یو پی ایس سی
یو پی ایس سی نے طلبا کے لیے زیادہ آسانی اور سہولت کے لیے کال سینٹر آپریشنوں کو توسیع دی
یو پی ایس سی کے چیئرمین ڈاکٹر اجے کمار کا کہنا ہے کہ امیدواروں کے لیے آسانی، رسائی اور بروقت تعاون کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے گئے ہیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 FEB 2026 4:32PM by PIB Delhi
یونین پبلک سروس کمیشن نے امیدواروں کے لیے زیادہ مدد اور رہنمائی فراہم کرانے کے مقصد سے اپنے تمام کال سینٹر آپریشنوں کے اوقات میں اضافہ کیا ہے، تاکہ درخواستوں کے جاری عمل کے دوران آسانی اور راحت کو یقینی بنایا جا سکے۔
کال سینٹر سنیچر، اتوار اور چھٹی کے دنوں سمیت تمام دن مصروف رہے گا، جب تک کہ سول سروسز ایگزامنیشن (سی ایس ای) 2026 اور انڈین فاریسٹ سروس (آئی ایف او ایس) ایگزامنیشن 2026 کے لیے درخواست فارم جمع نہیں ہو جاتے۔ یہ صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک، دو شفٹوں میں کام کرے گا، اور امیدواروں کو کام کاج کے باقاعدہ اوقات کے علاوہ بھی مدد فراہم کرے گا۔
اس کے علاوہ، درخواست گزارنے کے عمل اور امتحان سے متعلق سوالات کے بارے میں معلومات اور رہنمائی حاصل کرنے والے امیدواروں انتظار کے وقت کو قابل ذکر حد تک کم کرنے کے لیے کال سینٹر کی قوت میں دوگنا اضافہ کیا گیا ہے۔
امیدواروں کی سہولتوں کے تئیں کمیشن کی عہدبستگی کو اجاگر کرتے ہوئے، یو پی ایس سی کے چیئرمین ڈاکٹر اجے کمار نے کہا کہ کال سینٹر کے آپریشنوں میں توسیع امیدواروں کو تعاون فراہم کرانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ان اقدامات کا مقصد امیدواروں کو سہولت فراہم کرانا اور اس امر کو یقینی بنانا ہے کہ امداد کے لیے تمام تر لازمی انتظامات موجود ہوں۔‘‘
اس پہل قدمی کا مقصد خواستگاران کے ساتھ رابطہ کاری کو مضبوط کرنا، سوالات کے فوری حل، اور امتحان کے اس اہم مرحلے کے دوران امیدواروں کو بلارکاوٹ مدد فراہم کرنا ہے۔ یہ امتحان کا ایسا نظام وضع کرنے کی کمیشن کی پیہم کوششوں کی عکاسی کرتا ہے جو کہ اثرانگیز، جوابدہ اور طلبا پر مرتکز ہو۔
***
(ش ح –ا ب ن)
U.No:1892
(ریلیز آئی ڈی: 2224941)
وزیٹر کاؤنٹر : 7