وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

وزارت سیاحت نے x7 24کے لئےکثیر لسانی سیاحتی ہیلپ لائن قائم کی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 FEB 2026 3:38PM by PIB Delhi

سیاحوں کی حفاظت اور  تحفظ  بنیادی طور پر  سرکار کی ذمہ داری ہے۔ تاہم، وزارت سیاحت نے ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے( یو ٹیز) کی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل اس معاملے کو اُٹھایا ہے تاکہ سیاحوں کی حفاظت کے لیے مخصوص  سیاحتی پولیس(ٹورازم پولیس)کے قیام کو مضبوط کیا جا سکے۔ وزارت سیاحت کی کوششوں کے نتیجے میں، ریاستی حکومتوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں جیسے کہ تلنگانہ، آندھرا پردیش، دہلی، گووا، کرناٹک، کیرالہ، مہاراشٹر، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، مدھیہ پردیش، اوڈیشہ، پنجاب، راجستھان، سِکم اور اتر پردیش میں سیاحتی پولیس تعینات کی گئی ہے۔

سیاحوں کے سفر کو محفوظ و  مامون بنانے کے لیے وزارت سیاحت نے x7 24 کے لئے کثیر لسانی ‘‘ٹورسٹ ہیلپ لائن’’ قائم کی ہے۔ یہ ہیلپ لائن ٹیلیفون فری نمبر 1800111363 یا شارٹ کوڈ 1363 پر دستیاب ہے اور 12 زبانوں میں سہولت فراہم کرتی ہے، جن میں 10 بین الاقوامی زبانیں بھی شامل ہیں۔ یہ ہیلپ لائن گھریلو اور غیر ملکی سیاحوں کو بھارت میں سفر  سے متعلقہ  معلومات فراہم کرتی ہے اور سفر کے دوران مشکلات کا سامنا کرنے والے سیاحوں کو مناسب رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

وزارت سیاحت ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام  علاقوں  سے وقفے وقفے سے درخواست کرتی رہی ہے کہ وہ"نربھیا فنڈ’’ کے تحت خواتین کے لیے محفوظ سیاحتی مقامات کے فوائد حاصل کریں، جسے خواتین سیاحوں کی حفاظت اور سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے مخصوص منصوبوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

وزارت سیاحت نے تمام متعلقہ فریق  بشمول تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سیاحت کے محکموں کے ساتھ مل کر ‘‘محفوظ اور  بہترین سیاحت کے لیے ضابطہ اخلاق’’ اپنایا ہے۔ یہ رہنما اصول اس بات کی ترغیب دیتے ہیں کہ سیاحتی سرگرمیاں بنیادی حقوق جیسے کہ وقار، تحفظ، حفاظت اور سیاحوں اور مقامی رہائشیوں، خاص طور پر خواتین اور بچوں کے استحصال سے آزادی کے احترام کے ساتھ کی جائیں۔

مزید شفافیت، جوابدہی اور بہتر خدمات کی فراہمی کے مقصد کے ساتھ، وزارت سیاحت نے رہائش کے یونٹوں کی درجہ بندی اور سیاحتی خدمات فراہم کرنے والوں کی شناخت کے لیے منظوری حاصل کرنے، پروسیسنگ کرنے اور پہنچانے اور دینے کا ایک آن لائن نظام متعارف کرایا ہے۔ درخواستیں نیشنل انٹیگریٹڈ ڈیٹا بیس آف ہاسپیٹلیٹی انڈسٹری (این آئی ڈی ایچ آئی+) کے پورٹل پر جمع  کرسکتے ہیں، یعنی nidhi.tourism.gov.inپر۔ اس آن لائن عمل کو پیمنٹ گیٹ وے کے ساتھ بھی مربوط کر دیا گیا ہے۔

سیاحتی مقام کی ترویج و ترقی کے لیے موثر اور مناسب رابطہ ایک اہم پہلو ہے۔ وزارت سیاحت شہری ہوا بازی کی وزارت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ اہم سیاحتی مقامات اور کم معروف نئے مقامات  اورنئی منزلوں کے ساتھ فضائی رابطے کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس نے شہری ہوابازی کی وزارت کے ساتھ ان کی علاقائی کنیکٹیویٹی اسکیم (آر سی ایس- اڑان) کے تحت تعاون کیا ہے اور اس مقصد کے لیے شناخت کیے گئے 53 سیاحتی راستوں کے لیے وایبلٹی گیپ فنڈنگ(وی جی ایف) کی رقم کا اشتراک کیا ہے۔

اس وقت ای ویزا کے چودہ ذیلی زمرے ہیں (یعنی ای ٹورسٹ ویزا، ای بزنس ویزا، ای میڈیکل ویزا، ای کانفرنس ویزا، ای میڈیکل اٹینڈنٹ ویزا، ای آیوش ویزا، ای آیوش اٹینڈنٹ ویزا، ای اسٹوڈنٹ ویزا، ای اسٹوڈنٹ ڈیپینڈینٹ ویزا، ای ٹرانزٹ ویزا، ای کوہ پیمائی ویزا، ای فلم ویزا، ای انٹری ویزا اور ای پروڈکشن انویسٹمنٹ ویزا)۔ ای ویزا اسکیم اب 175 ممالک کے شہریوں کے لیے دستیاب ہے۔ ای ویزا 38 نامزد ہوائی اڈوں، 16 نامزد بندرگاہوں اور 02 زمینی بندرگاہوں کے ذریعے داخلے کے لیے درست ہے۔

وزارت نے خاص طور پر سیاحوں کی آمد، اطمینان، یا مجموعی علاقائی ترقی سے متعلق ان اقدامات کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے کوئی خاص  اثراتی  مطالعہ  انجام نہیں دیا ہے۔

یہ  معلومات  سیاحت و ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

********

 

 (ش ح ۔ م م ع ۔رض)

U. No. 1787


(ریلیز آئی ڈی: 2224286) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी