قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی حکومت نے فاسٹ ٹریک اسپیشل کورٹ میں بنیادی ڈھانچے میں مدد ، ڈیجیٹل کیس مینجمنٹ سسٹم اور نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں


اتر پردیش میں فاسٹ ٹریک اسپیشل کورٹس (ایف ٹی ایس سی ایس)

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 FEB 2026 1:35PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت نے فاسٹ ٹریک اسپیشل کورٹس (ایف ٹی ایس سی) میں بنیادی ڈھانچے میں مدد، ڈیجیٹل کیس مینجمنٹ سسٹم اور نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں ۔

عدالتی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مرکزی معاونت یافتہ اسکیم )سی ایس ایس )ریاستوں کی کوششوں کی تکمیل کرتی ہے، جس کے تحت ضلع اور ذیلی عدالتوں بشمول فاسٹ ٹریک اسپیشل کورٹس کے لیے کورٹ ہالز، رہائشی یونٹس، وکلاء ہالز، ٹوائلٹ کمپلیکس اور ڈیجیٹل کمپیوٹر رومز تعمیر کیے جاتے ہیں۔اس اسکیم کے آغاز سے 31 دسمبر 2025 تک ریاست اتر پردیش کو مجموعی طور پر 1,756.41 کروڑ روپے کی مرکزی مالی معاونت فراہم کی جا چکی ہے، جس میں سے مالی سال 2014-15 کے بعد 1,205.11 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔ 31 دسمبر 2025 تک ریاست اتر پردیش میں 2,923 کورٹ ہالز موجود ہیں۔

حکومتِ ہند، سپریم کورٹ آف انڈیا کی ای کمیٹی کے ساتھ متعلقہ ہائی کورٹس کے ذریعے قریبی تال میل میں ای کورٹس پروجیکٹ فیز۔III پر عمل درآمد کر رہی ہے۔ ڈیجیٹل کیس مینجمنٹ کو مضبوط بنانے کے لیے کیس انفارمیشن سافٹ ویئر (سی آئی ایس ) 4.0 تمام عدالتی کمپلیکس میں نافذ کیا گیا ہے۔ نیشنل جوڈیشل ڈیٹا گرڈ (این جے ڈی جی )عوام کو مقدمات سے متعلق معلومات تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ الیکٹرانک کیس مینجمنٹ کے تحت مقدمہ بازوں اور وکلاء کے لیے ای کورٹس سروسز موبائل ایپ اور عدالتی افسران کے لیے جسٹس موبائل ایپ فعال ہیں، جن کے 31 دسمبر 2025 تک بالترتیب 3,54,86,435 اور 22,090 ڈاؤن لوڈہو چکے ہیں۔ کاغذ سے پاک عدالتوں کے قیام کے لیے ڈیجیٹل کورٹس 2.1 تیار کی گئی ہے اور اسے پائلٹ بنیادوں پر نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ عدالتی تحقیق اور تجزیے میں معاونت کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک ٹول، لیگل ریسرچ اینالیسس اسسٹنٹ (لیگ آر اے اے) بھی تیار کیا گیا ہے۔

فاسٹ ٹریک اسپیشل کورٹس کے مؤثر کام کاج کو مضبوط بنانے کے لیے ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ہائی کورٹس کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے باقاعدہ جائزہ اجلاس منعقد کیے جاتے ہیں۔عزت مآب وزیر قانون و انصاف نے معزز وزرائے اعلیٰ اور ہائی کورٹس کے معزز چیف جسٹس صاحبان کو خطوط لکھ کر پی او سی ایس او ایکٹ اور بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا، 2023 کے تحت مقررہ ٹائم لائنز پر بروقت کارروائی اور سختی سے عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اس کے علاوہ، فاسٹ ٹریک اسپیشل کورٹس کی کارکردگی بین ریاستی زونل کونسل کے اجلاسوں کے باقاعدہ ایجنڈے میں شامل رہتی ہے، تاکہ بین الحکومتی ہم آہنگی کو بہتر بنایا جا سکے اور انصاف کی فراہمی کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔

یہ معلومات وزارت قانون و انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزارت پارلیمنٹ کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے آج لوک سبھا میں فراہم کی ۔

*********************

UR-1804

(ش ح۔   ش آ۔ش ہ ب)


(ریلیز آئی ڈی: 2224429) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी