قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قانونی امداد اور این اے ایل ایس اے اسکیموں کا نفاذ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 FEB 2026 1:39PM by PIB Delhi

نیشنل لا سروس اتھارٹی(این اے ایل ایس اے) نے قانونی امداد کی اسکیموں کے طور پر ’سپروہا، 2025‘، ’ویرپریوار سہایتا یوجنا،2025‘، ’جاگرتی 2025‘ اور ’ہیومن-وائلڈ لائف کانفلکٹ پِیڈ اسکیم‘ جیسی اسکیمیں نافذ کی ہیں، جبکہ جسٹس ڈیپارٹمنٹ کی سینٹرل اسکیم’ڈیزائننگ انوویٹیو سلوشنز فار ہولسٹک ایکسس ٹو جسٹس(دیشا) کے تحت ٹیلی-لا پروگرام کے ذریعے اب تک 1.12 کروڑ مستفیدین کو مقدمہ دائر کرنے سے پہلے مشورہ فراہم کیا گیا ہے۔

این اے ایل ایس اےسپروہا (پوشیدہ، کمزور اور متاثرہ افراد کی صلاحیت اور لچک کی حمایت) اسکیم، 2025، قیدیوں، زیرِ حراست قیدیوں اور ان کے منحصر کو جامع قانونی اور سماجی امداد فراہم کرنے کے لیے شروع کی گئی ایک نئی پہل ہے، جس میں بحالی اور معاشرے میں دوبارہ انضمام پر خاص زور دیا گیا ہے۔ اس میں مفت قانونی امداد، مشاورت، ضمانت اور پیرول کی مدد، فلاحی اسکیموں سے رابطہ، جیل اور ضلع افسران کے ساتھ ہم آہنگی، قانونی آگاہی اور رہائی کے بعد مدد شامل ہے تاکہ قانونی، سماجی اور اقتصادی کمزوریوں کو دور کیا جا سکے، جرم کی دوبارہ وقوع کو کم کیا جا سکے اور سماجی دوبارہ انضمام کو فروغ دیا جا سکے۔

جولائی 2025 میں شروع کی گئی این اےایل ایس اے ویر پریوار ساہیتا یوجنا 2025 کا مقصد دفاعی اہلکاروں، سابق فوجیوں اور ان پر منحصر لوگوں کو خاص طور پر جائیداد، خاندان، صارف اور وراثت سے متعلق مقدمات میں بروقت مفت قانونی امداد فراہم کرنا ہے۔ جولائی 2025 سے ستمبر 2025 کے درمیان، ضلع فوجی بورڈز کے 417 قانونی امداد کلینکس کے ذریعے 5,219 مستفیدین کو مدد فراہم کی گئی۔ اس دوران 525 پیرا لیگل رضاکاروں اور 355 پینل وکلاء کے تعاون سے 692 قانونی امداد اوررابطہ کاری پروگرام منعقد کیے گئے، جو تیز رفتار کارروائی اور وسیع تررابطہ کاری کی مہم کی عکاسی کرتے ہیں۔

 این اے ایل ایس اے (نچلی سطح تک معلومات اور شفافیت کی پہل کے لیےعدالتی آگاہی) اسکیم، 2025 کا مقصد قانونی خدمات کے اداروں کو مقامی خود مختار اداروں اور کمیونٹی کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ مربوط کرکے نچلی سطح پر قانونی بیداری کو مضبوط کرنا ہے ۔ جولائی 2025 اور دسمبر 2025 کے درمیان ، 690 ضلعی اکائیاں اور 2,129 تعلقہ اکائیاں قائم کرنے کے ساتھ 35,000 سے زیادہ مستقل قانونی امداد کلینک قائم کیے گئے ۔ مجموعی طور پر 35,24,711 افراد کو قانونی امداد اور فلاحی اسکیموں سے آگاہ کیا گیا۔ اس اسکیم میں بڑی حد تک  پی او سی ایس او(پاکسو) ، کم عمری کی شادی اور گھریلو تشدد جیسے مسائل پر توجہ مرکوز کی گئی ، جو خواتین اور بچوں کے تحفظ پر مضبوط توجہ کی عکاسی کرتی ہے ۔

انسانی اور جنگلی حیات کے تنازعات کے متاثرین کے لیے  این اے ایل ایس ا ےاسکیم ، 2025 کا مقصد آئین کے آرٹیکل 21 اور 48 اے کے مطابق قانونی امداد ، بیداری ، معاوضے اور متعلقہ امداد میں سہولت فراہم کرکے جنگلاتی علاقوں اور قبائلی علاقوں میں متاثرہ افراد کو درپیش قانونی ، سماجی اور معاشی چیلنجوں کا حل فراہم کرانا ہے۔

مالی برس کے دوران لیگل سروسز اتھارٹیز ایکٹ 1987 کے تحت وضع کردہ مختلف قانونی امداد کی خدمات اور پروگراموں کے نفاذ کے لیے حکومت کی طرف سے مختص کردہ فنڈز کی تفصیلات ۔26-2025 (دسمبر 2025 تک) مندرجہ ذیل ہے:

این اے ایل ایس اے کو مختص گرانٹس

 

 این اے ایل ایس اے کے ذریعے استعمال کی گئی گرانٹس

 

200.00 ( امداد کے طور پر گرانٹس)

144.65

195.84 (ایل اے ڈی سی ایس سکیم کے تحت)

194.17

نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی (نالسا) کا قیام لیگل سروسز اتھارٹیز ایکٹ، 1987 کے تحت عمل میں آیا، جس کا مقصد ملک بھر میں قانونی امداد کے نفاذ کو ہم آہنگ کرنا، اس کی نگرانی کرنا اور اسے مضبوط بنانا ہے۔  این اے ایل ایس اے ایک غیر مرکزیت پر مبنی ادارہ جاتی ڈھانچے کے ذریعے کام کرتی ہے، جس میں 37 اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹیز (ایس ایل ایس ایز)، 707 ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹیز (ڈی ایل ایس ایز) اور 2,440 تعلقہ لیگل سروسز کمیٹیاں (ٹی ایل ایس سیز) شامل ہیں۔  این اے ایل ایس اے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ تعاون پر مبنی وفاقیت کے جذبے کے تحت قریبی تال میل سے کام کرتی ہے، تاکہ قانونی امداد تک غیر مساوی رسائی اور تاخیر جیسے مسائل کا ازالہ کیا جا سکے اور خصوصاً سماج کے محروم اور کمزور طبقات کو یکساں، بروقت اور منصفانہ قانونی خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

این اے ایل ایس اے کی جانب سے وضع کی گئی تمام قانونی امدادی سرگرمیاں اور اسکیمیں لیگل سروسز اتھارٹیز ایکٹ، 1987 کی دفعات کے مطابق نافذ کی جاتی ہیں۔ اسی کے تحت ایکٹ کے مطابق تمام اہل مستفیدین کو  این اے ایل ایس اے کے ذریعے انجام دی جانے والی مختلف قانونی امدادی پروگراموں اور سرگرمیوں کے ذریعہ انصاف تک رسائی فراہم کی جاتی ہے، جن کا مقصد محروم طبقات کے لیے انصاف تک رسائی میں حائل معاشی اور سماجی رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں وزارت قانون و انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزارت پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے فراہم کیں۔

 

***********

UR-1811

(ش ح۔  م ع ن-م ذ)


(ریلیز آئی ڈی: 2224468) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil