وزارات ثقافت
اے ایم اے ایس آر قانون کی دفعات
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
09 FEB 2026 3:51PM by PIB Delhi
قدیم یادگاروں اور آثار قدیمہ کی جگہوں اور باقیات کے قانون- 1958 (اےایم اے ایس آر -قانون) کی دفعہ20 اےاور 20 بی کے مطابق، تمام محفوظ شدہ یادگاروں اور محفوظ شدہ مقامات (سائٹس) کے گرد یکساں 100 میٹر کا ممنوعہ علاقہ اور 200 میٹر کا ضابطہ شدہ علاقہ مقرر کیا گیا ہے۔
قدیم یادگاروں اور آثار قدیمہ کی جگہوں اور باقیات کےقانون - 1958 (اے ایم اے ایس آر -قانون) کی دفعہ 20ای کے مطابق، ہر محفوظ شدہ یادگار اور محفوظ شدہ مقام (سائٹ) کے لیے ورثے کے ذیلی قوانین بنانے کی اجازت دی گئی ہے۔ ان ذیلی قوانین کا مقصدممنوعہ اور ضابطہ شدہ علاقوں کے اندر منطقی اور مخصوص حالات کے مطابق ہیریٹیج کنٹرولزمقرر کرنا ہے۔ یہ کنٹرول ان کی اہمیت اور حساسیت پر مبنی ہیں اور ورثے کے تحفظ کو ترقیاتی ضروریات اور قریبی باشندوں کی روزی روٹی کے ساتھ متوازن کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں ۔
قدیم یادگاروں اور آثار قدیمہ کی جگہوں اور باقیات کے قانون، 1958 کے تحت، کسی بھی محفوظ شدہ یادگار یا محفوظ شدہ مقام (سائٹ) کے ضابطہ شدہ علاقے میں واقع کسی بھی عمارت یا ڈھانچے کی مرمت یا تزئین و آرائش کے لیے پہلے سے اجازت حاصل کرنا لازمی ہے۔ ایسے تمام کام موجودہ قانونی فریم ورک کے تحت انجام دیے جاتے ہیں۔
قومی یادگار اتھارٹی کے آن لائن اپلی کیشن پروسیسنگ سسٹم(این او اے پی ایس) پورٹل کو 2015 میں آن لائن درخواستوں کی پروسیسنگ کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔ یہ پورٹل 14 ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام ایک علاقہ کے ساتھ منسلک ہے، جس میں سنگل ونڈو سسٹم کے تحت 4 شہری بلدیاتی ادارے اور نان سنگل ونڈو سسٹم کے تحت 1,407 شہری بلدیاتی ادارے شامل ہیں۔
اس پورٹل کو اسرو کے بھون پورٹل اور (ایس ایم اے آر اے سی ) موبائل ایپ کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے تاکہ درخواستوں کو بغیر کسی رکاوٹ کے آن لائن جمع کرنے میں آسانی ہو ۔ اسے قومی سنگل ونڈو سسٹم (این ایس ڈبلیو ایس) کے ساتھ بھی مربوط کیا گیا ہے اور اسے محکمہ صنعتی پالیسی اور فروغ (ڈی آئی پی پی) نے تعمیل کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے تسلیم کیا ہے ، اس طرح درخواستوں کی زیادہ شفافیت اور مقررہ وقت پر کارروائی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔
یہ معلومات ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
***
ش ح۔ ت ف۔ ش ت
U NO:-1962
(ریلیز آئی ڈی: 2225493)
وزیٹر کاؤنٹر : 8