زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
زرعی ترقی کے لیے فنڈ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 FEB 2026 6:35PM by PIB Delhi
دیہی شعبے اور زرعی شعبے کے لیے بجٹ کی تخصیص حکومت کی مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے تحت سالانہ کی جاتی ہے، جن میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت اور متعلقہ وزارتیں/ محکمے شامل ہیں۔ موجودہ مالی سال 2025-26 میں دیہی شعبے اور زرعی شعبے کی ترقی کے لیے وزارت دیہی ترقی کو 190405.53 کروڑ روپے اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کو 137756.55 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
زرعی ترقی کے مقصد کے لیے زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کو مجموعی بجٹ کے تناسب سے کل 2.71 فیصد بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
زراعت ریاستی موضوع ہے، تاہم حکومت ہند مختلف اسکیموں اور پروگراموں کے ذریعے ریاستی حکومتوں کی کوششوں کو تقویت فراہم کرتی ہے۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے اپنی اسکیموں اور پروگراموں کی پالیسی سازی اور نفاذ کی رہنمائی کے لیے ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی ہے۔ ان ترجیحی شعبوں میں کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کے لیے پیداواریت میں بہتری، فصلوں میں تنوع، کاشت کی لاگت میں کمی، منڈیوں تک بہتر رسائی، غذائی و تغذیاتی تحفظ کو مضبوط بنانا، فصل بیمہ کے ذریعے خطرات میں کمی اور کسانوں کی آمدنی کا تحفظ؛ میکانائزیشن، ڈیجیٹل زراعت اور جدید ٹیکنالوجیز کا فروغ؛ آبپاشی کے دائرہ کار میں توسیع اور پانی کے مؤثر استعمال میں بہتری اور کسانوں کو علم و مہارت سے بااختیار بنانے کے لیے استعداد کار بڑھانے اور توسیعی خدمات شامل ہیں۔ حکومت ابھرتے ہوئے چیلنجوں اور شعبہ جاتی ضروریات کے پیش نظر ان ترجیحی شعبوں کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیتی رہتی ہے۔
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔
**************
ش ح۔ ف ش ع
10-02-2026
U: 2081
(ریلیز آئی ڈی: 2226081)
وزیٹر کاؤنٹر : 4