وزارت دفاع
وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے گئے ڈرافٹ ڈیفنس ایکوزیشن پروسیجر (ڈی اے پی)- 2026 پر تبصرے طلب کیے گئے ہیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 FEB 2026 8:50PM by PIB Delhi
محکمہ دفاع نے مشترکہ آتم نربھرتا اور انٹیگریشن ، فورس ماڈرنائزیشن اور پیداوار کو بڑھانے کے ساتھ حصول کی رفتار کو آگے بڑھانے کے لیے ’ڈیفنس ایکوزیشن پروسیجر (ڈی اے پی)-2026‘ کا مسودہ تیار کیا ہے ، جس سے ملک میں دفاعی ماحولیاتی نظام کی تیزی سے ترقی ہوگی ۔ مجوزہ مسودے کا مقصد ہندوستان کے دفاعی حصول کو تیزی سے بدلتے ہوئے اہمیت کے حامل جغرافیائی منظر نامے، ہندوستانی معیشت کی ترقی ، انسانی سرمائے کی مہارت، ملک میں نجی دفاعی صنعت کی ترقی اور جدید جنگ کے تکنیکی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے ۔
اگر اسے ایک مرتبہ منظوری مل جاتی ہے، تب یہ رائج دفاعی حصول کے طریقہ کار-2020 کی جگہ لے لے گا ۔ ڈی اے پی ، جو دفاع میں ’آتم نربھر بھارت’ پہل کا سنگ بنیاد ہے ، خریداری کے لیے (ہندوستانی-آئی ڈی ڈی ایم) (مقامی طور پر ڈیزائن کردہ ، فروغ یافتہ اور تیار کردہ) زمرے کے لیے ادارہ جاتی ترجیح پر مرکوز ہے ، جس سے گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ ملتا ہے اور درآمدات میں موثر کمی واقع ہوتی ہے ۔
مجوزہ مسودہ تکنیکی دستیابی اور مینوفیکچرنگ کی تیاری کی بنیاد پر درجہ بندی اور خریداری کی حکمت عملی ، مختصر تکنیکی سائیکل کے ساتھ آلات کے تیزی سے حصول کے لیے خصوصی طریقہ کار ، بڑے پلیٹ فارمز کی اسپائرل ڈیزائننگ اور خریداری ، بڑی خریداری سے پہلے جدید ٹیکنالوجی کا استحصال ، عملی دیسی مواد (آئی سی) اور دیسی ڈیزائن (آئی ڈی) مواد کی تشخیص اور مقامی فوجی مواد کے استعمال کو بھی یقینی بنائے گا ۔
نیا ڈی اے پی مالی اور تجرباتی معیار کو آسان بنانے کی تجویز پیش کرتا ہے تاکہ شمولیتی شرکت کو فروغ دیا جا سکے، تیز تر حصول کے لیے فیصلہ سازی کےاختیارات کو تفویض کیا جاسکے، تجربات اور معیار کی یقین دہانی کے عمل کو جدید بنایا جاسکے، حصولی طریقہ کار اور عمل میں ڈیجیٹائزیشن اور آٹومیشن کو زور دار طریقے سے متعارف کرایا جاسکے، مقامی ڈیزائننگ اور آئی پی آر کے تحفظ پر توجہ کے ساتھ خود کفالت (آتم نربھرتا) کو فروغ دیا جاسکے نیز اختراعات کے لیے مراعات دی جائیں۔ یہ ڈی اے پی دفاعی صنعتکاری اور برآمدات کو بڑھائے گا اور درآمد پر صرف اُن آلات تک پابندی ہوگی جو مقامی طور پر دستیاب نہ ہوں یا انتہائی اہم ہوں۔
مسودہ ڈی اے پی- 2026 دستاویز، جس میں رہنما اصولوں اور ضمیموں پر مشتمل ہینڈ بک (کتابچہ )بھی شامل ہے، وزارتِ دفاع کی ویب سائٹ (https://mod.gov.in/) پر اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔
وزارتِ دفاع مسودہ ڈی اے پی- 2026 پر شرکاء سے تبصرے / تجاویز ای میل کے ذریعے دے گئے ویب سائٹ لنک پر secy-dap2025[at]gov[dot]in یا tmls-mod[at]nic[dot]in پر طلب کرتی ہے۔ آراء پی ڈی ایف یا ایم ایس ورڈ فارمیٹ میں ویب سائٹ پر فراہم کردہ مقررہ فارمیٹ کے مطابق تین ہفتے کے اندر، یعنی03 مارچ 2026 تک ارسال کئے جائیں۔
جبکہ دفاعی خریداری دستی (ڈی پی ایم) 2025 دفاعی سازوسامان/پلیٹ فارم/نظام وغیرہ کی دیکھ بھال اور استحکام سے متعلق ہے۔ اخراجات کے محصولات کے عنوان کے تحت دفاعی حصول کا طریقہ کار (ڈی اے پی) اخراجات کے کیپٹل ہیڈ کے تحت آلات/پلیٹ فارم/نظام وغیرہ کی سرمایہ خریداری سے متعلق ہے ۔
ڈی اے پی- 2026 کا مقصد قوم کی سلامتی اور تکنیکی ترقی کو ایک ہی دھاگے میں پرونا ہے اور وِکست بھارت-2047 کے لیے ایک بنیاد فراہم کرنا ہے۔
****
ش ح۔ ش م۔ ش ت
U NO:-2099
(ریلیز آئی ڈی: 2226181)
وزیٹر کاؤنٹر : 6