شہری ہوابازی کی وزارت
بیلگام ہوائی اڈے کے نزدیک میسرز ریڈ برڈ فلائٹ ٹریننگ اکیڈمی پرائیویٹ لمیٹڈ تربیتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
طیارے کی قسم : سیسنا 172، رجسٹریشن : وی ٹی – ای یو سی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 FEB 2026 7:31PM by PIB Delhi
سیکٹر ’’گلبرگہ سے بیلگام ‘‘پر ایک طویل فاصلے کی پرواز کے دوران میسرز ریڈ برڈ فلائٹ ٹریننگ اکیڈمی، سیسنا 172 طیارہ، وی ٹی – ای یو سی، کو ایندھن ختم ہوجانے کی وجہ سے وجئے پورہ کے نزدیک ایک کھلے میدان میں مجبوراً اترنا پڑا۔ جس جگہ یہ ہنگامی لینڈنگ کی گئی، وہ بیلگام ہوائی اڈے سے 50 سے 70 کلو میٹر دور ہے۔ طیارے میں 2 لوگ یعنی ایک فلائٹ انسٹرکٹر اور ایک زیر تربیت پائلٹ۔ طیارے پر سوار یہ دونوں حضرات صحیح سلامت ہیں۔ اس ہنگامی لینڈنگ کی وجہ سے طیارے کو نقصان پہنچا ہے۔
1. تنظیم کے بارے میں معلومات
- میسرز ریڈ برڈ فلائٹ ٹریننگ اکیڈمی ڈی جی سی اے کے ذریعہ منظور شدہ پرواز کی تربیت فراہم کرنے والی تنظیم (ایف ٹی او)ہے، 01/2020
- شروعاتی ایف ٹی او منظوری 23/07/2020 کو جاری کی گئی تھی۔
- ایف ٹی او 23/07/23 کو ری نیو کیا گیا تھا اور یہ 22/07/2030 تک قابل قبول ہے
- تنظیم کے پاس موجود طیاروں کی تعداد: 48
2. 08/02/2026 تک طیارے کی تفصیلات
مینوفیکچرنگ کا سال: 1975
- آر کا سی جاری کیا گیا : 23/05/2023 (ریڈ برڈ ایف ٹی او کے ساتھ)
- اے کا سی جاری کیا گا: 20/09/2023
- اے آر سی جاری کیا گیا: 01/08/2025 کو، یہ 03/09/2026 تک قابل قبول ہے
- نئے (ٹی ایس این) سے اب تک وقت: 17512:40
3۔ انجن کی تفصیلات
- انجن کی قسم: لائی کمنگ 0320-ای 2 ڈی
- انجن کے گھنٹے: 802:10 گھنٹے
4. عملے سے متعلق معلومات
- پی آئی سی (فلائٹ انسٹرکٹر) : سی پی ایل ہولڈر
- آخری مرتبہ کی گئی طبی جانچ کی تاریخ: 18.03.2025 (19.03.2026 تک معتبر)
- پرواز کے گھنٹے: 734 گھنٹے
- آخری آئی آر/مہارت کی جانچ: 25.07.2025
ڈی جی سی اے/ اے اے آئی بی کے ذریعہ مزید تفتیش کی جائے گی۔
***
(ش ح –ا ب ن)
U.No:1919
(ریلیز آئی ڈی: 2225208)
وزیٹر کاؤنٹر : 8