وزارات ثقافت
چول مندروں کا تحفظ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 FEB 2026 3:21PM by PIB Delhi
آج راجیہ سبھا میں ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیرجناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے تحریری جواب میں بتایا کہ آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا(اے ایس آئی)کے دائرۂ اختیار میں چول عہد کے تین (03) مندر شامل ہیں۔ ان مندروں کی حفاظت اور تحفظ ایک مسلسل عمل ہے، جو ضرورت اور وسائل کی دستیابی کے مطابق قومی پالیسی برائے تحفظ، 2014 کے تحت انجام دیا جاتا ہے۔ یہ تمام مندر اس وقت اچھی حالت میں محفوظ ہیں۔
گزشتہ تین برسوں کے دوران چول مندروں میں مرمت، ساختی تحفظ، سیاحتی سہولیات اور ڈیجیٹل دستاویزات کے لیے کیے گئے اخراجات کی تفصیلات ضمیمہ – I میں شامل ہیں۔
جی ہاں، تحفظ کے دوران یونیسکو کے رہنما اصولوں اور قومی پالیسی برائے تحفظ، 2014 پر عمل کیا جاتا ہے اور ضرورت پڑنے پر مختلف ماہر اداروں کو تحفظ کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد میں شامل کیا جاتا ہے۔
وزارتِ ثقافت نے راجندر چول اول کا یومِ پیدائش منایا اور جنوب مشرقی ایشیا میں ان کی بحری مہم کے ایک ہزار سال مکمل ہونے اور گنگائکونڈا چولاپورم مندر کی تعمیر کی یاد میں تقریبات منعقد کیں۔ یہ تقریبات 23 جولائی سے 27 جولائی 2025 تک جاری رہیں۔ساؤتھ زون کلچرل سینٹر(ایس زیڈ سی سی)، تنجاور کی جانب سے 23 جولائی سے 27 جولائی 2025 تک ثقافتی پروگرام منعقد کیے گئے، جنہیں مزید دو دن یعنی 28 اور 29 جولائی 2025 تک بڑھایا گیا۔ ان تقریبات میں بڑی تعداد میں حاضرین نے شرکت کی۔
ان تقریبات میں 29 ادھینموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ تمل ناڈو کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھے والے 38 اوتھووَرز نے دیوارم تھرومُرائی گایا۔ اس کے بعد معروف موسیقار جناب الیراجا کی موسیقی پیش کی گئی۔
مختلف لوک فنکاروں نے اپنی فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اوتھووَرز کے گروہوں نے دیورم تھرومُرائی گائی، جو ایک ختم ہوتی ہوئی روایت ہے اور تمل ناڈو کے چند منتخب شیو مندروں اب بھی باقی ہے۔
ضمیمہ - I
عظیم الشان چول مندروں میں پچھلے تین سال کے دوران بحالی، ساختی تحفظ، حاضرین کی سہولیات اور ڈیجیٹل دستاویزات کے لیے کیے گئے اخراجات کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں۔
(رقم روپے میں)
|
سال
|
برہدیشور مندر، تنجاور کے لیے کیے گئے اخراجات
|
برہدیشور مندر، گنگائی کونڈہ چولاپورم کے لیے کیے گئے اخراجات
|
ایراوتیشورار مندر، داراشورم کے لیے کیے گئے اخراجات
|
|
2022-23
|
36,79,106/-
|
10,80,484/-
|
50/-
|
|
2023-24
|
56,92,384/-
|
3,59,788/-
|
Nil
|
|
2024-25
|
7,27,207/-
|
11,20,000/-
|
22,91,566/-
|
*****
ش ح۔ک ح۔ ن م
U-1798
(ریلیز آئی ڈی: 2224346)
وزیٹر کاؤنٹر : 4