عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پارلیمانی سوال:مختلف وزارتوں/محکموں میں عوامی خدمات سے متعلق شکایات
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 FEB 2026 12:58PM by PIB Delhi
سنٹرلائزڈ عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کا نظام (سی پی جی آر اے ایم ایس) ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے جو شہریوں کے لیے خدمات کی فراہمی سے متعلق کسی بھی موضوع پر عوامی حکام کو اپنی شکایات درج کرانے کے لیے ساتوں دن چوبیس گھنٹےدستیاب ہے ۔ پچھلے تین سالوں (2023 ، 2024 اور 2025) کے دوران حکومت ہند کی وزارتوں/محکموں کو سی پی جی آر اے ایم ایس پر 51,15,713 عوامی شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 43,56,331 شکایات یعنی تقریبا فیصد85مقررہ وقت کے اندر نمٹا دی گئیں۔
آر ٹی آئی سے متعلق امور سی پی جی آر اے ایم ایس میں شکایات کے ازالے کے لیے زیرِ غور نہیں لیے جاتے۔
حکومت نے شفافیت اور جوابدہی کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، جن میں سی پی جی آر اے ایم ایس کے ذریعے وقت کی پابندی کے ساتھ شکایات کے ازالے کا نظام اور ڈیش بورڈ پر مبنی نگرانی،ای - آفس کا استعمال برقی فائلوں کی نقل حرکت کے لیے نیشنل ای-سروس ڈیلیوری اسسمنٹ (این ای ایس ڈی اے) کے ذریعے عوامی خدمات فراہم کرنے والے پورٹلوں کی معیار اور کارکردگی کا جائزہ، اور ڈیش بورڈز، سروس ڈیلیوری اینالیٹکس، اور کال سینٹرز کے ذریعے شہریوں کے فیڈبیک کا وسیع استعمال شامل ہیں۔ مزید برآں، حقِ معلومات ایکٹ(رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ ) 2005 شفافیت اور جوابدہی کے لیے قانونی فریم ورک فراہم کرتا ہے، جو سیکشن 4 کے تحت معلومات کے فعال اجراء کا تقاضا کرتا ہے، اس طرح اہم معلومات عوامی دائرہ میں آ جاتی ہیں اور انفرادی آر ٹی آئی درخواستوں کی ضرورت کم ہو جاتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح۔ ش آ۔ن ع)
U. No.2138
(ریلیز آئی ڈی: 2226404)
وزیٹر کاؤنٹر : 8