ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بلک سیمنٹ ٹرانسپورٹ سے متعلق ہندوستانی ریلوے کی اصلاحات کو بھرپور پذیرائی ملی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 FEB 2026 8:21PM by PIB Delhi

ہندوستانی ریلوے کی جانب سے لوڈنگ میں اضافہ کرنے اورٹینک کنٹینرزمیں بلک سیمنٹ کی نقل و حمل کو فروغ دینے کی کوششیں مثبت نتائج دے رہی ہیں۔ متعدد سیمنٹ کی کمپنیوں نے ٹینک کنٹینرز کے ذریعے بلک سیمنٹ کی ڈھلائی کے لیے کنٹینر کارپوریشن آف انڈیا (سی او این سی او آر) سے رابطہ کیا ہے۔

کنٹینر کارپوریشن آف انڈیا (سی او این سی او آر) اپنی ٹرمینلز پر بلک سیمنٹ کی ہینڈلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے لیے سائلوز کے قیام کی بھی سہولت فراہم کر رہی ہے۔ اصلاحات کو مزیدموثر بنانے اور اپنی اسکیموں کو زیادہ پرکشش بنانے کے واسطے ہندوستانی ریلوے نے حال ہی میں جی ٹی کے ایم (جی ٹی کے ایم) کے لحاظ سے چارجز کو 90  پیسے سے کم کر کے 85 پیسے فی ٹن فی کلومیٹر کر دیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، جی ٹی کے ایم کے لحاظ سے مصدر ٹرمینل تک خالی کنٹینر کی واپسی پر دی جانے والی رعایتیں ٹینک کنٹینرز میں بلک سیمنٹ کی ڈھلائی ریل کے ذریعے ترسیل کو سڑک کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ مسابقتی بنا رہی ہیں۔

اس اختراعی چارجنگ اسکیم پر تجارتی حلقوں کا ردِعمل نہایت حوصلہ افزا رہا ہے۔ اس اسکیم سے بلک سیمنٹ کی نقل و حمل کے مجموعی فریٹ اخراجات میں کمی آئے گی، جس کے نتیجے میں ایندھن کی لاگت کم ہوگی اور ماحولیاتی گیس کے اخراج میں بھی نمایاں کمی آئےگی۔ یہ اصلاحات تیز تر ٹرن اراؤنڈ اورتھیلوں میں بند سیمنٹ کے مقابلے میں ہینڈلنگ کے دوران ہونے والے نقصانات میں کمی کو یقینی بناتی ہیں۔ اس کے علاوہ، یہ بلک سیمنٹ لاجسٹکس میں ٹینک کنٹینرز کے استعمال کو فروغ دیتی ہیں، جس سے فیکٹری سے مارکیٹ تک سیمنٹ کی ڈھلائی کی مجموعی کارکردگی میں بہتری آتی ہے۔

اس سے قبل ہندوستانی ریلوے کی جانب سے ٹینک کنٹینرز میں بلک سیمنٹ کی نقل و حمل کے لیے فاصلے پرمبنی مختلف زمروں کے مطابق فی ٹی ای یوبنیاد پر ہولیج چارج وصول کیاجاتا تھا، جس میں خالی ٹینکر کی واپسی کی سمت میں ہولیج کی بنیاد پر مرحلہ وار رعایت دی جاتی تھی، یعنی پہلے سال 50 فیصد، دوسرے سال 40 فیصد، تیسرے سال 30 فیصد، چوتھے سال 20 فیصد، پانچویں سال 10 فیصد، جبکہ چھٹے سال سے کوئی رعایت نہیں دی جاتی تھی۔

تاہم، چارجنگ کا یہ طریقہ سیمنٹ تیار کرنے والی کمپنیوں کے لیے غیر پرکشش ثابت ہوا اور یہ سڑک کے بجائے ریل کے ذریعے بلک سیمنٹ کی نقل و حمل میں رکاوٹ بن رہا تھا۔ لوڈنگ میں اضافہ کرنے اور ٹینک کنٹینرز کے ذریعے بلک سیمنٹ کی ریل پر مبنی نقل و حمل کو فروغ دینے کے لیے، ہندوستانی ریلوے نے نرخوں میں اصلاحات متعارف کرائیں تاکہ ریلوے اور صارفین دونوں کے لیے فائدہ مند (ون-ون) صورتِ حال پیدا کی جا سکے۔

******

( ش ح ۔ م ش ع۔ م ا )

Urdu.No-1940


(ریلیز آئی ڈی: 2225339) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी