وزارات ثقافت
تاریخی اہمیت کے حامل مقامات کی حفاظت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 FEB 2026 3:17PM by PIB Delhi
ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیرجناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں بتایا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران محفوظ یادگاروں اور محفوظ علاقوں (مقامات) کی سکیورٹی کے لیے نجی سکیورٹی گارڈز اور مرکزی صنعتی حفاظتی فورس (سی آئی ایس ایف) کی تعیناتی پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
|
سال
|
اخراجات ( روپے کروڑ میں)
|
ہیڈ آف اکاؤنٹ
|
|
2022-23
|
116.08
|
14 01 28-پیشہ ورانہ خدمات
|
|
2023-24
|
140.96
|
14 01 28-پیشہ ورانہ خدمات
|
|
2024-25
|
280.52
|
14 01 28-پیشہ ورانہ خدمات
|
|
یہاںیہ بات قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی کے مقصد کے لیے ان کا کوئی علیحدہ بجٹ مختص نہیں کیا گیا۔
|
متعلقہ فیلڈ افسران وقتاً فوقتاً محفوظ یادگاروں کے دورے، باقاعدہ معائنہ اور اچانک جانچ کرتے ہیں تاکہ سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے اور ضروری حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں۔ اس کے علاوہ نگرانی اور حفاظت کے لیے ملٹی ٹاسکنگ اسٹاف تعینات کیا گیا ہے، جنہیں منتخب یادگاروں پر نجی سکیورٹی اہلکاروں اور مرکزی صنعتی حفاظتی فورس (سی آئی ایس ایف) کی معاونت حاصل ہے۔
ان کوششوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نگرانی کے نظام جیسے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، سائن بورڈز کو بہتر بنایا گیا ہے، سیاحوں کے داخلے کو منظم کیا گیا ہے اور بیداری مہمات چلائی جا رہی ہیں۔ محفوظ یادگاروں اور محفوظ علاقوں (مقامات) کے بہتر تحفظ اور نگہداشت کو یقینی بنانے کے لیے مقامی انتظامیہ کے ساتھ تال میل بھی قائم کیا گیا ہے۔
*****
ش ح۔ک ح۔ ن م
U-1801
(ریلیز آئی ڈی: 2224381)
وزیٹر کاؤنٹر : 3