قومی انسانی حقوق کمیشن
انسانی حقوق کے قومی کمیشن (این ایچ آر سی( نے جنوری 2026 کے پہلے دو ہفتوں کے دوران دہلی میں807 افراد کے لاپتہ ہونے کے دہلی پولیس کے ڈیٹا کا از خود نوٹس لیا ہے، اب تک ان میں سے صرف 235 کا پتہ چلا ہے
کمیشن نے دہلی کے چیف سیکریٹری اور پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کیے ہیں اور معاملے پر دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
09 FEB 2026 3:23PM by PIB Delhi
انسانی حقوق کے قومی کمیشن (این ایچ آر سی ) نے ایک میڈیا رپورٹ پر ازخود نوٹس لیا ہے، جس کے مطابق دہلی پولیس کے ڈیٹا کے مطابق جنوری2026 کے پہلے دو ہفتوں کے دوران قومی راجدھانی دہلی میں807 افراد لاپتہ ہوئے۔ ان میں191 نابالغ اور 616 بالغ افراد شامل ہیں۔ پولیس نے 235 افراد کو تلاش کرلیا ہے، جبکہ 572 افراد اب تک لاپتہ ہیں۔
کمیشن نے نوٹ کیا ہےکہ اگر خبر میں بیان شدہ حقائق درست ہیں تو یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے مسائل پیدا کرتے ہیں۔ لہٰذا اس نے دہلی حکومت کے چیف سیکریٹری اور دہلی کے پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کیے ہیں اور معاملے پر دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، جو 5 فروری 2026 کو شائع ہوئی، 2025 میں دہلی میں کل 24,508 افراد لاپتہ ہوئے، جس میں سے 60 فیصد خواتین تھیں۔ پولیس نے 15,421 لاپتہ افراد کو تلاش کرلیا ہے، جبکہ 9,087 کیسز اب تک حل نہیں ہو سکے ہیں۔ ڈیٹاسے یہ بھی ظاہر ہوا کہ نوعمر افراد شدید خطرے میں ہیں، کیونکہ 2016 سے ہر سال 5,000 سے زیادہ نوعمر افراد، جن میں تقریباً 3,500 لڑکیاں شامل ہیں، لاپتہ ہو رہے ہیں۔
****
ش ح۔ ت ف۔ ش ت
U NO:-1960
(ریلیز آئی ڈی: 2225462)
وزیٹر کاؤنٹر : 10