|
زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
ای-نام پلیٹ فارم کا طریقہ کار
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 FEB 2026 6:38PM by PIB Delhi
حکومت وقتاً فوقتاً قومی زرعی منڈی (ای-نام) پلیٹ فارم کے کام کاج کا جائزہ لیتی ہے تاکہ اس کی کارکردگی اور کسانوں میں، بالخصوص چھوٹے اور حاشیے پر موجود کسانوں کے درمیان اس کی رسائی کی نگرانی کی جا سکے۔ 31.01.2026 تک ای-نام پلیٹ فارم پر 1.79 کروڑ کسان رجسٹرڈ ہیں، جن میں چھوٹے کسان بھی شامل ہیں۔
31.01.2026 تک، 23 ریاستوں اور 4 مرکز زیر انتظام علاقوں میں واقع 1522 منڈیاں ای-نام کے ساتھ مربوط کی جا چکی ہیں۔ گزشتہ تین مالی برسوں کے دوران ای-نام کے ذریعے تجارت کی گئی زرعی پیداوار کی ریاست وار مقدار ضمیمہ میں دی گئی ہے۔
ای-نام منڈیوں تک رسائی، حقیقی وقت میں قیمتوں کی معلومات، زرعی پیداوار کے معیار کی جانچ کی سہولت فراہم کرتا ہے اور صفائی، چھنٹائی اور پیکنگ کے لیے بنیادی ڈھانچہ مہیا کرتا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے کسان 100 کلومیٹر کے دائرے میں موجود ای-نام منڈیوں کی معلومات، راستے کے نقشے اور جاری قیمتوں سے آگاہی حاصل کر سکتے ہیں، جس سے وہ اپنی پیداوار فروخت کرنے کے بارے میں باخبر فیصلہ کر سکتے ہیں۔ پلیٹ فارم کا ای-ادائیگی نظام کسانوں کو بروقت ادائیگی یقینی بناتا ہے۔ آن لائن کسان رجسٹریشن، فارم گیٹ اور ایف پی او کی براہ راست شرکت، قیمتوں کی معلومات کے لیے ایگمارک نیٹ کے ساتھ انضمام اور کثیر لسانی موبائل ایپ جیسی سہولیات نے منڈی تک رسائی اور شفافیت کو بہتر بنایا ہے۔ ای-نام ایپلی کیشن ویب اور موبائل دونوں پر دستیاب ہے۔ ای-نام صارفین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ایک ٹول فری ہیلپ لائن نمبر (1800-270-0224) بھی فراہم کیا گیا ہے۔ کسانوں اور دیگر متعلقہ فریقین کو آن لائن منڈی تک رسائی کی ترغیب دینے کے لیے تمام ای-نام منڈیوں میں سال میں دو مرتبہ تربیتی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ، سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے رہنمائی ویڈیو بھی فراہم کی گئی ہیں۔
ضمیمہ
ای-نام کے ذریعے تجارت کی جانے والی زرعی پیداوار کا ریاست کے لحاظ سے کل حجم
|
S.No.
|
States/ Parameters
|
Trade Quantity (in MT)
|
|
2022-23
|
2023-24
|
2024-2025
|
|
1
|
Andhra Pradesh
|
11,34,003
|
12,20,259.70
|
12,01,115.74
|
|
2
|
Assam
|
17
|
0.001
|
0
|
|
3
|
Bihar
|
9
|
13.25
|
3,307.73
|
|
4
|
Chandigarh
|
1,89,043
|
2,23,265.99
|
1,19,813.57
|
|
5
|
Chhattisgarh
|
1,34,138
|
1,19,422.12
|
2,42,343.44
|
|
6
|
Goa
|
3
|
127.327
|
195.533
|
|
7
|
Gujarat
|
3,31,000
|
5,36,104.13
|
4,14,252.42
|
|
8
|
Haryana
|
41,37,028
|
49,91,074.59
|
44,94,274.80
|
|
9
|
Himachal Pradesh
|
60,420
|
59,130.69
|
46,713.19
|
|
10
|
Jammu and Kashmir
|
9,207
|
62,871.82
|
95,113.06
|
|
11
|
Jharkhand
|
5,423
|
4,919.77
|
3,492.33
|
|
12
|
Karnataka
|
40,769
|
47,110.52
|
40,870.50
|
|
13
|
Kerala
|
271
|
153.484
|
85.634
|
|
14
|
Madhya Pradesh
|
17,33,450
|
17,43,815.54
|
18,04,211.78
|
|
15
|
Maharashtra
|
11,01,485
|
7,76,832.36
|
11,65,541.47
|
|
16
|
Nagaland
|
97
|
720.79
|
278.87
|
|
17
|
Odisha
|
4,45,876
|
5,01,962.31
|
7,08,250.60
|
|
18
|
Puducherry
|
14,027
|
6,667.05
|
4,348.11
|
|
19
|
Punjab
|
4,85,095
|
4,11,297.91
|
4,57,712.09
|
|
20
|
Rajasthan
|
65,36,247
|
58,21,688.39
|
66,09,443.03
|
|
21
|
Tamil Nadu
|
5,36,044
|
8,25,967.20
|
7,96,990.03
|
|
22
|
Telangana
|
8,19,465
|
9,80,297.71
|
8,74,138.06
|
|
23
|
Tripura
|
1
|
3.645
|
19.62
|
|
24
|
Uttar Pradesh
|
7,49,865
|
8,97,625.02
|
10,89,948.37
|
|
25
|
Uttarakhand
|
1,05,887
|
1,91,283.32
|
2,71,286.83
|
|
26
|
West Bengal
|
10,443
|
22,540.93
|
32,123.55
|
|
|
Total
|
1,85,79,313
|
1,94,45,156
|
2,04,75,870
|
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔
*********
ش ح۔ ف ش ع
U: 2079
(ریلیز آئی ڈی: 2226051)
|