سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
‘آر ای این کے ای ’کمیشن کی سفارشات کا نفاذ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 FEB 2026 11:46AM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور بااختیاربنانے کی وزارت کے وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے آج راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں بتایا کہ سماجی انصاف اور بااختیاربنانے کی وزارت نے مارچ 2005 میں آر ای این کے ای قائم کیا تھا تاکہ ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش قبائل سے متعلق مسائل کا جائزہ لیا جا سکے۔ کمیشن نے اپنی رپورٹ جولائی 2008 میں پیش کی تھی۔
کمیشن کی سفارشات پر غور کرنے کے بعد مرکزی حکومت نے ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش قبائل کے لیے تین سال کی مدت کے لیے قومی کمیشن ( این سی ڈی این ٹی) قائم کیا تھا۔ بعد ازاں این سی ڈی این ٹی کی سفارش پر 2019 فروری میں ڈی نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش کمیونٹیز کے لیے ترقی اور فلاحی بورڈ قائم کیا گیا تھا۔
مزید یہ کہ ڈی نوٹیفائیڈ اور خانہ بدوش قبائل کواقتصادی طور پر بااختیاربنانے سے متعلق اسکیم ( ایس ای ای ڈی) سال 2022 میں ان کمیونٹیز کی فلاح و بہبود اور اقتصادی طور پر بااختیاربنانے کے لیے شروع کی گئی تھی۔ ایس ای ای ڈی اسکیم کے لیے کل مالی وسائل 200 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جو 22–2021 سے 26–2025 کی مدت کے لیے ہیں۔
****
ش ح۔ ش م۔ ش ت
U NO:-2119
(ریلیز آئی ڈی: 2226277)
وزیٹر کاؤنٹر : 8