سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ اے آئی  کے ذریعہ اسپانسر شدہ بنیادی ڈھانچہ سرمایہ کاری ٹرسٹ ’راج مارگ انفر انویسٹمنٹ ٹرسٹ‘ نے  پانچ قومی شاہراہ اثاثوں پر رعایت حاصل کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 FEB 2026 8:26PM by PIB Delhi

این ایچ اے آئی نے چار ریاستوں میں 260 کلو میٹر سے زیادہ فاصلے پر محیط پانچ سیکشنوں کے اثاثوں کو نقدی کی شکل میں لانے کے لیے راج مارگ انفرا انویسٹمنٹ ٹرسٹ (آر آئی آئی ٹی) کے 9500 کروڑ روپے کے آفر کو منظوری دے دی ہے۔ نقدی کی شکل میں لائے گئے اثاثہ جات میں جھارکھنڈ میں 80.52 کلو میٹر طویل گورہر – بروا اڈہ سیکشن، آندھرا پردیش میں 69.4 کلو میٹر طویل چلکلورپیٹ- وجے واڑہ سیکشن، 32.6 کلو میٹر طویل چنئی بائی پاس، تمل ناڈو میں 33 کلو  میٹر طویل چنئی – ٹاڈا سیکشن اور کرناٹک میں 44.6 کلو میٹر طویل نیل منگلا- تمکر سیکشن شامل ہیں۔

اس موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے این ایچ اے آئی کے چیئرمین جناب سنتوش کمار یادو نے کہا، "اس سرکاری دائرہ کار کی بنیادی ڈھانچہ سرمایہ کاری ٹرسٹ کے ذریعے، خوردہ سرمایہ کاروں کو نہ صرف آپریشنل نیشنل ہائی وے کے اثاثوں سے مستحکم اور پرکشش منافع کمانے کا موقع ملے گا بلکہ قومی بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں اپنا تعاون دینے میں ملکیت اور فخر کا احساس بھی پیدا ہوگا۔"

سرکاری دائرہ کار کے بنیادی ڈھانچہ سرمایہ کاری ٹرسٹ کے ذریعہ منیٹائزیشن حکومت ہند کے منیٹائزیشن پائپ لائن  کے مقاصد سے  ہم آہنگ ہے۔ یہ مقاصد ہیں مصروف عمل بنیادی ڈھانچہ اثاثوں سے قدر و قیمت حاصل کرنا اور بنیادی ڈھانچہ انتظام کاری میں نجی شعبے کی شراکت داری میں اضافہ کرنا۔ آئندہ 3 سے 5 برسوں میں، این ایچ اے آئی کا منصوبہ آر آئی آئی ٹی کو تقریباً 1500 کلو میٹر  کے مزید اثاثے فراہم کرانے کا ہے۔

این ایچ اے آئی کے زیر اہتمام راج مارگ انفرا انویسٹمنٹ ٹرسٹ (آر آئی آئی ٹی) کا مقصد قومی شاہراہ کے اثاثوں کی منیٹائزیشن کی صلاحیت کو واشگاف کرنا ہے جبکہ بنیادی طور پر خوردہ اور گھریلو سرمایہ کاروں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک اعلیٰ معیار، طویل مدتی سرمایہ کاری کا وسیلہ تیار کرنا ہے۔ یہ پہل قدمی قومی شاہراہ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی کہانی میں عوامی شرکت کو وسیع کرنے میں ایک اہم قدم ہے۔ یہ ترقی این ایچ اے آئی کے اثاثے کو نقدی کی شکل میں لانے کے پروگرام میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے اور ہندوستان کے پختہ سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے پورٹ فولیو میں سرمایہ کاروں کے مسلسل اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:1997


(ریلیز آئی ڈی: 2225641) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी