وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

اے آئی آئی اے  کی طرف سےناڑی  پریکشاکے موضوع پریک روزہ قومی ورکشاپ کا انعقاد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 FEB 2026 9:12PM by PIB Delhi

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید(اے آئی آئی اے) ، نئی دہلی کے شعبۂ روگ نیدان ایوم  وکریتی وِگیان (آر این وی وی) نے آج ادارے کے کیمپس میں ناڑی  پریکشا کے موضوع پر یک روزہ قومی ورکشاپ کامیابی کے ساتھ منعقد کی۔ ورکشاپ میں دہلی-این سی آر اور قریبی ریاستوں، جن میں ہریانہ اور اتر پردیش شامل ہیں، کے 19 آیورویدک کالجوں کے فیکلٹی ممبران اور اسکالرس نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔

افتتاحی تقریب میں پروفیسر (وی ڈی) پی کے پرجاپتی، ڈائریکٹر، اے آئی آئی اے نے شرکت کی، جبکہ اس موقع پر ڈاکٹر آر کے یادو، ڈین (پی جی)، ڈاکٹر راجہ رام مہتو، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ(اے ایم ایس) اور ڈاکٹر وِویک اگروال، صدر شعبۂ آر این وی وی بھی موجود تھے۔

افتتاحی خطاب میں پروفیسر (وی ڈی) پی کے پرجاپتی نے عملی، منظم اور شواہد پر مبنی طریقوں کے ذریعے آیوروید کی  تشخیصی مہارتوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ کلاسیکی تشخیصی آلے کے طور پر  ناڑی پریکشا کی  معاصر معنویت کواہمیت دیتے ہوئے  انہوں نے اس کی علمی مضبوطی اور طبی تصدیق کی اہمیت پر زور دیا۔ اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے معروف آیورویدک ڈاکٹروں کو یاد کیا جنہوں نے ناڑی پریکشا  کے شعبے میں شاندار خدمات انجام دی ہیں، جن میں ویدیا بسنت لاد، پروفیسر آر کے سنگھ اور پروفیسر ایم ایس بگھیل شامل ہیں۔ انہوں نے نئی ٹیکنالوجیز جیسے ناڑی ترانگنی (Nadi Tarangini) ایپ اور دیگر ابھرتے ہوئے تشخیصی آلات کے استعمال کے ذریعے تصدیق کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ورکشاپ میں معروف ناڑی وید ڈاکٹر سدھا شرما اور ڈاکٹر راجیو شرما بطور مہمان مقررین شامل ہوئے۔ انہوں نے عملی مظاہروں، ہینڈز آن تربیت، اور گہرے مباحثوں کے ذریعے اپنے وسیع طبی تجربات سے شرکاء کو ناڑی پریکشا کے فن اور سائنس کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم کیں۔ سیشنز میں تشریحی تکنیکوں اور روایتی آیورویدک حکمت کو جدید تشخیصی فہم کے ساتھ مربوط کرنے پر خاص توجہ دی گئی۔

ورکشاپ کا مقصد ناڑی پریکشا کے عملی اور طبی پہلوؤں کو اسکالر اور فیکلٹی دونوں سطحوں پر عام کرنا تھا، تاکہ اسے بنیادی طبی عمل میں مؤثر طریقے سے شامل کیا جا سکے۔ انٹرایکٹو سیشنز، لائیو نمائش  اور کیس بیسڈ مباحثوں نے شرکاء کو بھرپور تجرباتی تعلیم فراہم کی۔

یہ علمی اقدام اے آئی آئی اے کی آیوروید تعلیم میں معیار، صلاحیت سازی  اور قومی سطح پر مستند تشخیصی طریقہ کار کو فروغ دینے کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ش ع۔ج ا

U-2015


(ریلیز آئی ڈی: 2225771) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी