زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
سیڈ ایکٹ اور متعلقہ قوانین نے فرضی بیجوں کے خلاف کارروائی کے لیے ریاستوں کو بااختیار بنایا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 FEB 2026 6:33PM by PIB Delhi
بیج کی کوالٹی کو ضابطے کے تحت لانے اور فرضی بیجوں کی فروخت کو روکنے کے لیے، سیڈ ایکٹ ، 1966، دی سیڈ رولز، 1968 اور سیڈس (کنٹرول) آرڈر، 1983 نے ریاستی حکومتوں کو بااختیار بنایا ہے تاکہ وہ بیج فروخت کرنے والی دکانوں کا معائنہ کرنے کے لیے سیڈ انسپکٹروں کو مقرر کر سکیں، بیجوں کے نمونے لے کر قانونی کارروائی کرسکیں۔ ان کارروائیوں میں لائسنس کی منسوخی، ذخیرے کو قبضے میں لینا، فروخت کے آرڈرس کو روکنا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی شامل ہیں۔
مزید برآں، حکومت ہند نے بیجوں کی تصدیق، ٹریس ایبلٹی اور ہولیسٹک انوینٹری (ساتھی) پورٹل بھی شروع کیا ہے تاکہ سپلائی چین میں بیجوں کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک ڈیجیٹل ٹریس ایبلٹی کو فعال کیا جا سکے، شفافیت کو بڑھایا جائے اور جعلی/غیر معیاری بیجوں کی گردش کو روکنے میں مدد مل سکے۔ حکومت ہند تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورے بھی جاری کرتی ہے، تاکہ جعلی/ غیر معیاری بیجوں کی فروخت کو روکنے کے لیے ذخیرہ اندوزی، ڈیلروں/ خوردہ فروشوں وغیرہ کے سیل پوائنٹ پر نظر رکھنے کے لیے موجودہ قانونی فریم ورک پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
روایتی قسم کے بیج کے تحفظ کے لیے، پودوں کی اقسام اور کاشتکاروں کے حقوق ایکٹ، 2001 اور حیاتیاتی تنوع ایکٹ، 2002 کے تحت گنجائش رکھی گئی ہے، تاکہ روایتی اور کاشتکاروں کی اقسام کے تحفظ اور پائیدار استعمال کو یقینی بنایا جاسکے۔ کاشتکاروں کو اپنے کھیت بیجوں کے تحفظ، استعمال، بجائی، ازسر نو بجائی، تبادلے، ساجھا کرنے اور فروخت کرنے کا حق ہے۔
یہ معلومات زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی گئی۔
******
قومی خوراک سلامتی اور تغذیائی مشن (این ایف ایس این ایم) کے تحت، روایتی اقسام کے بیجوں کی پیداوار میں اضافے کے لیے 50 فیصد کے بقدر قیمت پر بیج تقسیم کرکے، اناج اور باجرے کے لیے 1000 روپے فی کوئنٹل اور دالوں اور تلہن کے لیے 2000 روپے فی کوئنٹل بیج پیداوار کو فروغ، صلاحیت سازی سے متعلق پروگراموں اور ساتھ ہی کمیونٹی سیڈ بینک قائم کرنے کےلیے 50 لاکھ روپے کی ایک مرتبہ کی مدد کی جا سکتی ہے۔
مزید برآں، پودوں کی اقسام اور کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ (پی پی وی اینڈ ایف آر)ایکٹ، 2001 کے تحت، کاشتکاروں کو مقامی روایتی اقسام کے تحفظ اور کاشت کے لیے حوصلہ افزائی کی جاتی ہے:
- دانشورانہ املاک کے تحفظ کے ساتھ کسانوں کی اقسام کی رجسٹریشن۔
- پلانٹ جینوم سیوئیر کمیونٹی ایوارڈز، فارمر ریوارڈز اور فارمر ریکگنیشنز کے ذریعے پہچان۔
- پی پی وی ایف آر(پودوں کے جینیاتی وسائل کے تحفظ اور پائیدار استعمال کے لیے نیشنل جین فنڈ کا استعمال) رولز، 2025 کے مطابق کسانوں کے ذریعے روایتی اقسام کے تحفظ کے لیے 15 لاکھ روپے تک کی مالی مدد۔
(بی): کسی بھی شخص، بیج کمپنیوں اور فرموں کو بیج کا کاروبار چلانے کے لیے متعلقہ ریاستی حکومت سے سیڈز (کنٹرول) آرڈر 1983 کی شق 3 کے تحت سیڈ ڈیلر لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔ مزید یہ کہ باغبانی کی نرسریوں کو متعلقہ ریاست کے نرسری ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ اور ریگولیٹ کیا جاتا ہے۔
(سی): حکومت ہند نے بی ٹی کی منصفانہ قیمتوں کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اشیاء ایکٹ 1955 کے تحت کپاس کے بیج کی قیمت (کنٹرول) آرڈر 2015 جاری کیا ہے۔ کپاس کے ہائبرڈ بیج اور بی ٹی کی زیادہ سے زیادہ قیمت فروخت۔ کپاس کے بیج ہر سال طے کیے جاتے ہیں۔
(ڈی): یہ مالی امداد انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی سی اے آر)، اسٹیٹ ایگریکلچر یونیورسٹیز (ایس اے یوز) اور پبلک سیکٹر کو فراہم کی جاتی ہے جس میں بیج سے متعلق تحقیقی سرگرمیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے بیج کے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کو مضبوط کرنا شامل ہے۔ کسانوں (بشمول چھوٹے کاشتکاروں) کو سستی قیمتوں پر معیاری بیج کی دستیابی کے لیے مختلف زرعی موسمی حالات کے لیے موزوں اعلیٰ پیداواری، تناؤ برداشت کرنے والے اور آب و ہوا کے لیے لچکدار بیج اور بایو فورٹیفائیڈ اقسام کی ترقی۔ 2014 سے 2025-26 تک، کھیت کی فصلوں کی 3236 زیادہ پیداوار دینے والی (بشمول 2,996 آب و ہوا سے لچکدار) اقسام کے بیج جاری اور مطلع کیے گئے ہیں۔
مزید برآں، بیجوں کو کاشتکاروں کے لیے قابل استطاعت قیمتوں پر دستیاب کرانے کے لیے قومی خوراک سلامتی اور تغذیائی مشن (این ایف ایس این ایم)، خوردنی تیلوں- تلہنوں سے متعلق قومی مشن اور راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا (آر کے وی وائی) جیسی اسکیموں کے تحت متعدد اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور بیج سے پہل قدمیوں مثلاً بریڈر سیڈس کی خریداری، معیاری بیجوں کی تقسیم، بیجوں کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوطی فراہم کرنا، اسٹریٹجک اڈاپٹیو پروجیکٹ کے لیے تعاون، دالوں اور تغذیائی موٹے اناجوں کی اعلیٰ پیداواری اقسام (ایچ وائی وی) کی منی کٹس کی مفت تقسیم، قومی خوراک سلامتی ، جیسی پہل قدمیوں کو نافذ کرنے والی سرکاری شعبے کی ایجنسیوں کو مالی تعاون فراہم کرانا شامل ہے ۔ یہ مداخلتیں پیداواری صلاحیت کو بڑھاتی ہیں اور کاشت کی لاگت کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ کسانوں کو سستی قیمتوں پر معیاری بیجوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے سرکاری شعبے میں بیجوں کی پیداوار کی بھی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
***
(ش ح –ا ب ن)
U.No:1870
(ریلیز آئی ڈی: 2224713)
وزیٹر کاؤنٹر : 7