بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

برقی گاڑیوں میں آگ لگنے کے واقعات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 FEB 2026 4:30PM by PIB Delhi

حکومت برقی گاڑیوں میں آگ لگنے کے واقعات سے باخبر ہے۔ اگرچہ ملک بھر میں صرف بیٹری میں آگ لگنے کے واقعات سے متعلق کوئی مخصوص اور مرکزی سطح کا ڈیٹا دستیاب نہیں ہے، تاہم سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت  (ایم او آر ٹی ایچ) نے سڑک حادثات کی نگرانی کے لیے ای-ڈی اے آر (الیکٹرک ڈیٹیلڈ ایکسیڈنٹ رپورٹ) پورٹل نافذ کیا ہے۔

ای-ڈی اے آر پورٹل پر دستیاب معلومات کے مطابق، جہاں 14 نومبر 2022 سے موٹرائزڈ برقی گاڑیوں کے لیے ایک مخصوص اندراج شامل کیا گیا، گزشتہ تین برسوں کے دوران مختلف ریاستوں میں برقی گاڑیوں سے متعلق کل 23,865 حادثات ریکارڈ کیے گئے ہیں، جیسا کہ ذیل میں دی گئی جدول میں تفصیل موجود ہے۔

ان حادثات میں سے، اسی مدت کے دوران مختلف ریاستوں میں برقی گاڑیوں میں آگ لگنے کے 26 واقعات رپورٹ کیے گئے ہیں، جن کی تفصیل بھی ذیل میں درج ہے:

نمبر شمار

سال

برقی گاڑیوں سے متعلق حادثات کی تعداد

برقی گاڑیوں میں آگ لگنے کے حادثات کی تعداد

1

2023

5,594

8

2

2024

7,817

9

3

2025

10,454

9

 

کل

23,865

26

ان واقعات کی بنیادی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او)، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (آئی آئی ایس سی)، بنگلورو اور نیول سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل لیبارٹری (این ایس ٹی ایل)، وشاکھا پٹنم کے آزاد ماہرین پر مشتمل ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی۔ اس کمیٹی اور بعد ازاں ماہرین کی ایک اور کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر حکومت نے درج ذیل اقدامات کا نفاذ کیا:

حفاظتی معیارات میں ترامیم: سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے بیٹری اور اس کے اجزاء، نیز بیٹری مینجمنٹ سسٹم (بی ایم ایس) اور برقی گاڑیوں سے متعلقہ نظاموں کے لیے حفاظتی معیارات وضع کرنے کی سفارشات پیش کرنے کے لیے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں، ایم او آر ٹی ایچ نے نوٹیفکیشن ایس او  4567 (ای) مؤرخہ 28.09.2022 کے ذریعے آٹوموٹو انڈسٹری اسٹینڈرڈز میں ترمیم کی، جن میں شامل ہیں:

اے آئی ایس: 156 — ایل کیٹیگری (چار پہیوں سے کم والی موٹر گاڑیاں اور کوآڈری سائیکل) برقی پاور ٹرین گاڑیوں کے لیے مخصوص تقاضے؛ اے آئی ایس: 038  (ریویژن 2) — ایم کیٹیگری (کم از کم چار پہیوں والی مسافر بردار موٹر گاڑیاں) کے لیے مخصوص تقاضے۔ این کیٹیگری (کم از کم چار پہیوں والی وہ موٹر گاڑیاں جو سامان کی ترسیل کے لیے استعمال ہوتی ہیں)، الیکٹرک پاور ٹرین گاڑیاں،  تاکہ ایل، ایم اور این کیٹیگری کی الیکٹرک پاور ٹرین گاڑیوں میں استعمال ہونے والی ٹریکشن بیٹری کے لیے تکنیکی تقاضے مقرر کیے جا سکیں۔ مذکورہ ترامیم 01 دسمبر 2022 سے نافذ العمل ہیں۔

پیداوار کی مطابقت (سی او پی) : سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے جی ایس آر  888 (ای) مؤرخہ 19.12.2022 کے تحت ایک نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں تمام اقسام کی برقی گاڑیوں، بشمول کوآڈری سائیکلز، ای رکشاز، دو پہیہ اور چار پہیہ گاڑیوں کے لیے سی او پی سے متعلق تقاضے طے کیے گئے ہیں۔

حکومت کا ملک میں برقی گاڑیوں کی تیاری یا استعمال کو روکنے کا کوئی منصوبہ یا ارادہ نہیں ہے۔ پیداوار روکنے کے بجائے، حکومت کی حکمتِ عملی یہ ہے کہ سخت تر ٹیسٹنگ معیارات اور مؤثر ضابطہ جاتی نگرانی کے ذریعے حفاظتی نظام کو مضبوط کیا جائے، جبکہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کے اہداف حاصل کرنے اور فوسل فیول پر انحصار کم کرنے کے لیے برقی گاڑیوں کے فروغ کا عمل جاری رکھا جائے۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے بھاری صنعت کے وزیرِ مملکت  جناب بھوپتی راجو سری نواس  ورما نے فراہم کیں۔

 

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 2073


(ریلیز آئی ڈی: 2226064) وزیٹر کاؤنٹر : 3
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी