صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
ہندوستان کی صدر جمہوریہ نے سیشلز کے صدر کی میزبانی کی
ہندوستان سیشلز کی ترقی اور سلامتی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
09 FEB 2026 9:32PM by PIB Delhi
صدر جمہوریۂ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (9 فروری 2026) کو راشٹرپتی بھون میں جمہوریہ سیشلز کے صدر ڈاکٹر پیٹرک ہرمینی کا استقبال کیا ۔ اس موقع پرانہوں ڈاکٹر پیٹرک کے اعزاز میں ایک پر وقارضیافت کا اہتمام بھی کیا ۔

ہندوستان کے پہلے سرکاری دورے پر آئے سیشلز کے صدر ہرمینی کا خیر مقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ سیشلز کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات باہمی اعتماد اور احترام اور جمہوریت اور تکثیریت میں مشترکہ یقین پر مبنی ہیں ۔ بحر ہند کی لہریں اور ہمارے لوگوں کے درمیان گہرے ثقافتی روابط ہمیں ایک دوسرے سے جوڑے ہوئے ہیں ۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ اس سال سیشلز اپنی آزادی کے 50 سال منا رہا ہے اور ہم ہندوستان-سیشلز سفارتی تعلقات کی50 ویں سالگرہ بھی منا رہے ہیں ۔ اس لیےان کایہ دورہ بہت خاص وقت پر ہو رہا ہےجو بہت اہمیت کا حامل ہے ۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ سیشلز ہندوستان کے مہاساگر ویژن میں ایک اہم مقام رکھتا ہے ۔ جس کا مقصد ترقی کے لیے تجارت ، پائیدار ترقی کے لیے صلاحیت سازی اور مشترکہ مستقبل کے لیے باہمی سلامتی وتحفظ کے ستونوں پر مبنی تعاون کو مزیدمضبوط کرنا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس وژن کے تحت ہندوستان سیشلز کی ترقیاتی اور سلامتی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے ۔

صدر جمہوریہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس دورے کے دوران اعلان کردہ خصوصی اقتصادی پیکیج سے سیشلز کے کئی ترجیحی شعبوں جیسے صحت ، بنیادی ڈھانچہ،تعلیم ، دفاع اور صلاحیت سازی میں بھارت-سیشلز تعاون کو نئی رفتار ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ’’بہتر روابط کے ذریعے پائیداری ، اقتصادی ترقی اور سلامتی کے لیے بھارت-سیشلز مشترکہ وژن‘‘ آنے والے سالوں میں ہمارے تعاون کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا ۔

دونوں لیڈروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بھارت-سیشلز دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے بے پناہ امکانات ہیں ۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوںمیں دونوں ممالک ہمارے عوام کے باہمی مفاد اور بحر ہند کے خطے میں امن ، استحکام اور خوشحالی کے لیےمزید قریب آئیں گے ۔
صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے براہِ کرم یہاں کلک کریں-
*************
(ش ح ۔ع و۔ن م(
U. NO.2003
(ریلیز آئی ڈی: 2225684)
وزیٹر کاؤنٹر : 7