل فیسٹیول، گووا کا لوک اُتسو اور میزورم کا پاؤل کٹ فیسٹیول وغیرہ۔
- ادبی تہواروں اور ادبی مقابلوں کے انعقاد میں بھی تعاون فراہم کیا جاتا ہے۔
- قبائلی ادیبوں کو ترغیب دینے کے لیے کتابوں، مقامی نظمیں، کہانیاں جو قبائلی ادیب/مصنف لکھتے ہیں اور ان کے ترجمے کی اشاعت کے لیے معاونت فراہم کی جاتی ہے۔
- قبائلی طبقات سے زبانی ادب (گانے، پہیلیاں، گیت وغیرہ) جمع کرنے اور مختلف قبائل کی لوک کہانیاں اور لوک روایات کی دستاویز سازی کے لیے معاونت فراہم کی جاتی ہے تاکہ قبائلی لوک ورثے کے تحفظ اور فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔
- متنوع قبائل کی زندگی اور ثقافت سے متعلق نایاب اشیاء، ملبوسات، زیورات، ہتھیار وغیرہ کی نمائش کے لیے ایتھنوگرافک میوزیم کے قیام کی منظوری بھی دی جاتی ہے۔
ضمیمہ- I
|
نمبر شمار
|
ریاست
|
2024- 25
|
|
1
|
انڈمان اور نکوبار
|
0.00
|
|
2
|
آندھرا پردیش
|
0.00
|
|
3
|
اروناچل پردیش
|
150.00
|
|
4
|
آسام
|
270.00
|
|
5
|
بہار
|
99.00
|
|
6
|
چھتیس گڑھ
|
1100.00
|
|
7
|
گوا
|
200.00
|
|
8
|
گجرات
|
250.00
|
|
9
|
ہماچل پردیش
|
125.00
|
|
10
|
جموں و کشمیر
|
100.00
|
|
11
|
جھارکھنڈ
|
200.00
|
|
12
|
کرناٹک
|
200.00
|
|
13
|
کیرالہ
|
300.00
|
|
14
|
لداخ
|
99.00
|
|
15
|
مدھیہ پردیش
|
600.00
|
|
16
|
مہاراشٹر
|
250.00
|
|
17
|
منی پور
|
140.00
|
|
18
|
میگھالیہ
|
100.00
|
|
19
|
میزورم
|
723.14
|
|
20
|
ناگالینڈ
|
600.00
|
|
21
|
اوڈیشہ
|
600.00
|
|
22
|
راجستھان
|
0.00
|
|
23
|
سکم
|
200.00
|
|
24
|
تمل ناڈو
|
300.00
|
|
25
|
تلنگانہ
|
1300.00
|
|
26
|
تریپورہ
|
300.00
|
|
27
|
اتر پردیش
|
0.00
|
|
28
|
اتراکھنڈ
|
793.86
|
|
29
|
مغربی بنگال
|
0.00
|
|
|
کل
|
9000.00
|
********
ش ح– ع و –ص ج
U-2124
(ریلیز آئی ڈی: 2226420)
وزیٹر کاؤنٹر : 10