بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم ای-ڈرائیو اسکیم کے تحت مالی مراعات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 FEB 2026 4:37PM by PIB Delhi

پی ایم الیکٹرک ڈرائیو ریوولیوشن اِن انوویٹیو وہیکل انہانسمنٹ (پی ایم ای- ڈرائیور) اسکیم کے تحت، یکم اپریل 2024 سے 31 مارچ 2026 کے دوران رجسٹر ہونے والی  24,79,120 برقی دو پہیہ گاڑیوں (ای- 2 ڈبلیوز) کی حوصلہ افزائی کے لیے 1,772 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت اہل برقی دو پہیہ گاڑیوں کے خریداروں کو ترغیبات (انسنٹیو) خریداری کے وقت قیمت میں براہِ راست کمی کی صورت میں دی جاتی ہیں، جس کی بعد ازاں بھاری صنعت کی وزارت (ایم ایچ آئی) اصل سازوسامان تیار کرنے والی کمپنیوں (او ای ایم) کو ادائیگی کرتی ہے۔

یہ اسکیم برقی گاڑیوں کے تیار کنندگان کو کسی قسم کی ٹیکس چھوٹ فراہم نہیں کرتی۔ اگرچہ پی ایم ای- ڈرائیور کے تحت براہِ راست مراعات صارفین کے لیے مخصوص ہیں، تاہم تیار کنندگان کو آٹوموبائل اور آٹو کمپوننٹس کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹو (پی ایل آئی) اسکیم کے ذریعے سہارا دیا جاتا ہے، جس کے تحت اہل ایڈوانسڈ آٹوموٹو ٹیکنالوجی (اے اے ٹی) مصنوعات کی متعین فروختی قدر پر 13 فیصد سے 18 فیصد تک مراعات دی جاتی ہیں۔

مزید برآں، پی ایم ای- ڈرائیور اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار کنندگان کو مرحلہ وار مینوفیکچرنگ پروگرام  (فیسڈ مینوفیکچرنگ پروگرام پی ایم پی) پر عمل کرنا لازمی ہے، جس کے تحت مخصوص برقی گاڑیوں کے پرزہ جات کی بتدریج مقامی سطح پر تیاری کو فروغ دیا جاتا ہے، تاکہ ملک میں برقی گاڑیوں کی تیاری کے مضبوط ماحولیاتی نظام کو فروغ مل سکے۔

یہ اسکیم پورے بھارت میں نافذ کی جا رہی ہے، جس کے تحت شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں مراعات یکساں طور پر دستیاب ہیں۔

5 فروری 2026 تک، پی ایم ای- ڈرائیور اسکیم کے تحت 14,39,224 برقی دو پہیہ گاڑیوں کے لیے بھاری صنعت کی وزارت کی جانب سے او ای ایم کو مجموعی طور پر 1,182.32 کروڑ روپے کی مراعاتی رقم ادا کی جا چکی ہے۔ یکم اپریل 2024 سے 5 فروری 2026 کے دوران پی ایم ای- ڈرائیور اسکیم کے تحت مراعات حاصل کرنے والی برقی دو پہیہ گاڑیوں کی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے تفصیلات ذیل میں فراہم کی گئی ہیں۔

نمبر شمار

ریاست

ترغیبات حاصل کرنے والی برقی دو پہیہ گاڑیوں (ای-2 ڈبلیوز) کی تعداد

1

مہاراشٹر

2,71,849

2

کرناٹک

1,57,534

3

تمل ناڈو

1,43,914

4

اتر پردیش

1,15,246

5

راجستھان

94,004

6

مدھیہ پردیش

88,869

7

کیرالہ

87,524

8

اوڈیشہ

74,804

9

آندھرا پردیش

72,372

10

گجرات

70,427

11

تلنگانہ

51,085

12

چھتیس گڑھ

36,317

13

مغربی بنگال

30,423

14

دہلی

30,287

15

پنجاب

29,092

16

بہار

22,982

17

ہریانہ

18,784

18

جھارکھنڈ

10,232

19

گوا

9,235

20

اتراکھنڈ

8,938

21

پڈوچیری

4,273

22

آسام

3,827

23

جموں و کشمیر

2,741

24

چندی گڑھ

1,641

25

ہماچل پردیش

1,050

26

میزورم

625

27

تریپورہ

529

28

میگھالیہ

179

29

منی پور

162

30

دمن اور دیو

106

31

دادر اور نگر حویلی

78

32

اروناچل پردیش

32

33

جزائر انڈمان و نکوبار

31

34

سکم

14

35

لکشدیپ

9

36

ناگالینڈ

9

 

کل

14,39,224

یہ معلومات آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے بھاری صنعت کے وزیر مملکت  جناب بھوپتی راجو سری نواس ورما نے فراہم کیں۔

 

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 2071


(ریلیز آئی ڈی: 2226050) وزیٹر کاؤنٹر : 3
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी