خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
پی اے این کے ایچ یو ڈی آئی(پنکھوڑی) پورٹل خواتین و بچوں کی ترقی کی وزارت کا ایک سنگل ونڈو ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے، جسے افراد، این جی او ایز، کارپورٹس اور این آر آئی ایز کو خواتین اور بچوں کی ترقی کے لیے اقدامات میں منظم اور شفاف طور پر حصہ لینے کے قابل بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے
پنکھوڑی غذائیت ، صحت ، ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم (ای سی سی ای) بچوں کے تحفظ اور خواتین کو بااختیار بنانے جیسے ترجیحی موضوعاتی شعبوں کی حمایت کرتا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 FEB 2026 3:20PM by PIB Delhi
حال ہی میں شروع کیے گئے پی اے این کے ایچ یو ڈی آئی(پنکھوڑی) پورٹل خواتین و بچوں کی ترقی کی وزارت (ایم ڈبلیو سی ڈی)کا ایک سنگل ونڈو ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے، جسے افراد، این جی او ایز، کارپورٹس اور (این آر آئی ایز) کو خواتین اور بچوں کی ترقی کے لیے اقدامات میں منظم اور شفاف طور پر حصہ لینے کے قابل بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ پورٹل رجسٹریشن، تجاویز جمع کرانے اور شراکتوں (صرف غیر نقد شراکتوں) کے ٹریکنگ کے لیے مکمل ڈیجیٹل ورک فلو فراہم کرتا ہے۔ وزارت کے تین مشنز سے متعلق مختلف ریاستی اور مرکز کے زیر انتظام حکومتوں کے تحت کام کرنے والے مقامی ادارے اپنی ضروریات کا اظہار کرسکتے ہیں۔
پنکھوڑی ترجیحی موضوعاتی شعبوں کی حمایت کرتا ہے، جیسے غذائیت، صحت، ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم(ای سی سی ای)، بچوں کا تحفظ اور خواتین کو بااختیار بنانا اور شراکتوں کو مرکزی اسکیموں جیسے مشن سکشا آنگن واڑی اینڈ پوشن 2.0، مشن وتسلیہ اور مشن شکتی کے ساتھ ہم آہنگ کرتا ہے، جس سے حکومتی اداروں اور شراکت دار تنظیموں کے درمیان اشتراک کو فروغ ملتا ہے۔
03.02.2026 تک، 38 شراکت داروں نے پورٹل پر رجسٹریشن کروایا ہے۔
وزارت نے صلاحیت میں اضافے اور رابطہ کاری سرگرمیاں انجام دی ہیں، جن میں ریاستی اور ضلع سطح کے اہلکاروں کے لیے تربیتی اور رہنمائی کے سیشنز(ہینڈ ہولڈنگ سیشنز)، سینئر ریاستی حکومتی اہلکاروں کے ساتھ ورچوئل میٹنگز اور ساوتری بائی پھولے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ( ایس پی این آئی ڈبلیو سی ڈی) کے تمام اہم کورسز میں پنکھوڑی ماڈیول کا تعارف شامل ہے۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں خواتین و بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ انپورنا دیوی نے ایک سوال کے جواب میں فراہم کیں۔
******
UR-1822
(ش ح۔ م ع ن-م ذ)
(ریلیز آئی ڈی: 2224604)
وزیٹر کاؤنٹر : 5